لاہور: 2021 کا سال محمدرضوان کے نام، قومی ٹیم کے بلے باز محمد رضوان نے رواں سال اپنی عمدہ کارکردگی سے ٹی20 کرکٹ میں کئی نئے ریکارڈ قائم کرلیے۔


تفصیلات کے مطابق رواں سال محمد رضوان کے لیے کئی لحاظ سے یادگار رہا لیکن خصوصاً ٹی20 کرکٹ میں اپنی عمدہ کارکردگی سے انہوں نے نئی تاریخ رقم کردی اور متعدد ریکارڈز اپنے نام کر لیے۔
محمدرضوان نے رواں سال ٹی20 میں مجموعی طور پر 2ہزار سے زائد رنز اسکور کیے اور یہ سنگ میل عبور کرنے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے۔
رضوان نے مجموعی طور پر 2ہزار 36 رنز اسکور کیے جس میں ایک سنچری اور 17 نصف سنچریاں شامل ہیں۔
محمدرضوان نے رواں سال ایک کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ انٹرنیشنل رنز کا عالمی ریکارڈ بھی بنا دیا اور مجموعی طور پر انٹرنیشنل ٹی20 کرکٹ میں اس سال ایک ہزار 326 رنز بنائے جبکہ بابر اعظم 939رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
بابر اعظم اور محمد رضوان اب تک بحیثیت اوپنر چھ سنچری شراکت قائم کر چکے ہیں جو ایک عالمی ریکارڈ ہے۔
اس سے قبل سب سے زیادہ پانچ سنچری شراکتوں کا ریکارڈ بھارتی جوڑی لوکیش راہول اور روہت شرما کے پاس تھا۔
پاکستان کی ٹی20 کرکٹ کی تاریخ میں اب تک 4 مرتبہ 150رنز سے زائد کی شراکت قائم ہوئی ہے اور چاروں مرتبہ یہ کارنامہ اسی جوڑی نے انجام دیا۔

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 3 دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 2 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 4 دن قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- ایک دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 2 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 2 دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 3 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 3 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 4 دن قبل

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- ایک دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 3 دن قبل

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- ایک دن قبل







