Advertisement
پاکستان

مریم صفدر کو جواب دینا ہو گا کہ ملک کے خلاف ہر سازش میں کھرا ان کی طرف کیوں جاتا ہے:شہباز گل

اسلام آباد:وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ مریم صفدر کو جواب دینا ہو گا کہ ملک کے خلاف ہر سازش میں کھرا ان کی طرف کیوں جاتا ہے،پہلے آپ کے والد ملک کے ساتھ دھوکہ دہی کرتے رہے اب آپ کر رہی ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Sep 25th 2021, 10:46 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
مریم صفدر کو جواب دینا ہو گا کہ ملک کے خلاف ہر سازش میں کھرا ان کی طرف کیوں جاتا ہے:شہباز گل

تفصیلات کے مطابق شہباز گل کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد نے پولیس کے ساتھ کام کر کے بہت جلد اس کیس کو پکڑا ہے جتنا کینسر یہ کرپشن کا پھیلا کر گئی ہیں اس کو جتنا ہو سکے ختم کریں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ان کا پہلا بیان پاکستان کے وقار پر حملہ تھا،اس کے بعد انڈین میڈیا کا انداز دیکھ لیں،پہلے پلاننگ کے تحت لوگ بھرتی کرائے ہوئے ہیں ،ہم کس کس کو نکالیں ہر ادارے میں ان کے لوگ بھرتی ہیں ،پی ائی ڈی میں انہوں نے میٹرک پاس لوگ افسر لگائے ہوئے ہیں۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی کا کہنا ہے کہ سستا بازار نامی کمپنی کا مال کس طرح استعمال ہوا،اس کے وسائل کس طرح ان کے الیکشن لڑتے رہے ثبوت کے طور پر ان کی واٹس ایپ چیٹ دوں گا،شہباز شریف نے ایک بار پھر کہہ دیا ہے جو پیسے میرے ملازمین کے اکاؤنٹ میں آئے ان کا میرے والد کو علم ہے مجھے نہیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ اب یہ توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات مانگ رہے ہیں یہ پہلے تو کوئی چیز وہاں پہنچاتے نہیں تھےاگر بھیجتے تھے تو دو تین فیصد دے کر چیزیں گھر لے جاتے تھے اب جو کو کوئی چیز ملے وہ توشہ خانہ میں جاتی ہے ،اور کم از کم پچاس فیصد ادائیگی کے بعد ملتی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان ملک و قوم کے ایک ایک پیسے کا محافظ ہے عمران خان نے کوئی کیمپ آفس نہیں بنایا،اپنے گھر کا خرچہ خود چلاتے ہیں ہم کرپشن کا پورہ سسٹم پکڑیں گے۔ 

شہباز گل کا کہنا ہے کہ ڈان لیک پر مریم نواز کو این ار او نہیں ملنا چاہیے تھا،اگر وہ اندر ہوتی تو آج ایسا نہ ہوتا، پہلے یہ اندراج کرایا گیا پھر خبر چلائی گئی اپنے لوگوں سے کراوا کر خود ہی خبر پھیلائی۔

انہوں نے کہا ہے کہ کیا چئیر مین نیب کو ہم نے لگایا تھا یہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی  کے لگائے ہوئے ہیں ،فرض کریں اگر اب جاوید اقبال کو ایکسٹینشن ملتی ہے تو ان کو اعتراض کا حل نہیں ۔ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ کورونا نے جب پاکستان کو ہٹ کیا تھا پوری دنیا کو علم نہیں تھا کہ اس کا کیا علاج ہے ،سب لوگ سہمے اور ڈرے ہوئے تھے ہر کسی نے اپنے حساب سے اس سے نمٹنے کی کوشش کی لیکن  پاکستان میں ایک شخص کھڑا تھا کہ میں نے غریب کو بچانا ہے وہ صرف عمران خان تھا۔

Advertisement
خریداروں کے لیے خوشخبری، سونے کی قیمت میں مزید کمی

خریداروں کے لیے خوشخبری، سونے کی قیمت میں مزید کمی

  • 3 دن قبل
مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکریٹری جنرل کا تعلق پاکستان سے ہوگا، حاقان فیدان

مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکریٹری جنرل کا تعلق پاکستان سے ہوگا، حاقان فیدان

  • 3 دن قبل
فیملی ڈرامے وقت کی اہم ضرورت ہے، اداکار شان شاہد

فیملی ڈرامے وقت کی اہم ضرورت ہے، اداکار شان شاہد

  • 3 دن قبل
وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال

وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال

  • 2 دن قبل
اسٹیج اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل

اسٹیج اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل

  • 3 دن قبل
’مکہ دفاعی اتحاد‘ کا پہلا اجلاس استنبول میں منعقد،  عسکری و سیاسی قیادت کی شرکت

’مکہ دفاعی اتحاد‘ کا پہلا اجلاس استنبول میں منعقد، عسکری و سیاسی قیادت کی شرکت

  • 3 دن قبل
بلوچستان میں متعدد کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج کے 21 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان میں متعدد کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج کے 21 دہشت گرد ہلاک

  • 2 دن قبل
پنجاب اسمبلی میں 16سال سے کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال پرپابندی کی قرارداد منظور

پنجاب اسمبلی میں 16سال سے کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال پرپابندی کی قرارداد منظور

  • 2 دن قبل
پاکستان نے اگلے سال کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھال لی

پاکستان نے اگلے سال کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھال لی

  • 2 دن قبل
لاہور چیمبر کی ایکسپورٹ کمیٹی نے ایک سالہ کارکردگی پیش کردی

لاہور چیمبر کی ایکسپورٹ کمیٹی نے ایک سالہ کارکردگی پیش کردی

  • 4 دن قبل
کتنے پاکستانی کرپٹو اکاؤنٹس کے مالک بن گئے؟ بلال بن ثاقب نے بتا دیا

کتنے پاکستانی کرپٹو اکاؤنٹس کے مالک بن گئے؟ بلال بن ثاقب نے بتا دیا

  • 3 دن قبل
راولپنڈی، اسلام آباد میں طوفانی بارش، نالہ لئی بپھر گیا، فوج طلب، تعلیمی اداروں میں تعطیل

راولپنڈی، اسلام آباد میں طوفانی بارش، نالہ لئی بپھر گیا، فوج طلب، تعلیمی اداروں میں تعطیل

  • 2 دن قبل
Advertisement