Advertisement

اسرائیل کے شام میں میزائل حملے

شام : غیر ملکی میڈیا کے مطا بق میزائل حملوں کا نشانہ بننے والی عمارت خالی تھی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر نومبر 17 2021، 11:01 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسرائیل کے شام میں میزائل حملے

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  اسرائیل نے  شام کے دارالحکومت دمشق کے جنوب میں ایک علاقے کو نشانہ بناتے ہوئے دو میزائل داغے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق  ایک میزائل کو روک دیا گیا تھا اور اس حملے میں   نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

یہ حملہ مقامی وقت کے مطابق بدھ کی نصف شب کے فوراً بعد ہوا۔ یہ میزائل اسرائیل کے زیر قبضہ گولان کی پہاڑیوں کی سمت سے آئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق، میزائل نے  دارالحکومت کے جنوب میں ایک "خالی عمارت" کو نشانہ بنایا اور اس کے نتیجے میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔

اسرائیل معمول کے مطابق شام میں مبینہ ایرانی چوکیوں کو ختم کرنے کے بہانے دراندازی کرتا ہے۔صرف ایک ہفتہ قبل روس کے بحری اڈے کے قریب طرطوس اور حمص شہروں پر اسرائیلی میزائل حملوں میں دو شامی فوجی زخمی ہو گئے تھے۔ 

دمشق نے اپنی سرزمین پر اسرائیلی حملوں کو اپنی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے بارہا مذمت کی ہے۔ روس، ایران اور ترکی نے بھی شام میں اسرائیلی فضائی حملوں کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔

Advertisement
عمران خان کی سابق خوشدامن لیڈی اینابیل گولڈ اسمتھ 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

عمران خان کی سابق خوشدامن لیڈی اینابیل گولڈ اسمتھ 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

  • 9 منٹ قبل
حملے کی صورت میں افغانستان سمیت ہر جارح کو جواب دیا جائے گا ،سہیل آفریدی

حملے کی صورت میں افغانستان سمیت ہر جارح کو جواب دیا جائے گا ،سہیل آفریدی

  • 12 گھنٹے قبل
پاکستان اور افغانستان جنگ بندی پر راضی، دونوں  ممالک ایک دوسرے کی سر زمین کا احترام کریں گے، وزیر دفاع

پاکستان اور افغانستان جنگ بندی پر راضی، دونوں ممالک ایک دوسرے کی سر زمین کا احترام کریں گے، وزیر دفاع

  • 23 منٹ قبل
چار روزہ جنگ میں عظیم فتح ملی، بھارت کبھی نہ سنبھل سکے گا: وزیراعظم

چار روزہ جنگ میں عظیم فتح ملی، بھارت کبھی نہ سنبھل سکے گا: وزیراعظم

  • 16 گھنٹے قبل
چین: دو اعلیٰ فوجی جرنیل بدعنوانی کے الزامات پر برطرف

چین: دو اعلیٰ فوجی جرنیل بدعنوانی کے الزامات پر برطرف

  • 11 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا کابینہ کی تشکیل پر مشاورت مکمل، وزرا کے ناموں کا اعلان جلد متوقع

خیبرپختونخوا کابینہ کی تشکیل پر مشاورت مکمل، وزرا کے ناموں کا اعلان جلد متوقع

  • 16 گھنٹے قبل
ویمنز ورلڈ کپ: مسلسل دوسری بار پاکستان کا میچ بارش کی نذر

ویمنز ورلڈ کپ: مسلسل دوسری بار پاکستان کا میچ بارش کی نذر

  • 12 گھنٹے قبل
گل بہادر گروپ کیخلاف ٹارگٹڈ کارروائیوں میں 60 سے 70 خارجی ہلاک ہوئے، عطاتارڑ

گل بہادر گروپ کیخلاف ٹارگٹڈ کارروائیوں میں 60 سے 70 خارجی ہلاک ہوئے، عطاتارڑ

  • 14 گھنٹے قبل
سابق سینیٹر مشتاق احمد خان  کی تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شمولیت

سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شمولیت

  • 12 گھنٹے قبل
نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ، گرفتاری کے لیے راولپنڈی پولیس متحرک

نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ، گرفتاری کے لیے راولپنڈی پولیس متحرک

  • 16 گھنٹے قبل
آسٹریلیا کی بھارت پر فتح، تیسری بار سلطان آف جوہر ہاکی ٹائٹل اپنے نام کرلیا

آسٹریلیا کی بھارت پر فتح، تیسری بار سلطان آف جوہر ہاکی ٹائٹل اپنے نام کرلیا

  • 12 گھنٹے قبل
پاکستان اور یو اے ای کے درمیان فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری کا جی ٹو جی معاہدہ طے پا گیا

پاکستان اور یو اے ای کے درمیان فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری کا جی ٹو جی معاہدہ طے پا گیا

  • 16 گھنٹے قبل
Advertisement