Advertisement

دنیابھر میں کورونا کے وار جاری ، ہلاکتیں 44لاکھ سے تجاوزکرگئیں

ویب ڈیسک : دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 21 کروڑ 33 لاکھ 38 ہزار تک جا پہنچی ہے جبکہ اس وائرس سے اموات 44 لاکھ 54 ہزار 049 ہو گئیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Aug 24th 2021, 4:10 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
دنیابھر میں کورونا کے وار جاری ، ہلاکتیں 44لاکھ سے تجاوزکرگئیں

دنیا بھر میں کورونا کیسز اوراموات  میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے ، کورونا  کے کیسز اور  اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں  امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 6 لاکھ 46 ہزار 667 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 88 لاکھ 14 ہزار 596 ہو چکی ہے۔

 کورونا وائرس کے امریکا میں 75 لاکھ 97 ہزار 700 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 23 ہزار 660 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 کروڑ 5 لاکھ 70 ہزار 229 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس وائرس سے 4 لاکھ 35 ہزار 50 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 3 کروڑ 24 لاکھ 60 ہزار 328 مریض سامنے آ چکے ہیں۔کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں وائرس سے 5 لاکھ سے زائد اموات ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 کروڑ 5 لاکھ 83 ہزار 994 ہو گئی۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 لاکھ 76 ہزار 820 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 67 لاکھ 66 ہزار 541 ہو چکی ہے۔فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 1 لاکھ 13 ہزار 419 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 66 لاکھ 24 ہزار 777 رپورٹ ہوئے ہیں۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 31 ہزار 680 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 65 لاکھ 24 ہزار 581 ہو چکی ہے۔ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 54 ہزار 765 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کیسز 62 لاکھ 34 ہزار 520 ہو چکے ہیں۔کولمبیا میں کورونا وائرس 1 لاکھ 24 ہزار 315 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وباء کے 48 لاکھ 92 ہزار 235 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔اسپین اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس سے  اموات کی تعداد 83 ہزار 337 ہو گئی جبکہ اس کے  کیسز 47 لاکھ 94 ہزارسے زائد ہیں ۔

خیال رہے کہ چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 107 نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 94 ہزار 687 ہو چکی ہے ۔

Advertisement
وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

  • a day ago
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

  • 2 days ago
شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

  • a day ago
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

  • 2 days ago
پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

  • 2 days ago
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • a day ago
'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

  • 2 days ago
رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

  • a day ago
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • a day ago
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • 21 hours ago
وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

  • 2 days ago
ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

  • 3 days ago
Advertisement