لاہور : ائرٹریفک کنٹرولرکی مبینہ غفلت ولاپرواہی کے باعث بحرین سے اسلام آباد آنیوالا غیر ملکی طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔


جی این این کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون ائیر ٹریفک کنٹرولر کی مبینہ غفلت سے بحرین سے اسلام آباد آنے والی غیر ملکی پرواز حادثے کا شکار ہونے لگی تھی کہ پائلٹ نے حاضر دماغی سے کام لیتے ہوئے پرواز کو بچا لیا۔
ذرائع کے مطابق ائرٹریفک کنٹرولر کے گائیڈ کرنے پر طیارہ8 ہزار فٹ بلندی کے بجائے 5ہزار فٹ بلندی پر پہنچ گیا،طیارہ جیسے ہی 5ہزار فٹ بلندی پر پہنچا گراونڈپراکسیمیٹی وارننگ سسٹ (جی پی ڈبلیوایس) جاری ہوگئی۔ کپتان نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارہ کو واپس اوپر لے لیا ، جی پی وارننگ سسٹم نے پہاڑی علاقے کی نشاندہی کی تھی۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ ڈی جی سول ایسوسی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے خاتون ائرٹریفک کنٹرولر کو معطل کردیا جبکہ تحقیقات کا حکم بھی جاری کردیا گیاہے ۔
ترجمان سی اے اے کے مطابق موسم کی خرابی کی وجہ سے پائلٹ نے طیارے کو نیچے لانے کیلئے اجازت مانگی تھی تاہم
کنٹرولر نے اس کو نیچے آنے سے منع کردیا تھا،ترجمان سی اے اے کاکہنا ہے کہ کپتان نے دوبارہ رابطہ کرکے کہا کہ موسم بہت خراب ہے، ڈیسنٹ کی اجازت دی جائے، کنٹرولر نے کپتان کے اصرار پرطیارے کو نیچے آنے کو کہا ، ترجمان سی اے اے کے مطابق ائرانویسٹیگیشن بورڈ واقعہ کی تحقیقات کررہا ہے جبکہ کنٹرولر کو فوری طور پر معطل کردیا گیا ہے۔

غزہ میں غذائی قلت کی صورتحال سنگین: 28 ہزار سے زائد بچے متاثر، 18 ہزار سے زائد جاں بحق
- 10 hours ago

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں سات کروڑ ڈالر سے زائد کی کمی
- 10 hours ago

پنجاب میں سکول کی چھٹیوں میں مزید اضافہ کر دیا گیا
- 12 hours ago

کرکٹر حیدر علی معطل، مانچسٹر میں تحقیقات جاری
- 9 hours ago

عمر ایوب کی نااہلی سے متعلق ریفرنس کی سماعت 12 اگست کو مقرر
- 8 hours ago

قومی اسمبلی نے 2025 کا لینڈ پورٹ اتھارٹی بل منظور کر لیا
- 11 hours ago

پنجاب حکومت کا صوبے میں صفائی فیس نافذ کرنے فیصلہ
- 9 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف 31 اگست کو چین روانہ ہوں گے
- 8 hours ago

پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی عالمی درجہ بندی میں بہتری، پوائنٹس پہلی بار 1000 سے متجاوز
- 9 hours ago

پی سی بی : قومی کرکٹرز کو غیر ملکی لیگز میں شرکت کی اجازت
- 12 hours ago

ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر تقرریاں و تبادلے، لینڈ ریونیو کے 90 سے زائد افسران تبدیل
- 8 hours ago

آئندہ چند دنوں میں روسی صدر پیوٹن اور ٹرمپ کے مابین ملاقات ہوگی ،کریملن نے تصدیق کر دی
- 12 hours ago