جی این این سوشل

پاکستان

پاکستان دنیا کے ساتھ ملکر افغانستان میں امن دیکھنا چاہتا ہے: وزیر داخلہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وقت آ گیا ہے کے دنیا کی سیاست میں پاکستان کا اہم کردار ہو ، پاکستان دنیا کے ساتھ ملکر افغانستان میں امن دیکھنا چاہتا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان دنیا کے ساتھ ملکر افغانستان میں امن دیکھنا چاہتا ہے: وزیر داخلہ
پاکستان دنیا کے ساتھ ملکر افغانستان میں امن دیکھنا چاہتا ہے: وزیر داخلہ

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس میں افغانستان کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی صورتحال پرتوجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں اور ہم افغانستان میں امن اور استحکام کے خواہاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک ہزار 277 لوگوں کو امیگریشن دی گئی ہے جبکہ ہم نے 4 ہزار لوگوں کو ویزے جاری کیے ہیں اور افغان کرکٹ ٹیم کو بھی رات 12 بجے کے بعد ویزے جاری کیے جا چکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ افغانستان کا امن پاکستان کے امن سے وابستہ ہے، کورونا مریض آئے تو بارڈر پر ہی قرنطینہ کریں گے۔

شیخ رشید احمد نے کہا  کہ چین ہماری ترقی کا زینہ ہے اور چین سے ہمارے اچھے تعلقات ہیں۔ چینی سفیر کو یقین دہانی کرائی ہے کہ سیکیورٹی دی جائے گی۔سی پیک سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی پیک ہماری معیشت کی شہ رگ ہیں، عمران خان اور حکومت کی کمٹمنٹ ہے کہ سی پیک کو آگے لیکر چلیں،  بھارت سی پیک میں کامیابی نہیں چاہتا اور پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں چین کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک کے خلاف عالمی سازشیں ہو رہی ہیں اور بعض دستانے پہنے ہوئے ہاتھ نہیں چاہتے کہ سی پیک آگے جائے ۔ افغانستان کے حالات کی وجہ سے سی پیک اور اہمیت اختیار کر گیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ  نے مزید  کہا کہ ہم نے 6 ڈرون خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چمن پر باب دوستی اور طورخم سرحدیں کھلی ہیں جبکہ طورخم سرحد پر لوگوں کو لا رہے ہیں لیکن لوگوں کو کابل ائیر پورٹ تک لانے کی ذمہ داری پاکستان کی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان آنے والوں میں امریکی بھی شامل ہیں اور افغان طالبان نے یقین دلایا ہے کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان سے آنے والے بین الاقوامی اداروں کے عہدیداران اور سفارتکاروں کو ایک ماہ کا ویزا دیا جارہا ہے، جن لوگوں کے ویزوں کی معیاد ختم ہوگئی ہے انہیں 30 اگست تک جرمانے کی معافی دی گئی ہے، وہ ویزوں کے لیے آن لائن اپلائی کریں اور اس ملک سے نکل جائیں۔

پاکستان

علی امین گنڈا پور نہ ہماری اور نہ کسی اور ادارے کی حراست میں ہیں ،وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ علی امین گنڈا پورنہ ہماری اورنہ کسی اورادارے کی حراست میں ہیں، چھاپے سے پہلے علی امین گنڈا پوربھاگ گئے تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

علی امین گنڈا پور نہ ہماری اور نہ کسی اور ادارے کی حراست میں ہیں ،وزیر داخلہ

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور نہ ہماری اور نہ کسی اور ادارے کی حراست میں ہیں، کے پی ہاؤس سے علی امین کے بھاگنے کی فوٹیج موجود ہے۔

اسلام آباد میں شہید پولیس کانسٹیبل عبدالحمید شاہ کی نمازِ جنازہ میں شرکت کے بعد میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ رات کوافسوسناک اطلاع آئی کہ عبدالحمید شہید ہوگئے ہیں، اسلام آباد پولیس اوراہلخانہ سے اظہارتعزیت کرتا ہوں۔

محسن نقوی نے کہا کہ شہیدالحمید کےلیےشہید پیکج ایک دو روز میں دیا جائے گا، شہید اہلکارکے واقعے میں جوبھی ملوث ہےکوئی نہیں بچے گا، شہید کے 2 بیٹے ہیں، ایک سی ڈی اے میں ملازم ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ علی امین گنڈا پور خود بھاگے ہیں، ہم نے 2،3 چھاپے مارے تھے، شک تھا کہ وہ موجود ہوں گے لیکن وہ وہاں نہیں تھے، علم نہیں کہ علی امین کے پی پہنچ گئے یا نہیں، کے پی ہاؤس سے علی امین کے بھاگنے کی فوٹیج موجود ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ علی امین گنڈا پورنہ ہماری اورنہ کسی اورادارے کی حراست میں ہیں، چھاپے سے پہلے علی امین گنڈا پوربھاگ گئے تھے۔ علی امین اسلام آباد کی حدود میں ہوئے تو پولیس انھیں ضرور گرفتار کر لے گی۔

اس موقع پر گورنرخیبرپختون خوا فیصل کریم کنڈی نے بھی میڈیا سے گفتگو کی، انھوں نے کہا کہ کل ایک جتھا آیا تھا جس کادعویٰ تھا کہ وہ پُرامن ہے، اگران کے بہت سے لوگ زخمی ہوئے ہیں تو وہ کون سے اسپتال میں ہیں؟

گورنرفیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ایجنڈا ملک دشمنی ہے، جب چینی صدر پاکستان کے دورے پر آرہے تھے تو پی ٹی آئی نے ان کا دورہ سبوتاژ کیا، پی ٹی آئی سی ایس او کے اجلاس کو سبوتاژ کرنے کیلئے ملک دشمن ایجنڈے پر کام کر رہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ علی امین نے کل سے خودساختہ روپوشی اختیار کی ہوئی ہے، علی امین وکٹ کے دونوں اطراف کھیل رہے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پولیس سمیت کسی ادارے کی حراست میں نہیں، محسن نقوی

ہم نے ابھی بھی کافی حد تک ناکہ بندی کی ہوئی ہے اور وہ جہاں بھی ہمیں ملے تو پولیس ضروری کارروائی کرے گی، وفاقی وزیر داخلہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا  پولیس سمیت کسی ادارے کی حراست میں نہیں، محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور پولیس سمیت کسی ادارے کی حراست میں نہیں۔

اسلام آباد میں شہید پولیس کانسٹیل عبدالحمید شاہ کی نمازجنازہ میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ نہ ہماری حراست میں ہیں اور نہ ہی وہ پاکستان کے کسی ادارے کی حراست میں نہیں ہیں، ہمیں دو تین جگہ ان کی موجودگی کا شک تھا تو وہاں ہم نے چھاپے مارے تھے اور ہم نے ابھی بھی کافی حد تک ناکہ بندی کی ہوئی ہے اور وہ جہاں بھی ہمیں ملے تو پولیس ضروری کارروائی کرے گی۔

انہوں نے کہاکہ جب پختونخوا ہاؤس میں چھاپہ مارا جا رہا تھا تو وہ وہاں سے فرار ہو گئے تھے اور ہمارے پاس اس بات کے ثبوت بھی موجود ہیں لہٰذا وہ کے پی ہاؤس میں موجود نہیں ہیں اور ان کی بھاگتے ہوئے تصاویر بھی ہمارے پاس موجود ہیں۔گنڈاپور بھاگے ہوئے ہیں،اسلام آباد میں ہوئے تو ڈھونڈ لیں گے، پکڑنے کیلئے ناکہ بندی کی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ زخمی پولیس اہلکار کی شہادت پر افسوس ہے، شہید پولیس اہلکار کے ورثاء کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، کانسٹیبل عبدالحمید شاہ کو شرپسندوں نے شہید کیا، پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ شہید کے خاندان میں دو بیٹے ہیں ایک کو پولیس میں نوکری دی جائے گی، شہید کے خاندان کو شہداء پیکیج کے ساتھ ایک پلاٹ بھی دیا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مریم نواز کے پی ٹی آئی بارے بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہیں، بیرسٹر سیف

پی ٹی آئی نہیں بلکہ مسلم لیگ ن دہشت گرد جماعت ہے، جو فارم 47 پر بنی ہے، مشیر اطلاعات کے پی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مریم نواز کے پی ٹی آئی بارے بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہیں، بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ مریم نواز کے پی ٹی آئی بارے بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نہیں بلکہ مسلم لیگ ن دہشت گرد جماعت ہے، جو فارم 47 پر بنی ہے، فارم 47 کا استعمال سب سے بڑی دہشت گردی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایک منتخب وزیراعلیٰ کو لاپتہ کرنا دہشت گردی نہیں تو اور کیا ہے؟ پی ٹی آئی فارم 47 دہشت گردی کے خلاف احتجاج کر رہی ہے، دہشت گردی سے زیادہ نقصان فارم 47 حکومت نے ملک کو پہنچایا ہے۔

صوبائی مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ فارم 47 کی جعلی حکومت نے ملک کو بنانا ری پبلک بنایا ہوا ہے، جعلی حکومت میں آئین اور قانون کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں، مریم نواز کی واحد صلاحیت نواز شریف کی بیٹی ہونا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll