پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق حمیرا اصغر کی لاش 8 سے 10 ماہ پرانی ہے


چند روز قبل ڈیفنس فیز 6 کے فلیٹ میں مردہ پائی جانے والی اداکارہ حمیرا اصغر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی۔
ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق حمیرا اصغر کی لاش 8 سے 10 ماہ پرانی ہے، ان کی موت 8 سے 10 ماہ قبل ہوئی جب کہ جسم کی کوئی ہڈی ٹوٹی ہوئی نہیں پائی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق مرحومہ کے جسم کے نچلے حصے کا گوشت مکمل طور پر ختم ہو چکا تھا، لاش ڈی کمپوز کے بالکل آخری اسٹیج تھی اور لاش میں تھوڑے کیڑے پڑ چکے تھے۔
رپورٹ میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ لاش کی حالت اس قدر خراب تھی کہ اس سے کسی بھی قسم کی جسمانی زیادتی یا تشدد کے شواہد کا تعین ممکن نہیں رہا۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ حمیرا اصغر کے بال اور شرٹ کے ٹکڑے کیمیائی معائنے کے لیے بھیجے ہیں جب کہ فزیکل مائنس سے زیادتی کا پتہ لگانا مشکل ہے۔
یاد رہے کہ حمیرا اصغر کی لاش 8 جولائی کو اتحاد کمرشل کے ایک فلیٹ سے اس وقت ملی تھی جب کرائے کی عدم ادائیگی پر مالک مکان کے عدالت پہنچنے پر عدالتی بیلف ان کے گھر پہنچا اور فلیٹ کا دروازہ نہ کھولنے پر دروازہ توڑا گیا تو اداکارہ کی لاش برآمد ہوئی۔
حمیرا اصغر کی لاش ورثا کے حوالے کردی گئی جس کے بعد وہ مرحومہ کی میت لے کر لاہور روانہ ہوگئے ہیں، حمیرا کی تدفین لاہور میں کی جائے گی۔

اسلام آباد ا سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- ایک گھنٹہ قبل

بلوچستان کے 7 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات آج ہوں گے
- 2 گھنٹے قبل

یوکرین کا روس کی آئل ریفائنری سمیت کئی فوجی تنصیبات پر بڑا حملہ
- 2 گھنٹے قبل

صدرٹرمپ کے بیانات کے بعدبھی بھارتی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہ آئی
- 2 گھنٹے قبل

چینی بحران: حکومتی قیمت نظرانداز، ملک بھر میں چینی 200 روپے فی کلو فروخت ہونے لگی
- 13 گھنٹے قبل

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو دو وکٹوں سے شکست دیدی
- 2 گھنٹے قبل

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا فائنل: پاکستان چیمپئنز نے جنوبی افریقہ کو 196 رنز کا ہدف دے دیا
- 13 گھنٹے قبل

غزہ پر اسرائیلی جارحیت جاری، امداد کے منتظر 13 افراد سمیت 36 فلسطینی شہید
- 13 گھنٹے قبل

بنوں:پولیس چوکی پر دہشتگرد وں کا حملہ ، ایک اہلکار شہید ، 3 دہشت گرد جہنم واصل
- ایک گھنٹہ قبل

ملک کے بیشتر علاقوں میں کل سے تیز ہواؤں اور بارشوں کے سلسلے کی پیش گوئی
- ایک گھنٹہ قبل

کل جماعتی حریت کانفرنس کی 5 اگست کو مکمل ہڑتال کی کال، بھارتی اقدامات مسترد
- 13 گھنٹے قبل

ایشیا کپ 2025: دبئی اور ابوظبی میزبانی کریں گے، پاک-بھارت ٹاکرا 14 ستمبر کو دبئی میں ہوگا
- 13 گھنٹے قبل