جی این این سوشل

پاکستان

عمران خان کو بہت بڑی شکست ہوئی ہے ، محمد زیبر

اسلام آباد: ترجمان مریم نواز ، محمد زبیر کا کہنا ہے کہ عمران خان کو بہت بڑی شکست ہوئی ہے، عمران خان میں کوئی شرم ہو تو ابھی اسمبلیاں تحلیل کرکے گھر چلے جائیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

عمران خان کو بہت بڑی شکست ہوئی ہے ، محمد زیبر
عمران خان کو بہت بڑی شکست ہوئی ہے ، محمد زیبر

مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر کا کہنا ہے کہ  یوسف رضا گیلانی کی جیت عمران خان کیخلاف عدم اعتماد ہے،عمران خان ہاوس کا اعتماد کھو چکے ہیں،وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد ضرور لائیں گے، عمران خان کو بہت بڑی شکست ہوئی ہے، عمران خان میں کوئی شرم ہو تو ابھی اسمبلیاں تحلیل کرکے گھر چلے جائیں،  عمران خان کو گھر بھیجنے کا پہلا قدم ہے۔

محمد زبیر کا کہنا  ہے کہ   عمران خان نے ہر حربے استعمال کیے لیکن کامیاب نہیں ہوسکے، حفیظ شیخ چند دنوں میں ہی ملک سے باہر چلے جائیں گے، عمران خان کو چاہیے کہ آج استعفیٰ دیدیے، ارکان اسمبلی نے آج ضمیر پر ووٹ دیا ہے۔

ترجمان مریم نواز، محمد زبیر نے کہا کہ   ہم نے ہمیشہ کہا عمران خان ہم سے سیاسی مقابلہ کرے، آج سیاسی معاملے میں عمران خان کو پی ڈی ایم سے شکست ہوگئی، ضمنی انتخابات اور سینیٹ الیکشن میں بھی حکومت کو شکست ہوئی، آج سینیٹ الیکشن میں مریم نواز کی محنت رنگ لائی ہے۔

پاکستان

ہیومن رائٹس کانفرنس میں فلسطین کی آزادی پر جرمن سفیر سے سوال

عاصمہ جہانگیر کے انتقال کے بعد 2018 میں شروع ہونے والی اس کانفرنس کا مقصد عدلیہ کی آزادی اور اظہار رائے کی آزادی جیسے اہم مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے ان کی میراث کو عزت دینا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہیومن رائٹس کانفرنس میں فلسطین کی آزادی پر  جرمن سفیر سے سوال

لاہور: لاہور میں ہیومن رائٹس  کی کانفرنس کے دوران جرمن سفیر الفریڈ گراناس کو فلسطینیوں کے حقوق پر جرمنی کے موقف کے خلاف احتجاج کرنے والے ایک طالب علم کی طرف سے رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑا۔

اس سٹوڈنٹ کےسوال  نے سامعین سے "آزاد، آزاد فلسطین" کے نعروں کو جنم دیا۔
اس واقعے کے بعد پروگریسو اسٹوڈنٹس کلیکٹو نے سفیر کی سمجھی جانے والی بے حسی پر تنقید کی۔ جرمن سفیر الفریڈ  گراناس نے بعد میں اپنی تقریر دوبارہ شروع کی،انہوں نے  بنیادی حقوق میں انسانی وقار کے تحفظ کی اہمیت پر زور دیا۔


یاد رہے کہ عاصمہ جہانگیر کے انتقال کے بعد 2018 میں شروع ہونے والی اس کانفرنس کا مقصد عدلیہ کی آزادی اور اظہار رائے کی آزادی جیسے اہم مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے ان کی میراث کو عزت دینا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

وزیر خزانہ کے ٹیکس کے جدید نظام کیلئے اقدامات

کمیٹی نے ایف بی آرکی ڈیجیٹلائزیشن میں اب تک ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا اور ٹیکس انتظامیہ کی کارکردگی اورشفافیت کومزیدبڑھانے کے معاملات پرغورکیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر خزانہ کے  ٹیکس کے جدید نظام کیلئے  اقدامات

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ٹیکس کے جدید نظام کی جانب پیشرفت کے لئے نجی شعبے اور تمام متعلقہ فریقوں کے ساتھ تعاون کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا ہے۔

وہ اسلام آباد میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ڈیجیٹلائزیشن سے متعلقرہبر کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن ٹیکس کی وصولی اور انتظام میں بہتری لانے سمیت پائیدار اقتصادی ترقی کے فروغ کے لئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

کمیٹی نے ایف بی آرکی ڈیجیٹلائزیشن میں اب تک ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا اور ٹیکس انتظامیہ کی کارکردگی اورشفافیت کومزیدبڑھانے کے معاملات پرغورکیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان، نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کا پانچواں میچ آج کھیلا جائے گا

لاہور میں بارش کے باعث مہمان ٹیم کا آپشنل ٹریننگ سیشن ممکن نہ ہو سکا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان، نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کا پانچواں میچ آج کھیلا جائے گا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچواں اور آخری ٹی 20میچ آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔میچ شام کو 7 بج کا 30 منٹ پر شروع ہو گا۔
سیریز میں نیوزی لینڈ کو پاکستان کے خلاف دو، ایک کی برتری حاصل ہے۔ لاہور میں بارش کے باعث مہمان ٹیم کا آپشنل ٹریننگ سیشن ممکن نہ ہو سکا۔
واضح رہے کہ چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 4 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کرلی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll