ممبئی : بالی ووڈ کی مقبول ترین جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی ایک بار پھر ملتوی ہوگئی ہے ۔


تفصیلات کے مطابق حال ہی میں بھارتی میڈیا رپورٹس میں یہ خبر زیر گردش تھی کہ بالی وڈ جوڑی اس سال دسمبر میں شادی کر لیں گے۔ تاہم اب یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ رنبیر اور عالیہ دسمبر میں شادی تو کرنا چاہتے ہیں تاہم ان کی شادی اس سال نہیں بلکہ اگلے سال ہوگی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ رنبیر اور عالیہ کی شادی اگلے سال یعنی 2022 کے آغاز یعنی فروری یا مارچ تک متوقع ہے ۔ شادی میں تاخیر کی وجہ کورونا وائرس کی تیسری لہر ہے کیونکہ رنبیر اور عالیہ چاہتے ہیں کہ ان کی شادی دھوم دھام سے ہو اور اسی وجہ سے دونوں کورونا صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔
اس سے قبل رنبیر کپور کے والد رشی کپور کے اپریل میں انتقال ہونے کے باعث شادی میں تاخیر ہوئی تھی ۔
خیال رہے کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے درمیان تعلقات اور ان کی شادی کی چہ مگوئیاں 2017 سے جاری ہیں لیکن تاحال دونوں نے واضح طور پر اس حوالے سے کچھ نہیں کہا۔ بالی ووڈ کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی جوڑی عالیہ اور رنبیر کوان کے چاہنے والے ایک ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں ۔

کرکٹر حیدر علی معطل، مانچسٹر میں تحقیقات جاری
- 12 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف 31 اگست کو چین روانہ ہوں گے
- 10 گھنٹے قبل

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں سات کروڑ ڈالر سے زائد کی کمی
- 13 گھنٹے قبل

عمر ایوب کی نااہلی سے متعلق ریفرنس کی سماعت 12 اگست کو مقرر
- 10 گھنٹے قبل

غزہ میں غذائی قلت کی صورتحال سنگین: 28 ہزار سے زائد بچے متاثر، 18 ہزار سے زائد جاں بحق
- 13 گھنٹے قبل

پی سی بی : قومی کرکٹرز کو غیر ملکی لیگز میں شرکت کی اجازت
- 14 گھنٹے قبل

پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی عالمی درجہ بندی میں بہتری، پوائنٹس پہلی بار 1000 سے متجاوز
- 11 گھنٹے قبل

آئندہ چند دنوں میں روسی صدر پیوٹن اور ٹرمپ کے مابین ملاقات ہوگی ،کریملن نے تصدیق کر دی
- 15 گھنٹے قبل

پنجاب میں سکول کی چھٹیوں میں مزید اضافہ کر دیا گیا
- 14 گھنٹے قبل

قومی اسمبلی نے 2025 کا لینڈ پورٹ اتھارٹی بل منظور کر لیا
- 14 گھنٹے قبل

پنجاب حکومت کا صوبے میں صفائی فیس نافذ کرنے فیصلہ
- 11 گھنٹے قبل

ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر تقرریاں و تبادلے، لینڈ ریونیو کے 90 سے زائد افسران تبدیل
- 10 گھنٹے قبل