Advertisement
تفریح

سیدہ طوبیٰ عامر نے اپنانام تبدیل کردیا 

کراچی : پاکستانی  شوبز انڈسٹری کی نئی اُبھرتی  اداکارہ و ماڈل سیدہ طوبیٰ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنا نام تبدیل کردیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Nov 4th 2021, 5:58 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سیدہ طوبیٰ عامر نے اپنانام تبدیل کردیا 

تفصیلات کے مطابق سیدہ طوبیٰ عامر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنا پروفائل نام ’سیدہ طوبیٰ عامر‘ سے تبدیل کرکے ’سیدہ طوبیٰ انور‘ کردیا ہے۔ انہوں نے  اپنے نام کے ساتھ شوہر کا نام ہٹا کر والد کا نام لکھ دیا ہے۔

دوسری جانب اگر سیدہ طوبیٰ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا جائزہ لیا جائے تو اُنہوں نے اپنے شوہر ڈاکٹر عامر لیاقت کو فالو نہیں کیا ہوا ہے اور نہ ہی اُن کے شوہر نے اُنہیں فالو کیا ہوا ہے۔ طوبی کے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ان کے شوہر کے ساتھ بھی کوئی تصویر موجود نہیں ہے جس نے صارفین کو حیرت میں ڈال دیا ہے ۔

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ ڈاکٹر  عامر لیاقت حسین اور سیدہ طوبیٰ کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے جس  پر ردّعمل دیتے ہوئے عامر لیاقت حسین نے اس خبر کی تردید کی تھی جبکہ سیدہ طوبیٰ خاموش ہی رہی تھیں۔

خیال رہے کہ  گزشتہ سال ہی سیدہ طوبیٰ عامر نے  اداکاری کی دُنیا میں قدم رکھا ہے ۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی سیدہ طوبیٰ عامر کے ساتھ دوسری شادی ہے، اُن کی سابقہ اہلیہ بُشریٰ عامر تھیں جن سے اُن کے دو بچے ہیں ، ایک بیٹا اور ایک بیٹی، دونوں بچے اپنی والدہ کے ساتھ ہی رہتے ہیں۔

Advertisement
وزیراعظم کی  پنجاب میں ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے فوری طور پر  تمام انتظامی اقدامات اٹھانے کی ہدایت

وزیراعظم کی پنجاب میں ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے فوری طور پر تمام انتظامی اقدامات اٹھانے کی ہدایت

  • 8 گھنٹے قبل
خیبر پختونخوا  کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

  • 3 گھنٹے قبل
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونا مہنگا، نئی فی تولہ قیمت کتنی ہوگئی؟

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونا مہنگا، نئی فی تولہ قیمت کتنی ہوگئی؟

  • 6 گھنٹے قبل
راوی اور ستلج کے مختلف مقامات پر فلڈ الرٹ جاری،چناب میں ہیڈ قادر آباد کے قریب دھماکے سے شگاف ڈال دیا گیا

راوی اور ستلج کے مختلف مقامات پر فلڈ الرٹ جاری،چناب میں ہیڈ قادر آباد کے قریب دھماکے سے شگاف ڈال دیا گیا

  • 7 گھنٹے قبل
مسلسل بارشوں  اور  بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کے بعد پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند

مسلسل بارشوں اور  بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کے بعد پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند

  • 8 گھنٹے قبل
بانی پی ٹی آئی کا پارٹی قیادت کو جوڈیشل کمیشن سے بھی مستعفی ہونے کا حکم

بانی پی ٹی آئی کا پارٹی قیادت کو جوڈیشل کمیشن سے بھی مستعفی ہونے کا حکم

  • 4 گھنٹے قبل
شدید سیلابی صورتحال کے باعث کوٹ مومن میں تعلیمی ادارے بند

شدید سیلابی صورتحال کے باعث کوٹ مومن میں تعلیمی ادارے بند

  • 4 گھنٹے قبل
شدید سیلابی صورتحال کےباعث پنجاب میں ٹرینیں منسوخ ،متعدد کے شیڈول تبدیل

شدید سیلابی صورتحال کےباعث پنجاب میں ٹرینیں منسوخ ،متعدد کے شیڈول تبدیل

  • 4 منٹ قبل
پاکستان کی خان یونس کے النصر  اسپتال پر اسرائیلی فضائی حملوں کی شدیدمذمت

پاکستان کی خان یونس کے النصر  اسپتال پر اسرائیلی فضائی حملوں کی شدیدمذمت

  • 7 گھنٹے قبل
پاک فوج پنجاب کے چھ اضلاع میں سیلابی صورت حال سے نپٹنے کے لئے مصروف عمل

پاک فوج پنجاب کے چھ اضلاع میں سیلابی صورت حال سے نپٹنے کے لئے مصروف عمل

  • 4 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل کی ہدایت پرپاک فوج کی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں،آئی ایس پی آر

فیلڈ مارشل کی ہدایت پرپاک فوج کی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں،آئی ایس پی آر

  • 5 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے مستعفی

پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے مستعفی

  • 3 گھنٹے قبل
Advertisement