اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے


تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم ایک روزہ دورے کے دوران کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان سے پارٹی رہنما اور ارکان اسمبلی بھی ملاقاتیں کریں گے۔ دورہ کراچی کے دوران وزیر اعظم کو سندھ میں پارٹی امور اور ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی جائے گی۔ وزیراعظم عمران خان سے مختلف مسالک کے علمائے کرام بھی ملاقات کریں گے۔
وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہا ہے کہ منصوبے پر 207 ارب روپے لاگت آئے گی۔ کراچی سرکلر کا ٹریک 29 کلومیٹر اور اس کے 16 اسٹیشن ہوں گے۔ بجلی سے چلنے والی آٹومیٹک ایئرکنڈیشنڈ ٹرینیں چلائی جائیں گی، ٹرین 4 کوچز پر مشتمل ہوگی۔ اس منصوبے سے یومیہ 3 سے 5لاکھ مسافروں کے مستفید ہونے کا امکان ہے۔ اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ بیک وقت 814 مسافر سفر کر سکیں گے، ٹرینوں کی خریداری کے لیے انٹرنیشنل ٹینڈر طلب کریں گے۔
گزشتہ ہفتے قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک) نے کراچی میں ٹرانسپورٹ مسائل کے حل کے لیے کراچی سرکلر ریلوے کے منصوبے کی منظوری دی ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں 21 سال پہلے بند ہو جانے والے ماس ٹرانسپورٹ منصوبے کو پاکستان ریلویز کی جانب سے دوبارہ بحال کرنے کی اہم کاوش ہے ۔
واضح رہے کہ کے سی آر کو 1964 میں شروع کیا گیا تھا جو کراچی کے ڈرگ روڈ سٹیشن سے شروع ہوکر وسط شہر تک تھا۔ بعد میں پاکستان ریلویز نے اسے کئی سال تک گھاٹے میں چلایا اور بڑے معاشی نقصان کے بعد آخرکار 1999 میں پاکستان ریلویز کے حکام نے اس کو مکمل طور پر بند کردیا تھا۔
نیپال میں سیلاب کی تباہ کاریاں: ٹنل سے 9 روز بعد 2 افرادکو زندہ نکال لیا گیا
- ایک دن قبل

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون نئے مرحلے میں داخل ہو گیا: طاہر اشرفی
- ایک دن قبل
ایتھنز: ائیرشو کے دوران جنگی طیارہ گرکر تباہ
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان نے نارووال میں ہندو مندر بارے بھارتی وزارت خارجہ کے بے بنیاد، سیاسی مقاصد پر مبنی دعووں کو مسترد کر دیا
- ایک دن قبل

ملیک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ
- ایک دن قبل
نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی
- ایک گھنٹہ قبل
پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی
- چند سیکنڈ قبل

ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟
- 6 گھنٹے قبل
ملک میں پاسپورٹ ڈیلیوری اب ہو گئی اورآسان، جانیےکیسے؟
- 6 گھنٹے قبل
میجر جنرل فیصل نصیر نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا
- ایک دن قبل
آئمہ بیگ کا انسٹا گرام اسٹیٹس اچانک نظروں میں آگیا،علیحدگی کی افواہیں
- ایک دن قبل
پولیسں نے کراچی ڈیفنس فیز 8 میں نوجوان پر تشدد کرنیوالا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا
- 6 گھنٹے قبل



