بھارت عالمی دہشتگردی کا سرغنہ بن چکا، بلوچستان میں مداخلت کے ثبوت واضح ہیں: ترجمان دفتر خارجہ
ہفتہ وار پریس بریفنگ میں گفتگو کرتے ہوئے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشتگردی کے معاملے پر بالکل واضح مؤقف رکھتا ہے


اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے بھارت پر عالمی سطح پر دہشتگردی پھیلانے اور پاکستان، بالخصوص بلوچستان میں براہِ راست مداخلت کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کا دہشتگرد نیٹ ورک پوری دنیا میں متحرک ہے، اور پاکستان اس معاملے کو ہر عالمی فورم پر اجاگر کر رہا ہے۔
ہفتہ وار پریس بریفنگ میں گفتگو کرتے ہوئے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشتگردی کے معاملے پر بالکل واضح مؤقف رکھتا ہے۔ بلوچستان میں بھارتی مداخلت کے ناقابلِ تردید شواہد موجود ہیں اور بھارت کی پراکسی تنظیمیں پاکستان میں دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث ہیں۔
انہوں نے افغانستان کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہاں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں اب بھی ایک بڑا چیلنج ہیں۔ پاکستان اس سلسلے میں افغان حکومت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور امید ہے کہ کابل حکومت اس خطرے سے نمٹنے کے لیے سنجیدہ کوشش کرے گی۔
ترجمان نے ماضی کی پالیسیوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ 1980 کی دہائی میں کیا فیصلے ہوئے، یہ اس وقت کے ذمہ داران ہی وضاحت کر سکتے ہیں، تاہم اب وقت ہے کہ ماضی کی قید سے نکل کر مستقبل کی جانب دیکھا جائے۔
کشمیر کے مسئلے پر شفقت علی خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں دہائیوں سے جاری ہیں اور افسوسناک حقیقت یہ ہے کہ آج بھی کشمیریوں کی مشکلات میں کوئی کمی نہیں آئی۔ ایک کشمیری نوجوان کی تذلیل کے واقعے پر پاکستان کا مؤقف واضح ہے۔
بلاول بھٹو کے حالیہ بیان سے متعلق پوچھے گئے سوال پر ترجمان نے کہا کہ اس کی وضاحت پیپلز پارٹی ہی کر سکتی ہے، تاہم یہ واضح ہے کہ بلاول بھٹو نے کسی بھی رہنما کو بھارت کے حوالے کرنے کی بات نہیں کی۔ بھارتی مشیر قومی سلامتی کا بیان حقائق کو مسخ کرنے کی کوشش اور بھارت کے جارحانہ عزائم کا عکاس ہے۔
ایس سی او اجلاس کے ضمن میں اسحاق ڈار کی بھارتی حکام سے ممکنہ ملاقات کے حوالے سے ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی رہنماؤں سے ملاقات کا کوئی ارادہ نہیں، البتہ دیگر ممالک کے قائدین سے ملاقاتیں شیڈول کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے سندھ طاس معاہدے کو 25 کروڑ افراد کے پانی سے جڑے حقِ حیات کا مسئلہ قرار دیا۔
شفقت علی خان نے مزید کہا کہ چین پاکستان کا قریبی اور قابلِ اعتماد دوست ہے، اور تائیوان کے معاملے پر پاکستان کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان برکس ممالک کی تنظیم میں شمولیت کا خواہشمند ہے، تاہم چونکہ پاکستان ابھی رکن نہیں ہے، اس لیے اس بارے میں مزید تبصرہ نہیں کیا جا سکتا۔
ماحولیاتی مسائل پر بات کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جو ماحولیاتی آلودگی سے شدید متاثر ہوئے ہیں، حالانکہ اس میں ہمارا کردار دیگر صنعتی ممالک کے مقابلے میں انتہائی محدود ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اسٹیل ملز دراصل سوویت یونین کا ایک تحفہ تھی، اور حکومت اس کی بحالی کے لیے سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے۔ ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ امریکا میں سینیئر حکام سے تجارتی معاہدوں کے لیے بات چیت جاری ہے۔

ایک اور 90 دن کا پلان آیا ہے،علی امین گنڈا پور صرف بڑھکیں مارتے ہیں، عظمیٰ بخاری
- 2 گھنٹے قبل
ریسلر انعام بٹ پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے بلامقابلہ سیکرٹری جنرل منتخب
- ایک گھنٹہ قبل

سعودی ایئرلائن " فلائی اڈیل" کا پاکستان کے لیے چار نئے فضائی راستوں کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی کا 90 روز کی تحریک کا اعلان، تحریک میں آر یا پار کریں گے، علی امین گنڈا پور
- 6 گھنٹے قبل

اداکارہ حمیرا اصغر کی موت طبعی تھی، خود کشی یا پھر قتل؟ پولیس نے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دےدی
- ایک گھنٹہ قبل

ایس آئی ایف سی کا دوسرا سال ، کرپشن، اسمگلنگ اور ٹیکس چوری کے خلاف سخت اور فیصلہ کن اقدامات
- 5 گھنٹے قبل

دنیا بھر میں کشمیری عوام یومِ شہدائے کشمیر منا رہے ہیں
- 7 گھنٹے قبل
امریکہ کا یورپی یونین اور میکسیکو پر 30 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان
- 5 گھنٹے قبل

پاور ڈویژن کی بجلی کے پیک آورز کے دورانیے میں اضافے سے متعلق خبروں کی تردید
- 7 گھنٹے قبل

کراچی میں پلاسٹک ڈرم سے خاتون کی ہاتھ پاؤں بندھی تشدد زدہ لاش برآمد
- 7 گھنٹے قبل

ایران پر اسرائیلی حملے کے دوران صدر مسعود پزشکیان کے زخمی ہونے کا انکشاف
- 7 گھنٹے قبل

چکری انٹر چینج : مسافر بس گہری کھائی میں جا گری۔5 افراد جاں بحق،درجنوں زخمی
- 2 گھنٹے قبل