جی این این سوشل

پاکستان

وزیراعظم نےپہلا ٹاسک دیا تھا الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر کام کرنا ہے:شبلی فراز

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فرازکا کہناہے کہ وزیراعظم نےپہلا ٹاسک دیا تھا الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر کام کرنا ہے ہمارے ملک میں الیکشن تنازعات کا شکار ہوتے ہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیراعظم نےپہلا ٹاسک دیا تھا الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر کام کرنا ہے:شبلی فراز
وزیراعظم نےپہلا ٹاسک دیا تھا الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر کام کرنا ہے:شبلی فراز

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فرازکا کہناہے الیکشن میں پیسے کا استعمال اور دھونس چلانا کلچر بن چکا ہے،3 فیصد رجسٹرڈ ووٹرز کے ووٹ ریجکٹ کر دیئے جاتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ مینول سسٹم میں کئی جگہوں پر عملے کاکردار بھی قابل رشک نہیں ہوتا،انسانی مداخلت کم سے کم کر کے ٹیکنالوجی کو راستہ دیا ہے ،ووٹنگ مشین الیکشن کمیشن کےمہیاکردہ معیار کےمطابق بنائی گئی۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ مشین کے 3 یونٹ ہیں انٹرنیٹ کنیکشن بلوٹوتھ کے بغیر ہے ووٹنگ مشین کو ہیک نہیں کیا جاسکتا،مشین میں کسی بٹن کے ایک سے ذیادہ فنکشنز نہیں ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے سوالات کے جوابات دیئے ہیں ٹیکنالوجی کا استعمال ہم نے عام انتخابات میں کرنا ہی ہے۔

کھیل

اذلان شاہ کپ،پاکستان فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب

پول میچ میں پاکستان اورنیوزی لینڈ کے مابین میچ 1-1 گول سے ڈرا ہوگیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اذلان شاہ کپ،پاکستان  فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب

ملائشیا میں جاری 30ویں سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان اورنیوزی لینڈ کے مابین میچ 1-1 گول سے ڈرا ہوگیا۔ پاکستان پوائنٹس ٹیبل پر چار میچ میں مجموعی طور11 پوائنٹس کے ساتھ فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گیا ۔ 

ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں جاری سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پانچواں پول میچ 1-1 گول سے ڈرا ہو گیا۔ ہاف ٹائم تک دونوں ٹیموں کی جانب سے گول سکور نہ ہو سکا۔

تاہم نیوزی لینڈ ٹیم پاکستان کے خلاف کھیل کے 35 ویں منٹ میں فیلڈ گول سکور کرنے میں کامیاب رہی جو کہ پاکستان نے کھلاڑی ابوبکر کے ذریعہ پینلٹی کارنر پر کھیل کے 43 ویں منٹ میں گول سکور کرکے میچ 1-1 گول سے ڈرا کیا۔

ایونٹ میں چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں میزبان ٹیم ملائیشیا کے علاوہ پاکستان، کوریا، جاپان، نیوزی لینڈ اور کینیڈا کی ٹیمیں شامل ہیں۔

سلطان اذلان شاہ کپ کا فائنل کل 11 مئی کو پاکستان اور جاپان کے مابین پاکستانی وقت کے مطابق 5:30 بجے شام کھیلے گا۔

پاکستان نے گذشتہ ایونٹ میں تیسری پوزیشن کا میچ جیت کر کانسی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پاکستان میں بدلتے ہوئے موسم زرعی پیداوار کو متاثر کر رہے ہیں، وزیر خزانہ

فورم کا اہتمام کرنے پر برطانوی ہائی کمیشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے سرسبز سرمایہ کاری کے منصوبوں کیلئے بہتر ڈیزائن کی ضرورت کو تسلیم کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان میں بدلتے ہوئے موسم زرعی پیداوار کو متاثر کر رہے ہیں، وزیر خزانہ

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کاروباری ماحول کو بین الاقوامی سرمایہ کاروں کیلئے مزید سازگار بنانے کے حکومتی عزم کا اظہارکیا ہے ۔

یو کے پاکستان گرین انویسمنٹ فورم کے ایک آن لائن اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس بات پر زوردیا کہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے اور گرین انویسمنٹ کے مواقع کوفروغ دینے کیلئے پرعزم ہے۔

فورم کا اہتمام پاکستان میں برطانوی ہائی کمیشن نے کیاتھا ۔

وزیر خزانہ نے اس بات کو اجاگر کیا کہ عالمی سطح پر زہریلی گیسوں کے اخراج میں پاکستان کا کردار کم ہے اس کے باوجود وہ موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات کے خطرات سے دوچار ہے۔

موافقت، لچک اور تخفیف کے منصوبوں میں فنڈنگ کے نمایاں فرق کو تسلیم کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے اس تقسیم کے خاتمے کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بدلتے ہوئے موسم زرعی پیداوار کو متاثر کر رہے ہیں اور سیلابوں، طوفانوں اور گرمی میں اضافے جیسے خطرات پیدا کر رہے ہیں۔

فورم کا اہتمام کرنے پر برطانوی ہائی کمیشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے سرسبز سرمایہ کاری کے منصوبوں کیلئے بہتر ڈیزائن کی ضرورت کو تسلیم کیا۔

وزیر خزانہ نے ماحولیات کے لئے بین الاقوامی رقوم جمع کرنے کے جدید طریقے استعمال کرنے کے منصوبوں کا خاکہ بھی پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پائیدار ترقی کے منصوبوں کی مالی معاونت کیلئے رواں سال دسمبر تک ملکی گرین سکوک بانڈز جاری کرنے کے حوالے سے کام کر رہی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان اور جنوبی کو ریا کے ترقیاتی تعاون کے معاہدے پر دستخط

جامشورو میں بچوں کے ایک ہسپتال کی تعمیر کے سمجھوتے پر بھی دستخط کئے گئے جس پر چھ کروڑ ڈالر لاگت آئے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان اور جنوبی کو ریا کے ترقیاتی تعاون کے معاہدے پر دستخط

پاکستان اور جنوبی کوریا نے اضافہ شدہ ترقیاتی تعاون 2026-2024ء کے لئے ایک سمجھوتے پر دستخط کئے ہیں۔

وزارت اقتصادی امور کے جوائنٹ سیکرٹری ساجد منظور اسدی اور کوریا کے درآمدی برآمدی بینک سے تعلق رکھنے والے اقتصادی ترقی میں تعاون کے فنڈ کے ملکی پروگرام مشن کے نمائندے  ڈونہییو کو نے آج(جمعہ) اسلام آباد میں اس یاداشت  پر دستخط کئے۔

اس کے علاوہ جامشورو میں بچوں کے ایک ہسپتال کی تعمیر کے سمجھوتے پر بھی دستخط کئے گئے جس پر چھ کروڑ ڈالر لاگت آئے گی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll