جی این این سوشل

پاکستان

پاکستان کا اصل اثاثہ

پر شائع ہوا

کی طرف سے

عمران خان کو اس بات کا کریڈٹ دینا ضروری ہے کہ انہوں نے ایک تیر سے نشانہ کرتے ہوئے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے ایک بہتر سکیم بنائی ہے اور اس کے ساتھ اب تک پاکستانیوں کے لیے 500 ملین ڈالر بھی جمع کر لیے ہیں۔ بلاشبہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کا تصور اس حکومت کے بہترین کاموں میں سے ہے۔

طاہر ملک Profile طاہر ملک

 

 

جمعرات کے روز اس حوالے سے منعقدہ ایک تقریب میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بیرون ممالک میں مقیم پاکستانی ملک کا بڑا اثاثہ ہیں، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس پروگرام کے تحت صرف 5 ماہ میں 97 ملکوں سے 88 ہزار اکاؤنٹ کھول چکے ہیں، جس سے پاکستان کو 500 ملین ڈالر کا ہدف حاصل ہو چکا ہے۔ عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ جب تک روپیہ مضبوط نہیں ہوگا معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی ۔

ڈالر کی اہمیت پاکستان کے لیے آکسیجن جیسی ہے، وزیر اعظم کے مطابق موجودہ حکومت نے 6ہزار ارب روپےکا قرض اتارا ہے۔ اور دوسری خبر یہ ہے کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 5 ارب ڈالر یعنی 1000 ارب روپے اضافہ بھی ہو گیا ہے ۔

سچ یہ ہے کہ موجودہ حالات میں پاکستانی معیشت کی جان " ڈالر" میں ہے ۔ اور یہ ڈالر بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں سے حاصل کر کے ہی یہاں 24 کروڑ پاکستانیوں کی زندگی میں معاشی انقلاب لایا جاسکتا ہے۔ اس لیے ذرائع ابلاغ کو روشن پاکستان اکاؤنٹ کی زیادہ سے زیادہ تشہیر کی ضرورت ہے۔ اس میں پاکستان اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے فائدہ ہی فائدہ ہے۔ یہ سکیم ہے کیا؟ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کا اجراء کئی بینکوں نے کیا جس کی بدولت گھر بیٹھے ملک کے 9 بڑے بینکوں میں غیر ملکی کرنسی یا پاکستانی روپے میں بیرون ملک مقیم پاکستانی اور پاکستان میں مقیم ایسے شہری جن کے بیرون ملک اثاثے ڈیکلئر ہیں اپنا آن لائن اکاؤنٹ کھلوا سکتے ہیں۔ اور اس اکاؤنٹ سے نیا پاکستان سرٹیفکیٹ، اسٹاک ایکسچینج، ٹریژری بلز وغیرہ میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔ بعد میں اس اکاؤنٹ سے بجلی اور گیس کے بلز بھی ادا کیے جا سکیں گے ۔ اکاؤنٹ کھلوانے کے لیے آپ کو اپنی تصویر، شناختی کارڈ، پاسپورٹ یا بیرون ملک قیام کے دستاویزات جمع کرنا ہوں گے ۔ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کا دوسرا نام "دور رہ کر بھی پاس" رکھا گیا ہے جو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ملک سے وابستگی ظاہر کرتا ہے ۔ اس پہلے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان میں اپنا اکاؤنٹ کھولنا ایک نہایت مشکل کام تھا ، جس کے ان کا پاکستان میں موجود ہونا ضروری تھا، لیکن اب وہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذرایعے دنیا کے کسی بھی حصے میں گھر بیٹھے صرف 48 گھنٹے میں اپنا اکاؤنٹ کھول کر پاکستان کی نئی پرکشش سکیموں میں غیر ملکی کرنسی اور پاکستان سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔

نیا پاکستان سرٹیفکیٹ میں ڈالر میں 5 سالہ مدت کے لیے سرمایہ کاری پر منافع ساتھ فیصد اور6 ماہ کی سرمایہ کاری پر 6 فیصد ہے ۔ جبکہ پاکستانی روپے میں 5سالہ مدت کے لیے سرمایہ کاری پر منافع 11 فیصد اور 6 ماہ کے لیے سرمایہ کاری پر منافع 10 فیصد ہے ۔ موجودہ حالات میں محفوظ سرمایہ کاری پر اتنا پرکشش منافع دنیا میں کہیں نہیں مل سکتا اور یہی وجہ ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں 5 مہینوں میں 500 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے جو ان کے اعتماد کا مظہر ہے ۔ پاکستان دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہے جنہوں نے اپنے شہریوں ڈیجیٹل آن لائن بینکنگ کی سہولت فراہم کی ہے۔

 

طاہر ملک

سینئر صحافی اور تجزیہ کار طاہر ملک گزشتہ کئی برسوں

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

اسلام آباد میں تمام تعلیمی ادارے 26 نومبر کو بھی بند رکھنے کا فیصلہ

پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) احتجاج کے پیش نظرکل بھی اسلام آباد میں سکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے

Published by Web Desk

پر شائع ہوا

کی طرف سے

جڑواں شہروں کے نامساعد حالات کے پیش نظر راولپنڈی اور اسلام آباد میں تمام تعلیمی ادارے منگل (26 نومبر )کو بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے کہا ہے کہ امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر کل تمام سرکاری اور نجی اسکول بند رہیں گے جبکہ آل پاکستان پرائیویٹ  سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن نے بھی منگل کو چھٹی کا اعلان کردیا ہے، جلد ہی نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا جائے گا۔

پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) احتجاج کے پیش نظرکل بھی اسلام آباد میں سکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

سیکرٹری جنرل پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن عبدالوحید کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے پرائیویٹ سکول کل بھی بند رہیں گے ، موجودہ صورتحال کے پیش نظر بچوں کے لئے رسک نہیں لے سکتے۔

 یاد رہے آج بھی اسلام آباد، راولپنڈی ، مری میں تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث  تعلیمی ادارے بند تھے،آئے روزتعلیمی اداروں کی بندش کے باعث طلبہ و طالبات کی پڑھائی کا شدید حرج ہورہا ہے۔ دوسری جانب والدین نے مطالبہ کیا ہے کہ مسئلے کا مستقل حل نکالا جائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

تحریک انصاف پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی

پنجاب اسمبلی میں جمع قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف ایک شدت پسند جماعت ہے، اس پر فوری پابندی عائد کی جائے

Published by Web Desk

پر شائع ہوا

کی طرف سے

تحریک انصاف پر پابندی عائد کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی۔

قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی، جس کے متن میں کہا گیا کہ یہ ایوان تحریک انصاف کی جانب سے فیڈریشن پر جتھوں کے ساتھ حملہ کرنے کی شدید مذمت کرتا ہے۔

متن میں کہا گیا کہ ایک صوبے کا چیف ایگزیکٹو اور سابق خاتون اول فیڈریشن پر جتھوں کے ساتھ حملہ آور ہو رہے ہیں، شر پسندوں اور بلوائیوں نے پولیس اہلکاروں کو زخمی کیا اور گاڑیوں کو نذرِ آتش کر دیا ہے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ ایک مخصوص ٹولے نے سوچی سمجھی سازش کے تحت عوام کے جان و مال کو نقصان پہنچایا ہے، تحریک انصاف کے ایک دن کے احتجاج کے باعث پاکستان کو 190 ارب روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔

پنجاب اسمبلی میں جمع قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف ایک شدت پسند جماعت ہے، اس پر فوری پابندی عائد کی جائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی

 عالمی مارکیٹ  میں سونے کی قیمت میں 43 ڈالر کی کمی ہوئی  ہے جس سے عالمی مارکیٹ میں  سونے کی نئی قیمت 2672 ڈالر فی اونس ہو گئی

Published by Web Desk

پر شائع ہوا

کی طرف سے

گزشتہ ہفتے مسلسل اضافے کے بعدکاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز  سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کمی ہو گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی  تولہ  قیمت میں 4 ہزار 300 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں 24 گرام سونے  کی فی  تولہ قیمت 2 لاکھ78 ہزار 400  روپے ہو گئی ہے۔
جبکہ دس گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار657 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں  10 گرام سونے کی نئی  قیمت  2 لاکھ 38 ہزار 683 روپے  ہو گئی ہے۔
اسی طرح  عالمی مارکیٹ  میں سونے کی قیمت میں 43 ڈالر کی کمی ہوئی  ہے جس سے عالمی مارکیٹ میں  سونے کی نئی قیمت 2672 ڈالر فی اونس ہو گئی ۔

پڑھنا جاری رکھیں

Trending

Take a poll