Advertisement
تجارت

لاہور میں یکم ستمبر سے پیٹرول کی فروخت ویکسینیشن سے مشروط

لاہور : لاہور میں یکم ستمبر سے ویکسی نیشن نہ کرانے والوں کو پٹرول نہیں ملے گا ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Aug 27th 2021, 3:57 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
لاہور میں یکم ستمبر سے پیٹرول کی فروخت ویکسینیشن  سے مشروط

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے  دارالحکومت لاہور میں کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کے لیے نئی پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا  گیا ہے۔  لاہور میں ضلعی انتظامیہ نے پیٹرول پمپس پر بینر آویزاں کر دیئے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ یکم ستمبر سے کورونا ویکسینیشن نہ کروانے والوں کو پیٹرول نہیں ملے گا۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یکم ستمبر 2021 ء سے صرف کورونا ویکسینیشن کروانے والوں کو ہی پیٹرول دیا جائے گا۔

دوسری جانب موٹر وے پولیس کے مطابق موٹر وے اور ہائی ویز پر کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ کے بغیر سفر پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔موٹروے پولیس کے مطابق 15 ستمبر کے بعد ویکسین سرٹیفکیٹ کے بغیر سفر نہیں کرسکیں گے ، جبکہ یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ مسافر دوران سفر ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی ساتھ رکھیں۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے دوران مزید 95 افراد انتقال کر گئے جبکہ 4016کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق  ملک میں  اموات کی مجموعی تعداد25ہزار415ہوگئی ہے،جبکہ  متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 11لاکھ44ہزار341ہوگئی ہے ۔ ملک میں کوروناوائرس کےمثبت کیسزکی شرح6.42فیصدرہی۔

Advertisement
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 5 دن قبل
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

  • 3 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

  • 3 دن قبل
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 5 دن قبل
امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 2 دن قبل
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر  سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 3 دن قبل
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • ایک دن قبل
روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

  • ایک دن قبل
آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

  • 2 دن قبل
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • 4 دن قبل
فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

  • ایک دن قبل
خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

  • 2 دن قبل
Advertisement