جی این این سوشل

پاکستان

بھارت کے افغانستان سے اچھے تعلقات پر اعتراض نہيں: شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی میڈیا کا منفی پراپیگنڈہ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں بھارت کے افغانستان سے اچھے تعلقات پر اعتراض نہيں ، ہمارا فوکس کسی ایک گروپ پر نہیں ہے ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بھارت کے افغانستان سے اچھے تعلقات پر اعتراض نہيں: شاہ محمود قریشی
بھارت کے افغانستان سے اچھے تعلقات پر اعتراض نہيں: شاہ محمود قریشی

تفصیلات کے مطابق افغانستان کی موجودہ صورتحال پر جاری بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارتی ميڈيا نے ميرے کابل جانے کا واويلا کيا اور غيرذمہ دارانہ گفتگو کی جب کہ بھارتی ميڈيا کو بات کرنے سے پہلے تصديق کرنا چاہيے، غير ذمہ دارانہ گفتگو سے ان کی اپنی ساکھ متاثر ہوتی ہے،  میں کابل نہيں گيا بلکہ پاکستان ميں ہی اہم ميٹنگز اٹينڈکیں۔

وزیرخارجہ  نے کہا کہ کل یورپی یونین کے خارجہ امورکے سربراہ سے گفتگو ہوئی جس میں انہیں کابل میں پاکستان کی معاونت سے آگاہ کیا، میں نے یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ کو بتایا  کہ موجودہ صورتحال کے  تباظر میں درپیش چیلنجز کے حوالے سے مشترکہ لائحہ عمل تشکیل دینے کیلئے خطے کے اہم ممالک کے دورے پر روانہ ہو رہا ہوں۔اس کے علاوہ تاجکستان، ازبکستان، ترکمانستان اور ایران  کی قیادت سے مشاورت کروں  گا جب کہ چین کے ساتھ ہماری گفتگو ہوچکی ہے۔

ان  کاکہنا تھا کہ افغانستان کثیر نسلی ملک ہے، وہاں پشتون اوردیگر لوگ بھی ہیں، افغانستان میں جو حکومت سامنے آئے وہ وسیع البنیاد اور اجتماعیت کی حامل ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور خطے کے ہمسایہ ممالک افغانستان میں قیام امن چاہتے ہیں لیکن افغانستان میں امن مخالف قوتیں ’اسپائیلرز‘ آج بھی متحرک ہیں، ہندوستان کو اپنی محدود سوچ ترک کرنا ہوگی۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ عالمی برادری کو افغانستان سے تعلقات بحال رکھنے چاہيے، ہم افغانستان ميں خوشحالی اور ترقی چاہتے ہيں،افغان عوام کے بارے ميں سوچنے والوں سے بات کررہے ہيں،،افغان عوام کو يہ تاثر دينا چاہيے کہ ہم اُنہیں بھولے نہيں ۔افغانستان کی ترقی بے حد ضروری ہےاور ہم  دعاگو ہيں کہ افغانستان ترقی کرے۔

پاکستان

ہمارے وزیر اعلیٰ کو اغوا اور گرفتار کیا گیا، پورے صوبے کی توہین ہے، اسد قیصر

کے پی ہاؤس میں رینجرز نے چھاپا مارا ، یہ قابل افسوس اور قابل مذمت ہے، سابق اسپیکر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہمارے وزیر اعلیٰ کو اغوا اور گرفتار کیا گیا، پورے صوبے کی توہین ہے، اسد قیصر

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ کے پی ہاؤس میں رینجرز نے چھاپا مارا ، یہ قابل افسوس اور قابل مذمت ہے، حکومت آئین و قانون کاخیال نہیں رکھ رہی۔

اسد قیصر نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ حکومت صرف زور اور دباؤ کے ذریعے معاملات کو آگے بڑھاناچاہتی ہے، اگر آپ کا خیال ہے کہ یہ حملہ ہوا اور  بس ختم ہو جائے گا تو یہ غلط فہمی ہے، ہمارے وزیراعلیٰ کو اغوا کیاگیا، گرفتار کیا گیا، یہ پورے صوبے کی توہین ہے، فوری طور پرعلی امین کو چھوڑا جائے، علی امین کے پاس اختیار ہوگا کہ وہ اپنے فیصلے کیسے کرتے ہیں،ہم جرات اور ہمت کے ساتھ حالات کا مقابلہ کریں گے۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ہم پرُامن لوگ ہیں اور کسی طور پر اپنی حقوق پر سودے بازی نہیں کریں گے ، ہم اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

خیال رہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو حراست میں لیے جانے کی متضاد اطلاعات ہیں۔ سرکاری ذرائع نےعلی امین گنڈاپور کی گرفتاری کی تردید کی جبکہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور مشیراطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹرسیف نے علی امین کی گرفتاری کا دعویٰ کیا۔

ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق علی امین گنڈاپور کو نہ ہی گرفتارکیا گیا اور نہ ہی حراست میں لیا گیا ہے، اس متعلق پھیلائی جانے والی خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

موسم

صوبائی دارالحکومت لاہور میں گزشتہ شب ہونے والے بارش سے شہر کا موسم خوشگوار

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صوبائی دارالحکومت لاہور میں گزشتہ شب ہونے والے بارش سے شہر کا موسم خوشگوار

صوبائی دارالحکومت لاہور میں گزشتہ شب ہونے والے بارش سے شہر کا موسم خوشگوار ہو گیا جبکہ درجہ حرارت میں نمایاں کمی آگئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے جبکہ شہر کا درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ رات لاہور کے مختلف علاقوں میں آندھی اور بارش سے جل تھل ہو گیا تھا، لاہور کے علاوہ پنجاب کے دیگر شہروں پھالیہ، کامونکی، وزیر آباد، شرقپور شریف، مریدکے اور گرد و نواح میں بھی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پی سی بی نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لئے پلئینگ الیون کا اعلان کردیا

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے ملتان میں شروع ہوگا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی سی بی نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لئے پلئینگ الیون کا اعلان کردیا

پی سی بی نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لئے پلئینگ الیون کا اعلان کردیا۔

شان مسعود کپتان، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، بابر اعظم ،سعود شکیل پلئینگ الیون میں شامل ہیں، محمد رضوان، سلمان علی آغا ،عامر جمال، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور ابرار احمد بھی پلئینگ الیون کا حصہ ہیں۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے ملتان میں شروع ہوگا۔

ملتان میں پریس کانفرنس کے دوران کپتان قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم شان مسعود نے کہا کہ ہمیں فوکس کرنا ہے کس طرح انگلینڈ کی ٹیم کو قابو کرسکتے ہیں، انگلینڈ کی ٹیم کا اسٹائل معلوم ہے انہوں نے کس طرح کرکٹ کھیلنی ہے، انگلینڈ کیخلاف آخری سیریز میں جیت کے بہت قریب تھے۔

شان مسعود نے کہا کہ بین اسٹوکس دنیا کے ٹاپ آل راؤنڈر میں شمارہوتا ہے، انگلینڈ کی اسٹرینتھ ایک کھلاڑی سے کم نہیں ہوگی، ناتجربہ کار کھلاڑی دونوں ٹیموں میں ہیں۔ اسپنرز کی سلیکشن میں مستقل مزاجی دکھانا ہوتی ہے، فاسٹ بولرز کی انجری کے سبب روٹیشن کرنا پڑتی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll