جی این این سوشل

کھیل

بھارتی بیٹنگ لائن انگلش باؤلر کے سامنے ڈھیر

لیڈز: ہیڈنگلے ٹیسٹ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ نے 78 رنز پر آؤٹ کردیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بھارتی بیٹنگ لائن انگلش باؤلر کے سامنے ڈھیر
بھارتی بیٹنگ لائن انگلش باؤلر کے سامنے ڈھیر

تفصیلات کے مطابق یہ ٹیسٹ کرکٹ میں ہندوستان کا نویں کم ترین اسکور تھا۔

انگلینڈ نے بغیر کسی رن کے چار وکٹیں حاصل کیں 67 کے مجموعی سکور پر بھارت کے پانچ کھلاڑی آؤٹ تھے اس کے بعدصرف دورنز کے عوض چار بھارتی کھلاڑی اپنی وکٹ گنوا بیٹھے ۔

بھارتی اننگز صرف 40.4 اوورز تک جاری رہی اور صرف دو بیٹسمین ڈبل فگر میں داخل ہوسکے۔

دنیا

بھارتی ریاست تامل ناڈو میں بارود بنانے والی فیکٹری میں دھماکہ ،9 افراد ہلاک

دھماکے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی۔تاہم پولیس کو شبہ ہے کہ کیمیائی مواد کی منتقلی کے دوران یہ دھماکہ ہوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بھارتی ریاست تامل ناڈو میں بارود بنانے والی فیکٹری میں دھماکہ ،9 افراد ہلاک

بھارت کی جنوبی ریاست تامل ناڈو میں آتش بازی کا سامان تیار کرنے کے ایک کارخانے میں دھماکہ سے نو افراد ہلاک ہوگئے۔

دھماکے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی۔تاہم پولیس کو شبہ ہے کہ کیمیائی مواد کی منتقلی کے دوران یہ دھماکہ ہوا۔بھارت میں آتش بازی کا سامان تیار کرنے کے کارخانوں اور دکانوں میں حادثاتی دھماکے معمول کا حصہ ہیں جس کی بڑی وجہ مالکان کی طرف سے حفاظتی معیار کو نظر انداز کرنا ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

سو لر پینلز کی قیمتوں میں مزید کمی کر دی گئی

مختلف اقسام اور برانڈز کے سولر پینل کے اوسط ریٹس 37روپے تک گر گئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سو لر پینلز کی قیمتوں میں مزید کمی کر دی گئی

سولر  پینل ڈیلرزکا کہنا ہے کہ سولر پینل کی فی واٹ قیمت 40روپے یا اس سے نیچے تک آ گئی ۔

مختلف اقسام اور برانڈز کے سولر پینل کے اوسط ریٹس 37روپے تک گر گئے،ڈیلرز کا مزید کہنا ہے کہ بے تحاشہ سپلائی موجود ہونے کے سبب ریٹس کریش ہوئے ہیں،صرف6ماہ میں سولر پینل قیمتیں 30فیصد کم ہوئی ہیں۔

سولر  پینل ڈیلرزکا کہنا ہے کہ سولر پلیٹس کی قیمتوں میں مزید کمی کی امید کی جارہی ہے ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے کلینک آن وہیلز منصوبے کا افتتاح کردیا

اس منصوبے کے تحت دو سو موبائل کلینکس صوبے کے چالیس لاکھ افراد کو صحت کی سہولیات فراہم کی جائیں گیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعلی پنجاب  مریم نواز نے کلینک آن وہیلز منصوبے کا افتتاح کردیا

لاہور:  وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آج(جمعہ) لاہور میں کلینک آن وہیلز منصوبے کا افتتاح کردیا ۔

اس منصوبے کے تحت دو سو موبائل کلینکس صوبے کے چالیس لاکھ افراد کو صحت کی سہولیات فراہم کی جائیں گیں ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ کلینک بڑے شہروں کے گنجان آباد علاقوں میں لگائے جائیں گے جہاں کے باشندوں کو اکثر ہسپتال میں علاج معالجے کی رسائی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت لوگوں کو ان کی دہلیز پر صحت کی سہولیات فراہم کر رہی ہے۔

مریم نواز نے پنجاب کے آٹھ شہروں میں امراض قلب کے علاج کے لیے سہولیات کی فراہمی کا بھی اعلان کیا۔

واضح رہے کہ ان شہروں میں میانوالی، گوجرانوالہ، سیالکوٹ ، جہلم ، ساہیوال ، مری اور لیہ شامل ہیں۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll