Advertisement

سنکیانک میں انسداد دہشت گردی کے اقدامات موثر اور قانونی ہیں، پبلک سکیورٹی حکام

اُرمچی (شِنہوا) چین کے سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے میں مسلسل پانچ برسوں سے دہشت گردی کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا اور فوجداری و عوامی سلامتی کے کیسز میں نمایاں کمی آئی ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Dec 17th 2021, 3:05 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
سنکیانک میں انسداد دہشت گردی کے اقدامات موثر اور قانونی ہیں، پبلک سکیورٹی حکام

سنکیانگ کےمحکمہ پبلک سکیورٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر یالکون یاکپ نے شِنہوا کو دیئے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا ہے کہ سنکیانگ کی انسداد دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کی جدوجہد کے اہم نتائج برآمد ہوئے ہیں ، تواتر کے ساتھ ہونے والی پرتشدد اور دہشت گردی کی سرگرمیوں پر قابوپایا گیا ہے، مذہبی انتہا پسندی کی موثر طریقے سے اصلاح کی گئی ہے اور علیحدگی پسندی بارے جدوجہد کے حوالے سے فکری شعبے میں ٹھوس نتائج حاصل کیے گئے ہیں۔

سنکیانگ میں دہشت گردی کے انسداد اور استحکام کو برقرار رکھنے کے اقدامات نے تمام نسلی گروہوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے جان و مال کا تحفظ کیا ہے، انہیں مذہبی انتہا پسندی کے شکنجےسے آزاد کرایا گیا ہے اور ان کے مذہبی عقائد کا مکمل احترام کیا جاتاہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان اقدامات کی وجہ سے صحیح اور غلط کے مابین تفریق اور انتہا پسندانہ خیالات کے اثرو رسوخ کی مزاحمت کی گئی جس سے ان کی صلاحیت میں نمایاں طور پر بہتری آئی ہے۔

یالکون یاکپ نے کہا کہ تمام نسلی گروہوں کے لوگوں میں تحفظ کا بہت زیادہ احساس پایا جاتاہے، ان کی کئی برسوں سے امن اور استحکام کی خواہش پوری ہو گئی ہے۔

سنکیانگ نے انسداد دہشت گردی کی قانون سازی کو مسلسل مستحکم بنایا ہے، سینئر پولیس اہلکار نے کہا کہ ان اقدامات کی وجہ سے اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ قانون کے مطابق انسداد دہشت گردی کے اقدامات کیے جائیں اور یہ کہ لوگ وسیع تر حقوق اور آزادیوں سے لطف اندوز ہوں اور حسب معمول سماجی زندگی گزاریں۔

سنکیانگ کچھ عرصہ سے نسلی علیحدگی پسندی، پرتشدد دہشت گردی اور مذہبی انتہا پسندی سے بری طرح متاثر ہوا تھا۔ سنکیانگ میں سال 1990 سے 2016 تک اندرون اور بیرون ملک ان تین قوتوں نے دہشت گردی کے ہزاروں واقعات کا ارتکاب کیا جس کے نتیجے میں بہت سے بے گناہ لوگوں کی اموات واقع ہوئیں اور املاک کو بے تحاشہ نقصان پہنچا۔

یالکون یاکپ نے کہا کہ حالیہ برسوں کے دوران دہشت گردانہ حملوں نے دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ چین سمیت کئی ملکوں کو اب بھی دہشت گردی کے خطرے کا سامنا ہے۔

سنکیانگ کے پبلک سکیورٹی اہلکار نے کہا کہ بیرون ملک دہشت گرد قوتوں کی حوصلہ افزائی کے تحت افراد کی جانب سے شر انگيزی کے خطرے کو مکمل طور پر رد نہیں کیا جا سکتا۔

Advertisement
ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

  • a day ago
پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

  • 2 days ago
وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال

  • a day ago
ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں  ہزارں روپے کی کمی

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی

  • 3 days ago
مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

  • 3 days ago
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

  • 2 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

  • 2 days ago
اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

  • 3 days ago
امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

  • a day ago
آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • 3 days ago
دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا

  • a day ago
پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

  • 2 days ago
Advertisement