بحرین کا 19 دسمبر سے کورونا کیلئے یلو الرٹ لیول کی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا اعلان
پورے ملک میں قائم کیے گئے صحت مراکز سے کورونا ویکسینیشن کی بوسٹر ڈوز لگوائی جائے۔


منامہ : بحرین میں حکام نے 19 دسمبر سے 31 جنوری 2022 تک کورونا وائرس یلو الرٹ لیول کی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا اعلان کیاہے۔
عرب نیوز کے مطابق بحرین کی سرکاری نیوز ایجنسی بی این اے میں رپورٹ جاری کی گئی ہے اگر ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹس میں سات دن کے لیے اوسطاً 51 تا 100 مثبت کیسز سامنے آنے پر یلو لیول الرٹ رہے گا۔کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے بحرین میں بنائی گئی نیشنل میڈیکل ٹاسک فورس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یلو لیول الرٹ کا فیصلہ صحت عامہ کو ترجیح دینے کے نقطہ نظرکے مطابق ہے اور یہ فیصلہ نظرثانی سے مشروط ہے۔ٹاسک فورس نے عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ پورے ملک میں قائم کیے گئے صحت مراکز سے کورونا ویکسینیشن کی بوسٹر ڈوز لگوائی جائے۔
یلو الرٹ لیول پروگرام کے تحت بحرین میں صرف ویکسین شدہ گرین شیلڈ ہولڈرز افراد کو عوامی مقامات کے علاوہ شاپنگ مالز، ریستورانوں، کیفے شاپ اور حجام کی دکانوں کے ساتھ ساتھ انڈور جمز اور سپورٹس ہالز تک رسائی حاصل ہوگی۔واضح کیا گیا ہے کہ ایسے افراد جنہوں نے پہلے ہی کورونا ویکسینیشن کی بوسٹر ڈوز لگوا لی ہے وہ گرین الرٹ لیول کے طریقہ کار پرعمل کر سکتے ہیں۔

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 days ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 13 hours ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 3 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- a day ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 2 days ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 2 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 3 days ago

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 12 hours ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 14 hours ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 2 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 12 hours ago





