پاکستان
لوہاری دروازہ
بقول شاعر۔ ۔ ۔ کون پونچھے گا کب تلک آنسو۔ ۔ ۔ دل کو پتھر مزاج ہی کرلوں کوئی انسان نظر نہیں آتا ۔ ۔ ۔ جی میں ہے خود کو آدمی کرلوں
ادارہ ہو قانون سازی کا ، فیصلہ ہو قوم کے مستقبل کا ، اختیار دوں انکے ہاتھ جن کا نہ ہو کوئی اعتبار ، تو مذکورہ بالا چار مصرعوں کے مصداق جی میں ہے خود کو آدمی کرلوں ۔ سینیٹ انتخابات کیلئے جوڑ توڑ کا سلسلہ عروج پر ہے ۔ نمبر گیم میں کوئی پارٹی بھی کسی جائز ناجائز کا لحاظ رکھنے کو تیار دکھائی نہیں دیتی ۔ " صورتحال محبت اور جنگ میں سب جائز ہے " کی آئینہ دارہے ۔
خرید و فروخت سے بالا تر ہو کر پارٹی پوزیشن کا احاط کرنے کیلئے زمینی حقائق پر نظر دوڑائیں تو جمع تفریق کے بعد اعدادو شمار کی زبانی ممکنہ منظر نامہ کچھ یوں ہوسکتا ہے ۔
پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کی 7 نشستوں پر الیکشن ہوگا ۔ سینیٹ کی ایک سیٹ کیلئے 53 ارکان اسمبلی کا ووٹ درکاہے ۔ حکومتی پارٹی تحریک انصاف نے جنر ل نشستو ں پر 3 امیدوار نامزد کئے ہیں جبکہ ایک نشست پر مسلم لیگ ق کا امیدوار میدان میں اتارا گیا ہے ۔ پی ٹی آئی کے 181 اور مسلم لیگ ق کے 10 رکن ہیں ۔
دوسری جانب چند نشستو ں کے فرق سے پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی شکل میں اپوزیشن بھی بے حد طاقتور ہے اور حکومت کو ہر میدان میں ٹف ٹائم دینے کیلئے کوشاں ہے مسلم لیگ ن کے 165 ارکان ہیں جبکہ پیپلزپارٹی کے 7 رکن بھی اپوزیشن بنچز کاحصہ ہیں
حسبِ حال دو مصرعے
کٹھن ہے عشق ترا ذات کے تفرق سے
یا تو بشر نظر آ ،،، یا مجھے خدا کر دے
نمبر گیم میں کس کا پلڑا بھاری ہو سکتا ہے یہ بات بھی آجا کر طاقت کے استعمال اور اگر مگر کی کرشمہ سازی کا ہی معجزہ دکھائی دیتی ہے ۔ بین السطور دو مصرعوں کا بیان مکمل خط کا مضمون ظاہر کرتاہے کہ آزاد ارکان اورباغی کسی ایک کی فتح کاسورج طلوع کرنے کی پوزیشن میں ہیں ۔
سیاسی پنڈت کہتے ہیں ووٹوں کے تناسب سے پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ق کے اتحاد کو 4 جنرل نشستیں مل سکتی ہیں جبکہ مسلم لیگ ن 3 جنرل نشستوں پر کامیا ب ہوسکتی ہے ۔ دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملے گا تو ٹیکنو کریٹ اور خواتین کیلئے مختص 4 نشستوں پر ۔ ۔ ۔ ایک ٹیکنوکریٹ یا خواتین کی نشست پر کامیابی کیلئے 184 ووٹ درکارہیں ۔
محتاظ اندازے کے مطابق حکومتی اتحاد کو مسلم لیگ ن کے باغی ارکان کی حمایت بھی حاصل ہوئی تو چاروں سیٹیں حکومتی امیدوار جیت سکتے ہیں ۔
مسلم لیگ ن ، پیپلز پارٹی کے 7 اور 4 آزاد ارکان کی حمایت سے ایک ٹیکنوکریٹ اور ایک خاتون سینیٹر منتخب کرانے میں کامیاب ہوسکتی ہے ۔
زمینی حقائق کے اعتبار سے دیکھا جائے تو 11 میں سے6 نشستیں حکومتی اتحاد جبکہ 5 سیٹیں اپوزیشن کو ملنے کا مکان ہے ۔ اگر مگر کے تیر چلائے جائیں تو حکومت کے ترکش سے نکلنے والے میزائل 11 نشستوں میں سے 8 اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتےہیں اور یہ سرپرائز ہوگا جبکہ مسلم لیگ ن کےحصے میں صرف 3 جنرل نشستیں آئیں گی ۔ سینیٹ الیکشن میں حکمراں اتحاد کی مطلوبہ نشستوں پر کامیابی چیلنج بن گئی ہے حزب اختلاف کی جماعتیں بھی اپنی عددی پوزیشن برقراررکھنے کیلئے ہاتھ پاوں مار رہی ہیں ۔ حکومت اپنے ارکان اسمبلی کوترقیاتی فنڈز دینے کی یقین دہانی کرارہی ہے جبکہ خفیہ ووٹنگ کا قانون تبدیل کرکے اوپن ووٹنگ کا طریقہ طے کرنے کی جدوجہد بھی جاری ہے ۔ اپوزیشن کا دعویٰ ہے کہ حکمراں اتحاد کو خفیہ ووٹنگ میں اپنے ارکان کے ووٹ ادھر ادھرہونے کا خوف لاحق ہے ۔ آخرمیں عرض خدمت ہے ایک سچا لمحہ کسی نامی گرامی پہلوان کے مد مقابل سے اسکی آخری خواہش پوچھی گئی تو موصوف کے منہ سے بے ساختہ جو جملہ برآمد ہوا نذرکئے دیتے ہیں مد مقابل کو گرا کر مجھے اس کے سینےپر بٹھا دیں ۔ ۔ پھر نہیں اٹھنے دوں گا ۔ ۔
جرم
پی ٹی آئی کا احتجاج ، پنجاب پولیس کانسٹیبل شہید
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق شرپسندوں کے حملے میں شہید 46 سالہ کانسٹیبل مبشر بلال کا تعلق مظفر گڑھ سے تھا، کانسٹیبل مبشر کی دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے
پی ٹی آئی کے کارکنان احتجاج کے دوران ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر حملہ آور ہو گئے، پرتشدد حملوں میں پنجاب پولیس کے کانسٹیبل مبشر سر پر چوٹ کے باعث شہید ہو گئے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق شرپسندوں کے حملے میں شہید 46 سالہ کانسٹیبل مبشر بلال کا تعلق مظفر گڑھ سے تھا، کانسٹیبل مبشر کی دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔
ترجمان پنجاب پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ احتجاج کی آڑ میں شرپسندوں نے پولیس اہلکار پر حملہ کر دیا، کانسٹیبل مبشر تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا، جہاں وہ شہید ہوگئے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کی جان و مال کی تحفظ کیلئے پرعزم ہیں، سی سی ٹی وی فوٹیجز سے حملہ آوروں کی شناخت جاری ہے، شر پسندعناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ شر پسندوں کے تشدد سے اب تک پولیس کے 70 اہلکار زخمی ہیں، زخمی اہلکاروں کو سر، بازو اور ٹانگوں پر چوٹیں آئی ہیں۔
دریں اثنا وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہکلہ میں مظاہرین کے تشدد سے شہید ہونے والے پولیس کا نسٹیبل کو خراج عقیدت کرتے ہوئے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ کانسٹیبل مبشر نے فرض کی ادائیگی کے دوران شہادت کا بلند رتبہ پایا ہے، تشدد کرنے والے مظاہرین کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ شہید کانسٹیبل مبشر کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، ہماری تمام تر ہمدردیاں اہل خانہ کے ساتھ ہیں ، ذمہ دارعناصرکو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے ۔
پاکستان
حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور بے نتیجہ
ذرائع نے بتایاکہ پی ٹی آئی کو دھرنے کے لیے پریڈ گراؤنڈ یا پشاور موڑپر جگہ دینے کی پیش کش کی گئی جس کو پی ٹی آئی نے مسترد کردیا
حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور بے نتیجہ ختم ہوگیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹرگوہر اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر سیف کے درمیان مذاکرات ہوئے۔
ذرائع نے بتایاکہ پی ٹی آئی رہنما بانی پی ٹی آئی کی فوری رہائی کے مطالبے پر قائم ہیں اور مؤقف اپنایاکہ بانی پی ٹی آئی کو فوری رہا نہ کیا تو ڈی چوک پہنچیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماؤں کو اسلام آباد نہ آنے کی درخواست کی گئی اور مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بیلاروس کے سرمایہ کاروں کے ساتھ کل اسلام آباد میں بزنس کانفرنس ہورہی ہے۔
ذرائع نے بتایاکہ پی ٹی آئی کو دھرنے کے لیے پریڈ گراؤنڈ یا پشاور موڑپر جگہ دینے کی پیش کش کی گئی جس کو پی ٹی آئی نے مسترد کردیا۔
ذرائع کا کہنا تھاکہ وزیرداخلہ محسن نقوی وزیراعظم کو مذاکرات سے آگاہ کریں گے، حکومت اور تحریک انصاف کے مذاکرات کے اگلے دور بھی ہونے کا امکان ہے۔
وزریر داخلہ اور بیرسٹرگوہرکے مذاکرات، حکومت کی پی ٹی آئی کو پشاورموڑ پر دھرنے کیلئے جگہ دینے کی پیشکش
ٹیکنالوجی
ٹیسلہ کے سی ای او آئرن مین بن گئے
ایلون مسک نے آئرن مین کا لباس پہنے اپنی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس سے ان کے مداح کافی محظوظ ہورہے ہیں
دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے آئرن مین کا لباس پہنے اپنی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس سے ان کے مداح کافی محظوظ ہورہے ہیں۔
ایلون مسک نے اپنی پوسٹ میں مزاحیہ انداز میں یہ دعویٰ کیا کہ وہ وِلن کو شکست دینے کے لیے اپنی امتیازی طاقت کا استعمال کریں گے۔
ایلون مسک کی مضحکہ خیز پوسٹ نے تصوراتی سپر ہیروز کے حریفوں کو بھی مخاطب کیا۔ زبانی کلامی تبصرے میں انہوں نے بیٹ مین کے دشمن جوکر پر طنز کیا، "اوہ، تم اپنے آپ کو 'جوکر' کہتے ہو؟ پھر تم لطیفہ کیوں نہیں سنا سکتے؟ کتنی عجیب بات ہے۔
ایلون مسک نے آئرن مین سوٹ میں اپنی تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ میں ولن کو شکست دینے کے لیے اپنے ممتاز ہونے کی طاقت کا استعمال کروں گا!" اوہ آپ اپنے آپ کو "جوکر" کہتے ہیں، پھر آپ ایک لطیفہ کیوں نہیں سنا سکتے! یہ کتنی عجیب بات ہے۔
اس تصویر نے ایکس پر مزاحیہ میمز کو جنم دیا ہے۔ صارفین نے مسک کو اگلے آئرن مین کے طور پر تصور کیا اور مذاق کے ساتھ انہوں نے لکھا، "Irony Man: Meme War جلد ہی تھیٹرز میں آرہا ہے۔
ایک اور صارف نے مسک کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ تو آپ نے کونسا لطیفہ سنا دیا، آپ نے کبھی کوئی مضحکہ خیز لطیفہ نہیں سنایا۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
سعودی عرب مخالف بیان ،بشریٰ بی بی کے خلاف ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمات درج
-
تجارت 12 گھنٹے پہلے
عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
کھیل 16 گھنٹے پہلے
کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا ریکارڈ ،پوری ٹیم 7 رنز پر ڈھیر
-
پاکستان 2 دن پہلے
کرم : قبائلی کشید گی میں اضافہ ، حکومتی ہیلی کاپٹر پر بھی فائر نگ
-
علاقائی 16 گھنٹے پہلے
پنجاب میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
علاقائی 2 دن پہلے
کراچی :کالعدم بی ایل اے کے 7 کارندے اسلحہ سمیت گرفتار
-
دنیا 14 گھنٹے پہلے
لتھوانیا میں طیارہ رہائشی عمارت سے ٹکرا کر تباہ، پائلٹ ہلاک
-
ٹیکنالوجی 13 گھنٹے پہلے
ٹیسلہ کے سی ای او آئرن مین بن گئے