جی این این سوشل

کھیل

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ آج کھیلا جائے گا

جمیکا: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو میچوں کی سیریز کا دوسراکرکٹ ٹیسٹ آج کنگسٹن میں کھیلاجائے گا ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان اور  ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ آج  کھیلا جائے گا
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ آج کھیلا جائے گا

تفصیلات کے مطابق میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات آٹھ بجے شروع ہوگا۔کنگسٹن میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں نے آخری معرکے کے لیے بھرپور پریکٹس کی ہے۔امکان ہے کہ ٹیم پاکستان ایک تبدیلی کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ قومی پلیئنگ الیون میں یاسر شاہ کی جگہ نعمان علی کی انٹری متوقع ہے۔ 

واضح رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرچکا ہے۔

 

جرم

اے این ایف کی مختلف کارروائیوں میں ایک کروڑ روپے سے زائد کی منشیات برآمد

ملک بھر میں انسداد منشیات اسمگلنگ  کے لیے کریک ڈاؤن جاری ہے، ترجمان اے این ایف

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اے این ایف  کی مختلف  کارروائیوں میں ایک کروڑ روپے سے زائد کی منشیات برآمد

اے این ایف نے انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں ایک کروڑ روپے سے زائد کی منشیات برآمد کرلی۔

ترجمان کے مطابق ملک بھر میں انسداد منشیات اسمگلنگ  کے لیے کریک ڈاؤن جاری ہے، اس سلسلے میں 9 مختلف  کارروائیوں میں 9 ملزمان  کو گرفتار کرکے ایک  کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 63.151 کلو گرام منشیات برآمد کرلی گئی۔

کوہ نور ملز راولپنڈی کے قریب کار کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 3.600 کلو گرام چرس برآمد کرکے  ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ اسی طرح فتح چوک حیدر آباد میں پیٹرول پمپ کے قریب ملزم سے 3 کلو چرس برآمد  ہوئی۔ اُدھر پیر ودھائی موڑ جی ٹی روڈ راولپنڈی کے قریب ملزم سے 2.400 کلو گرام چرس برآمد کرلی گئی۔

ایکسپریس وے اسلام آباد پر کالج کے قریب ملزم کے قبضے سے 900 گرام چرس برآمد ہوئی۔ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی اسلام آباد میں یونیورسٹی کے قریب 2 ملزمان سے 51 گرام ویڈ برآمد کرلی گئی۔ گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔

دیگر کارروائیوں میں حاجی کیمپ پشاور کے قریب ملزم سے 1.200 کلو گرام آئس برآمد کرلی گئی۔ سریاب روڈ کوئٹہ پر 2 ملزمان سے 10 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔ گوادر میں کوسٹل لائن کے قریب چھپائی گئی 32 کلوگرام چرس برآمد کرلی گئی۔

ڈی بلاک چوک گوادر کے قریب گودام سے 5 کلوگرام ہیروئن اور 5 کلوگرام آئس برآمد کرلی گئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

آسٹریلیا:16 سال سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کا بل منظور

پابندی پر عمل نہ کرنے کی صورت میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر تک جرمانہ ہو سکتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آسٹریلیا:16 سال سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کا بل   منظور

آسٹریلوی ایوان نمائندگان نے نوعمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی کا بل منظور کر لیا ہے، جس کے مطابق 16 سال سے کم عمر بچے  اب سوشل میڈیاکا استعمال نہیں کر سکیں گے۔

پابندی کے بل کو ایوان نمائندگان نے 13 کے مقابلے میں 102 ووٹ سے منظور کیا، جس کے بعد بل کو اگلے ہفتے سینیٹ میں حتمی منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا، جس کے بعد یہ اس نوعیت کا دنیا کا پہلا قانون بن جائے گا۔

بل  کی سینیٹ سے منظوری کے بعد حکام کو کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آنے سے روکنے کے لیے ایک سال کے اندر سکیورٹی نظام قائم کرنا ہو گا،

اس بل کے تحت ٹک ٹاک، فیس بک، اسنیپ چیٹ، ریڈٹ، ایکس اور انسٹاگرام سمیت دیگر پلیٹ فارمز کے لیے ضروری ہو گا کہ وہ 16 سال سے کم عمر بچوں کو اپنے اکاؤنٹس بنانے سے روکنے کا نظام قائم کریں، جبکہ پابندی پر عمل نہ کرنے کی صورت میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

لبنان، فلسطین اور شام کے متاثرین کے لیے  21 ویں امدادی کھیپ روانہ

ابھی تک روانہ کیے گئے امدادی سامان میں فلسطین کے لیے 1273 ٹن، لبنان کے لیے 372 ٹن جبکہ شام کے لیے 111 ٹن سامان شامل ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لبنان، فلسطین اور شام کے متاثرین کے لیے  21 ویں امدادی کھیپ روانہ

لبنان، فلسطین اور شام کے متاثرین کے لیے  21 ویں امدادی کھیپ روانہ کر دی گئی ہے۔

وزیراعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے نے پاکستان ائیر فورس کے تعاون سے آج ایک اور امدادی کھیپ روانہ کر دی ہے۔

ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ لبنان، غزہ اور شام کے لیے مجموعی طور پر 1 ہزار756 ٹن امدادی سامان بھیجوا چکا ہے، جبکہ شام میں مقیم لبنانی پناہی گزین اور شام کی عوام کے لیئے یہ تیسری کھیپ جبکہ اس سے قبل شام کے لیے 2 لبنان کے لیے 6 اورفلسطین کے لیے 12 امدای کھیپیں روانہ کی جا چکی ہیں۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق نورخان ائیر بیس چکلالہ راولپنڈی سے امدادی سامان کی 21 ویں کھیپ روانہ کر دی گئی ہے، اس امدادی کھیپ میں کمبل، راشن اور ادویات پر مشتمل 17 ٹن امدادی سامان دمشق،شام روانہ کیا گیا۔

ابھی تک روانہ کیے گئے امدادی سامان میں فلسطین کے لیے 1273 ٹن، لبنان کے لیے 372 ٹن جبکہ شام کے لیے 111 ٹن سامان شامل ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll