جی این این سوشل

پاکستان

یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کے نتیجے کو چیلنج کریں گے، شہباز گل

اسلام آباد: معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کے نتیجے کو چیلنج کریں گے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کے نتیجے کو چیلنج کریں گے، شہباز گل
یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کے نتیجے کو چیلنج کریں گے، شہباز گل

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں معاون خصوصی  برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے کہا کہ غیر حتمی طور پر 7 ووٹ رجیکٹ ہوئے ہیں۔ پانچ ووٹ کا فرق ہے۔  ابھی اس نتیجہ کو چیلنج کریں گے۔

پی ٹی آئی  کی فوزیہ ارشد 13 ووٹوں سے جیت گئی۔ایک ہی بیلٹ پیپر پر لوگوں نے پیسے سے ووٹ بیچا۔  خان سچا ثابت ہوا۔ ایک بار پھر الیکشن میں ووٹ فروخت ہوا۔ وڈیو کے آنے کے بعد یہ کلئیر ہو گیا تھا کہ گیلانی ٹبر ووٹ خرید رہا تھا۔ اگلی باری الیکشن کی بجائے ضمیروں کی  نیلامی کروا لیا کریں۔

واضح رہے کہ سینیٹ انتخابات 2021 میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) کے امیدوار یوسف رضا گیلانی  نے پاکستان تحریک انصاف  (پی ٹی آئی ) کے امیدوارحفیظ شیخ  کو شکست دے دی ہے ، سینیٹ انتخابات کا سب سے بڑا معرکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی جنرل نشست پر ہوا جہاں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور وزیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ ایک دوسرے کے مدمقابل تھے۔پی ڈی ایم کے یوسف رضا گیلانی نے 169 ووٹ حاصل کیلے جبکہ پی ٹی آئی کے   حفیظ شیخ  کو 164 ووٹ ملے۔جبکہ 7 ووٹ مسترد ہوئے۔

جرم

خیبر میں سکیورٹی فورسز کا مشترکہ آپریشن، انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک

ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز ،پولیس پر حملوں اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خیبر میں سکیورٹی فورسز کا مشترکہ آپریشن، انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک

خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں پولیس اور سکیورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشن میں انتہائی مطلوب دہشتگرد کو ہلاک کر دیا گیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ ہلاک دہشتگرد نے جمرود میں دینی مدارس کے 4 طلبہ کو اغواء کیا تھا اور انہیں کالعدم تنظیم میں شامل ہونے کی ترغیب دی تھی۔ دہشتگرد نے چاروں طلباء کو افغانستان منتقل کیا ، 2 کو دہشت گردی کی تربیت دی جا رہی ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ایک طالب علم کو افغانستان واپسی پر حساس اداروں نے گرفتار کیا، دہشت گرد عظمت کے سر کی قیمت لاکھوں روپے مقرر تھی، ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز ،پولیس پر حملوں اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پاور ڈویژن کی سولر پینلز پر ٹیکس عائد کرنے کی خبروں کی تردید

پاور ڈویژن نے کہا کہ غریبوں کو مزید بوجھ سے بچانے کے لیے ایسی تجاویز اور ترامیم پر غور کیا جا رہا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاور ڈویژن کی سولر پینلز پر ٹیکس عائد کرنے کی خبروں کی تردید

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے ہفتہ کے روز سولر پینلز  پر فکسڈ ٹیکس عائد کرنے کی خبروں کی تردید کردی۔

پاور ڈویژن نے کہا کہ سولر پاور فکسڈ ٹیکس کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔


سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی یا پاور ڈویژن نے اس سلسلے میں حکومت کو ایسی کوئی سمری نہیں بھیجی ہے۔

پاور ڈویژن نے کہا کہ 2017 کی نیٹ میٹرنگ پالیسی کا مقصد نظام میں متبادل توانائی کو فروغ دینا تھا۔ ایک ایسا مرحلہ آیا ہے جہاں سولرائزیشن میں بہت تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔


پاور ڈویژن نے کہا کہ غریبوں کو مزید بوجھ سے بچانے کے لیے ایسی تجاویز اور ترامیم پر غور کیا جا رہا ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

کھاد کی قیمتوں میں ناجائز منافع خوری برادشت نہیں کی جائے گی ، وزیر صنعت

وزیر صنعت و پیداوار کے وزیر رانا تنویر نے آج ایک بیان میں کہاکہ کھاد کے حقیقی ذخیرے کی دستیابی معلوم کرنے کیلئے ایک نظام وضع کیا جارہا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کھاد کی قیمتوں میں  ناجائز  منافع خوری برادشت نہیں کی جائے گی  ، وزیر صنعت

صنعت وپیداوار کے وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کسانوں کو کھاد کی خوش اسلوبی سے فراہمی کیلئے صوبوں کے ساتھ ملکر کام کررہی ہے ۔

انہوں نے آج ایک بیان میں کہاکہ کھاد کے حقیقی ذخیرے کی دستیابی معلوم کرنے کیلئے ایک نظام وضع کیا جارہا ہے ۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ یوریا کھاد پر ناجائز منافع خوری برداشت نہیں کی جائے گی ۔انہوں نے کھاد کمپنیوں پرزوردیا کہ وہ کسانوں کو زرعی پیداوار میں اضافے کیلئے سہولتیں فراہم کریں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll