Advertisement

برطانیہ میں اومی کرون کیسزمیں خطرناک اضافہ 

لندن : برطانیہ میں کورونا وائرس کے اومی کرون ویرینٹ کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے، صرف  ایک روز کے دوران نئے ویرینٹ کے ایک ہزار 239 کیس رپورٹ ہوئے  ہیں۔ 

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Dec 13th 2021, 2:18 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
برطانیہ میں اومی کرون کیسزمیں خطرناک اضافہ 

برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں اومی کرون ویرینٹ کے پھیلاؤ میں تیزی آگئی ہے، جس کے بعد حکومت نے کورونا الرٹ لیول تین سے بڑھا کر چار کر دیا ہے۔ برطانیہ میں  مزید 5 نئے مریض اسپتال داخل ہوئے جس کے بعد اومی کرون کے مجموعی کیسز کی تعداد 3 ہزار 137 ہوگئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق اومی کرون کے پھیلاؤ میں اضافے کے بعد کورونا الرٹ لیول بڑھا کر چار کردیا گیا ہے، کورونا الرٹ لیول چار کا مطلب وبا کا پھیلاؤبہت زیادہ ہے۔

 حکومت کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد کے مطابق کورونا وائرس کا اومی کرون ویرینٹ، ڈیلٹا ویرینٹ سے زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے اور کورونا ویکسین سے ملنے والا تحفظ کم ہو رہا ہے۔

دوسری جانب  برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے اومی کرون ایمرجنسی بوسٹر نیشنل مشن کا اعلان کردیا ۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے قوم سے خطاب میں کہا کہ تمام بالغ افراد کو نئے سال سے قبل بوسٹر کی پیشکش کی جائے گی، 3 ماہ قبل دوسری ڈوز لگوانے والے بوسٹر لگوانے کے حقدار ہوں گے۔

برطانوی وزیراعظم نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو بھی غلط فہمی نہیں ہونی چاہئے، اومی کرون کی بڑی لہر آرہی ہے۔ مجھے ڈر ہے کہ اب ہمیں اس نئے ویرینٹ کے خلاف جنگ میں ہنگامی صورتحال کا سامنا ہے اور یہ واضح ہوگیا ہے کہ کورونا ویکسین کی دو خوراکیں ہمیں موثر تحفظ دینے کے لئے کافی نہیں۔

رپورٹس کے مطابق جلد بوسٹر ڈوز لگانے کیلئے 42 ملٹری پلاننگ ٹیمیں ہر ریجن میں تعینات ہوں گی۔ انگلینڈ میں اضافی ویکسین سائٹس اور موبائل یونٹ بھی قائم کئے جائیں گے۔

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا کا اومی کرون ویرینٹ ڈیلٹا ویرینٹ سے زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے اور اومی کرون کورونا ویکسین کی افادیت کو کم کرنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔

Advertisement
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

  • a day ago
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

  • a day ago
اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

  • 2 days ago
جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

  • 2 days ago
پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

  • a day ago
ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

  • a day ago
ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں  ہزارں روپے کی کمی

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی

  • 2 hours ago
پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

  • 2 days ago
قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

  • 4 hours ago
اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

  • 2 hours ago
گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

  • 20 hours ago
لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ  کا لاہور میں آغاز

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز

  • a day ago
Advertisement