لندن : برطانوی حکومت نے شہریوں کو کورونا ویکسین کی اضافی خوراک لگوانے کی ہدایت کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں کورونا وائرس کا اومیکرون ویرینٹ تیزی سے پھیلنے لگا ،پہلی ہلاکت رپورٹ ہوگئی، برطانوی حکومت نے شہریوں کو کورونا ویکسین کی اضافی خوراک لگوانے کی ہدایت کردی ہے۔
برطانوی وزیرِ صحت ساجد جاوید کا کہنا ہے کہ اومیکرون حیرت انگیز تیزی سے پھیل رہاہے،شہری کورونا ویکسین کی اضافی خوراک لگوائیں، کورونا کے اومیکرون ویرینٹ کےخلاف ویکسین کی دو خوراکیں کمزور ہیں۔
برطانوی حکومت نے کورونا الرٹ لیول تین سے بڑھا کر چار کر دیا ہے۔ برطانیہ میں مزید 5 نئے مریض اسپتال داخل ہوئے جس کے بعد اومی کرون کے مجموعی کیسز کی تعداد 3 ہزار 137 ہوگئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق اومی کرون کے پھیلاؤ میں اضافے کے بعد کورونا الرٹ لیول بڑھا کر چار کردیا گیا ہے، کورونا الرٹ لیول چار کا مطلب وبا کا پھیلاؤبہت زیادہ ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد کے مطابق کورونا وائرس کا اومی کرون ویرینٹ، ڈیلٹا ویرینٹ سے زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے اور کورونا ویکسین سے ملنے والا تحفظ کم ہو رہا ہے۔
دوسری جانب برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے اومی کرون ایمرجنسی بوسٹر نیشنل مشن کا اعلان کردیا ۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے قوم سے خطاب میں کہا کہ تمام بالغ افراد کو نئے سال سے قبل بوسٹر کی پیشکش کی جائے گی، 3 ماہ قبل دوسری ڈوز لگوانے والے بوسٹر لگوانے کے حقدار ہوں گے۔
برطانوی وزیراعظم نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو بھی غلط فہمی نہیں ہونی چاہئے، اومی کرون کی بڑی لہر آرہی ہے۔ مجھے ڈر ہے کہ اب ہمیں اس نئے ویرینٹ کے خلاف جنگ میں ہنگامی صورتحال کا سامنا ہے اور یہ واضح ہوگیا ہے کہ کورونا ویکسین کی دو خوراکیں ہمیں موثر تحفظ دینے کے لئے کافی نہیں۔
رپورٹس کے مطابق جلد بوسٹر ڈوز لگانے کیلئے 42 ملٹری پلاننگ ٹیمیں ہر ریجن میں تعینات ہوں گی۔ انگلینڈ میں اضافی ویکسین سائٹس اور موبائل یونٹ بھی قائم کئے جائیں گے۔
عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا کا اومی کرون ویرینٹ ڈیلٹا ویرینٹ سے زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے اور اومی کرون کورونا ویکسین کی افادیت کو کم کرنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 3 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 15 گھنٹے قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 19 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 2 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 18 گھنٹے قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 2 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 15 گھنٹے قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 2 دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 دن قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 20 گھنٹے قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 دن قبل







