جی این این سوشل

جی این این میں ویڈیو ڈیسک آپ کو روزانہ کی تازہ ترین سرخیاں ، شوز ، پروگرام ، ایونٹس اور بہت کچھ فراہم کرے گا جب آپ اسے دیکھنا چاہتے ہیں۔

پاکستان

وزیراعظم شہبازشریف کا کراچی کا دورہ، مزار قائد پر حاضری

دورے میں وزیراعظم سے گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقاتیں بھی شامل ہیں

Published by Nouman Haider

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے جہاں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے استقبال کیا۔ 
وزیراعظم شہباز شریف نے مزار قائد پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری و دیگر بھی ساتھ موجود تھے۔
وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد وزیراعظم کا یہ کراچی کا پہلا دورہ ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کراچی میں کاروباری برادری کی معروف شخصیات اور کراچی چیمبر آف کامرس کے وفد سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں وزیراعظم کاروباری برادری سے ملکی معیشت کی بہتری کے حوالے سے تجاویز لیں گے۔ 
دورے میں وزیراعظم سے گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقاتیں بھی شامل ہیں، جن میں وزیراعظم صوبہ سندھ کی مجموعی سیاسی صورتحال اور انتظامی امور کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے۔
ذرائع کے مطابق دورہ کراچی کے باعث وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس مؤخر کردیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ’’ اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ پراجیکٹ کی منظوری دے دی

وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس، ماڈل گھروں  کی تعمیر اور ماہانہ قسط بارے بریفنگ دی گئی

Published by Nouman Haider

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور سمیت پانچ بڑے شہروں میں 519کنال اراضی پر ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ پراجیکٹ کی اصولی منظوری دے دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے ’’اپنی چھت، اپنا گھر ‘‘پراجیکٹ کو شہروں کے قریب تر لانچ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کم سے کم لاگت میں بہترین گھرتیار کرنے کا حکم دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں ہائوسنگ پراجیکٹ کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو ماڈل گھروں کی تعمیر اور ماہانہ قسط کے بارے میں بتایا گیا۔ 
اجلاس کے شرکاء کو مزید بتایا گیا کہ کم آمدن والے بے گھر لوگوں کی ہاؤسنگ سکیم کیلئے پانچ شہروں میں سٹیٹ لینڈ کی نشاندہی کرلی گئی ہے۔ اجلاس میں گھروں کے نقشوں کیلئے پاکستان کونسل فار آرکیٹیکٹ اینڈ ٹاؤن پلانرزسے مشاورت پر بھی اتفاق ہوا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ہاؤسنگ پراجیکٹ کے حوالے سےخصوصی اجلاس میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، سینیٹر پرویز رشید،وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری،ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری، کمشنر لاہور اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پاکستان اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

سٹاک مارکیٹ 100 انڈیکس ایک اور تاریخ رقم کرتے ہوئے 72 ہزار کی نفسیاتی حد بھی عبور کرگیا

Published by Nouman Haider

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ کاروبار کے آغاز پر 700 سےزائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ 
آج ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ 100 انڈیکس ایک اور تاریخ رقم کرتے ہوئے 72 ہزار کی نفسیاتی حد بھی عبور کرگیا۔
سٹاک مارکیٹ میں یہ تیزی اسی طرح برقرار نہیں رہ سکی اور انڈیکس نے کچھ ہی دیر کے بعد واپسی کا سفر شروع کر دیا تاہم اس وقت 100 انڈیکس میں 356 پوائنٹس کا اضافہ ہو چکاہے اور اس وقت 70 ہزار 901 پوائنٹس پر موجود ہے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز 100 انڈیکس 523 پوائنٹس یا 0.74 فیصد اضافے کے بعد 71 ہزار 433 پوائنٹس کی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll