لاہور : رکشہ ڈرائیور اور اس کے ساتھی نے وہاڑی کی رہائشی ماں بیٹی کو تھانہ چوہنگ کی حدود میں مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس کی جانب سے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔


جی این این کے مطابق گزشتہ رات وہاڑی کی 35 سالہ ارشاد بی بی 15 سالہ بیٹی کے ہمراہ ٹھوکر نیاز بیگ پر مسافر گاڑی سے اتری، خاتون نے اپنی بیٹی کے ہمراہ صدر کینٹ جانے کے لئے رکشہ کروایا۔ رکشہ ڈرائیور ماں بیٹی کو کینٹ کے بجائے ایل ڈی اے ایونیو ون لے گیا۔ رکشہ ڈرائیور اور اس کے ساتھی نے ماں بیٹی کو تھانہ چوہنگ کی حدود میں مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا یا ۔ شور مچانے پر ملزمان رکشہ چھوڑ کر فرار ہو گئے جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ تھانہ چوہنگ پولیس ، جینڈر سیل اور دیگر تحقیقاتی ٹیمیں موقع سے شواہد جمع کر رہی ہے ۔ آئی جی پنجاب کے مطابق مقدمہ میں ملزمان کے خلاف گینگ ریپ اور دہشت گردی سمیت دیگر سنگین دفعات شامل کی گئیں ہیں۔ سی سی پی او لاہور کے مطابق رکشہ کو قبضہ میں لے لیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق خاتون کو میڈیکل کروانے کے لئے اسپتال لے جایا گیا۔
پولیس نے واقعہ میں ملوث رکشہ ڈرائیور عمر جبکہ اس کے ساتھی ملز م منصب کو بھی سندر سے گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کی جانب سے رکشہ ڈرائیورعمر کو پہلے ہی گرفتار کر لیا گیا تھا تاہم اب اس کے ساتھی منصب کی گرفتاری بھی عمل میں لائی جاچکی ہے۔ ذ رائع کے مطابق ملزم عمر کے خلاف پہلے بھی دو مقدمات درج ہیں ملزم اس سے قبل قید بھی کاٹ چکا ہے۔
قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے 48 گھنٹوں میں ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔

برطانوی ایئرپورٹ پر طیارہ لینڈنگ کے دوران طوفانی ہواؤں کی زد میں آ گیا
- 13 گھنٹے قبل

یومِ استحصال کشمیر،پاک فوج کا کشمیریوں کےحقِ خودارادیت کی جدوجہد کی حمایت کا اعادہ
- 2 گھنٹے قبل
یوکرین تنازع، دفتر خارجہ نے پاکستانی شہریوں کے ملوث ہونے کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کردیا
- 4 منٹ قبل

اسلامی اسکالر اور مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک کا 59 برس کی عمر میں ایک نیا ایڈونچر
- ایک گھنٹہ قبل
روس سے تیل خریداری پر تنقید غیرمنصفانہ ہے، بھارت کا امریکا کو دوٹوک جواب
- 12 گھنٹے قبل

معذوری رکاوٹ نہیں: وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا کا ہونہار طالبعلم کو نقد انعام اور لیپ ٹاپ کا تحفہ
- 12 گھنٹے قبل

سابق اسرائیلی انٹیلی جنس سربراہان کا ٹرمپ کو خط: غزہ جنگ ختم کرانے کے لیے کردار ادا کریں
- 12 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ
- 12 گھنٹے قبل

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ناجائز غاصبانہ انضمام کو 6 سال مکمل،دنیا بھر میں کشمیری آج یوم استحصال منارہے ہیں
- ایک گھنٹہ قبل

صدر اور وزیر اعظم کی یوم استحصال کے موقع پرکشمیری عوام سے غیرمتزلزل اظہار یکجہتی
- ایک گھنٹہ قبل
سینئر وکیل شمس الاسلام قتل کیس کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم
- 13 گھنٹے قبل

جنوبی کوریا کے معروف اداکارکی پارکنگ میں کھڑی گاڑی سےلاش برآمد
- ایک گھنٹہ قبل