ویب ڈیسک : ترکی کے شہرہ آفاق ڈرامے ارطغرل غازی میں جنگجو عبدالرحمان کاکردار ادا کرنے والے ترک اداکار جلال آل کی پاکستانی اداکارعمران عباس کے ساتھ معروف نغمے ’دل دل پاکستان‘ گنگنانے کی ویڈیوکوبے حد پسند کیا جارہا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اسلامی تاریخ پر مبنی شہرہ آفاق ترک ڈرامہ سیریل ’ارطغرل غازی‘ کی پاکستان میں مقبولیت کے بعد دونوں ممالک کی فنکار برادری بھی ایک دوسرے کے قریب آئی ہے ، جہاں ڈرامے میں مختلف کردار ادا کرنے والے ترک اداکاروں نے پاکستان کا دورہ کیا وہیں پاکستان کے نامور فنکا ر بھی ترکی کے دورے کی تصاویر شئیر کرتے نظر آئے ۔
پاکستان کے خوبرو اداکار عمران عباس نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور صارفین کی جانب سے اس پوسٹ کو بے حد پسند کیا جارہاہے ۔
اس ویڈیو میں عمران عباس اور ارطغرل غازی کے جنگجو عبدالرحمان کا کردار ادا کرنے والے اداکار جلال آل گاڑی میں ایک ساتھ سفر کررہے ہیں اس موقع پر دونوں اداکار مل کر ’دل دل پاکستان‘ گنگناتے نظر آئے ۔ اس پوسٹ کے عنوان میں اداکار عمران عباس نے لکھا کہ اللہ پاکستان اور ترکی کا بھائی چارہ اسی طرح قائم ودائم رکھے ۔
View this post on Instagram
خیال رہے کہ اس سے قبل اداکارہ ریما نے بھی ترک اداکار جلال آل کے ہمراہ پاکستانی گیت بھی گنگنایا۔ گزشتہ سال اداکار عدنان صدیقی اور ہمایوں سعید نے پچھلے ماہ ترکی کا دورہ کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ اداکارہ ریما خان سمیت دیگر اداکار موجود تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال شہرہ آفاق ترک ڈرامہ ’ارطغرل غازی‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ترکش اداکار انگین آلتان نے بھی پاکستان کا دورہ کیا تھا ۔ اس سے قبل ’ارطغرل غازی‘ میں دوآن الپ کا کردار نبھانے والے اسٹار جاوید جیتن گُنیر بھی ماہ ستمبر میں پاکستان کا دورہ کرچکے ہیں۔

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- ایک دن قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- ایک دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- ایک دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 3 گھنٹے قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 12 گھنٹے قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 9 گھنٹے قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- ایک دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- ایک دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 9 گھنٹے قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 دن قبل








