Advertisement

لڑکی لڑکا برہنہ تشدد کیس میں اہم پیشرفت

 اسلام آباد: ای الیون فلیٹ میں لڑکا لڑکی کو برہنہ کرکے تشدد کرنے کی وڈیو وائرل کرنے کے کیس کے چالان میں انکشاف ہوا ہے کہ اسلام آباد پولیس ابھی تک تین ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Sep 25th 2021, 10:49 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
لڑکی لڑکا برہنہ تشدد کیس میں اہم پیشرفت

پولیس کی جانب سے عدالت میں جمع کرائے گئے چالان کے مندرجات میں کہا گیا ہے کہ عثمان مرزا( ابرار) مقدمے کا مرکزی کردار ہے جس نے ساتھیوں سے مل کر نازیبا وڈیو بنوائی، متاثرہ لڑکے اورلڑکی کے کپڑے اتروائے، تشدد کیا اورحبس بے جا میں رکھا، متاثرہ لڑکے اورلڑکی کو دھمکیاں دیں اورآپس میں بدکاری کرنے پربھی مجبور کیا، اوردونوں سے برہنہ حالت میں ڈانس کروایا، ملزمان نے وڈیو بنا کربلیک میل کیا اوربعد میں بھتہ کی رقم بھی وصول کیا، ملزم کی نشاندہی پروڈیو بنانے والا موبائل فون اورڈرانے کے لیے استعمال کیا گیا پستول برآمد کرلیا۔

ملزم عمربلال نے انکشاف کیا کہ عثمان مرزا کے کہنے پرمتاثرہ لڑکے اورلڑکی سے 11 لاکھ 25 ہزارروپے لیے، چھ لاکھ روپے عثمان کودیے اورباقی رقم دیگر ساتھیوں میں تقسیم کی گئی، متاثرین اسد رضا اورسندس طاہرکے مجسٹریٹ کے سامنے دفعہ 164 کے بیانات ریکارڈ کرائے، دونوں متاثرین کے مجسٹریٹ کے سامنے ریکارڈ کرائے گئے بیانات کو بھی چالان کا حصہ بنایا گیا ہے۔ 

لڑکی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملزم عثمان نے کہا کہ لڑکے کے ساتھ بدکاری کرو ورنہ ہم سب مل کر ایسا کریں گے، عثمان کے دوست بھی یہی دھمکی دی رہے تھے کہ وہ میرے ساتھ بدکاری کریں گے، لڑکے پر تشدد کر کے اس کی پینٹ اتروائی اورمجھے اس کے ساتھ زنا پرمجبورکیا، زبردستی شرٹ اتارکر ڈانس کرنے کا کہا اوربرہنہ حالت میں دوستوں کے سامنے گھماتا رہا عثمان اور اس کے دوست ہمارا مذاق اڑاتے او وڈیو بناتے رہے، میرے پرایئویٹ پارٹس کو ہاتھ لگاتے رہے، پولیس نے لڑکی سندس اورلڑکے اسد کے پولیس تفتیشی اور مجسٹریٹ کے سامنے بیانات ریکارڈ کا حصہ بنائے ہیں۔

پولیس نے چالان میں لکھا ہے کہ مرکزی ملزم عثمان مرزا نے پولیس کے سامنے انکشاف کیا کہ اٹھارہ انیس نومبر2020 کی درمیانی رات میں ویڈیو بنائی جس موبائل سے ویڈیو بنائی اورجس پسٹل سے ملزم دھمکیاں لگاتا رہا دونوں کو ملزم کی نشاندہی پر پولیس نے ریکورکرلیا ہے۔ ملزم پسٹل کا لائسنس پیش نہیں کرسکا جس پرالگ سے ایک اور مقدمہ درج کیا گیا۔ 6 جولائی کو ویڈیو وائرل ہونے کے پولیس نے تھانہ گولڑہ میں ایف آئی آر درج کرکے کاروائی کا آغاز کیا تھا۔ مرکزی ملزم عثمان مرزا، محب بنگش، ادارس قیوم بٹ ،فرحان شاہین، عثا الرحمن اڈیالہ جیل میں ہیں۔ عمر بلال مروت اورریحان ضمانت پر ہیں۔ تین کی گرفتاری ابھی ہونا باقی ہے۔ ایدیشنل سیشن جج عطا ربانی نے ملزمان پر فردجرم عائد کرنے کے لئے 28 ستمبر کی تاریخ مقررکررکھی ہے۔

Advertisement
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

  • 2 دن قبل
بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

  • 15 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی

  • 19 گھنٹے قبل
پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا

  • 18 گھنٹے قبل
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • 2 دن قبل
پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے

  • 20 گھنٹے قبل
سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد

  • 19 گھنٹے قبل
بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

  • 2 دن قبل
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے

  • 17 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

  • 2 دن قبل
پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد

  • ایک دن قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد

پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد

  • 20 گھنٹے قبل
Advertisement