Advertisement

مصباح الحق کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Aug 25th 2021, 11:50 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
مصباح الحق کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

تفصییلات کے مطابق   ہیڈ کوچ مصباح الحق دس روز تک جمیکا میں قرنطینہ کریں گے، مصباح الحق قومی اسکواڈ کے ہمراہ لاہور واپس نہیں آئیں گے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ کیریبین میں موجود قومی اسکواڈ میں شامل تمام ارکان کی وطن واپسی سے قبل دو مرتبہ کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کی گئی،  ٹیسٹنگ کے نتائج میں  مصباح الحق  واحد رکن ہیں تھے جن کے دونوں کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے تاہم ٹیسٹ مثبت ہونے کے باوجود مصباح الحق میں کورونا کی کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی ہے۔

Advertisement
Advertisement