صارفین کے لیے بڑی خبر: یوٹیوب کا پارٹنر پروگرام مونیٹائزیشن پالیسی میں تبدیلی کا اعلان
یوٹیوب سے پیسے کمانے کے لیے اب صارفین کو لازمی طور پر اصلی، مصدقہ اور منفرد مواد اپ لوڈ کرنا ہوگا،کمپنی


دنیا کی مقبول ترین ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یوٹیوب جہاں لاکھوں افراد اپنی تخلیقی صلاحیتوں سے آمدنی حاصل کر رہے ہیں، اب وہاں نئے قواعد و ضوابط کا نفاذ ہونے جا رہا ہے جو بہت سے صارفین کے لیے بڑا دھچکا ثابت ہو سکتا ہے۔
تفصیلات کےمطابق یوٹیوب نے اپنی پارٹنر پروگرام مونیٹائزیشن پالیسی میں 15 جولائی سے اہم تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے۔
یوٹیوب نے اعلان کیا ہے کہ 15 جولائی 2025 سے Monetization (آمدنی کمانے) سے متعلق اپنی پالیسیوں میں اہم تبدیلیاں کی جا رہی ہیں۔
کمپنی کے مطابق اس اقدام کا مقصد غیر معیاری، بار بار پوسٹ کی جانے والی یا مصنوعی ذہانت (AI) سے تیار کردہ ویڈیوز کے ذریعے آمدنی کے حصول کو محدود کرنا ہے، جبکہ اصل اور تخلیقی مواد کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔
یوٹیوب پارٹنر پروگرام (YPP) میں ان تبدیلیوں کے ساتھ مکمل گائیڈلائنز بھی جاری کی جائیں گی، جن میں واضح طور پر بتایا جائے گا کہ کن اقسام کی ویڈیوز سے آمدنی حاصل کی جا سکے گی اور کن سے نہیں۔
یوٹیوب کے ہیلپ پیج پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اب صارفین کو لازمی طور پر اصلی، مصدقہ اور منفرد مواد اپ لوڈ کرنا ہوگا۔ پالیسی کی یہ تبدیلی صارفین کو یہ سمجھنے میں مدد دے گی کہ کون سا مواد غیر مستند سمجھا جائے گا۔
یوٹیوب کی جانب سے یہ اقدام ان کانٹینٹ کریئیٹرز کے لیے خطرہ بن گیا ہے جو اپنی ویڈیوز میں اصل تخلیقی مواد کے بجائے ٹیمپلیٹس یا AI ٹولز کا استعمال کرتے ہیں۔
تاہم دوسری جانب بعض صارفین کو خدشہ ہے کہ اس اقدام سے ری ایکشن ویڈیوز یا دیگر معمول کے فارمیٹس متاثر ہو سکتے ہیں۔
یوٹیوب کے نمائندے رینی رچی (Rene Ritchie) نے واضح کیا ہے کہ ایسی ویڈیوز پر پابندی نہیں لگائی جا رہی، بلکہ یہ پالیسی اپ ڈیٹس صرف غیر معیاری مواد کی شناخت کے لیے کی جا رہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کئی اقسام کی ویڈیوز پہلے ہی یوٹیوب کی موجودہ پالیسی کے تحت آمدنی کے اہل نہیں تھیں، اور نئی تبدیلی صرف انہی پالیسیوں کی مزید وضاحت ہے۔
یوٹیوب پر AI سے تیار کردہ ویڈیوز کی تعداد میں حالیہ برسوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
کمپنی کی جانب سے غیر معیاری مواد کی اصطلاح کا اطلاق عمومی طور پر اے آئی ویڈیوز پر کیا جا رہا ہے،نئی پالیسیز کے تحت کون سا AI مواد آمدنی کے قابل ہو گا، اور کون سا نہیں — یہ تفصیلات 15 جولائی کو جاری ہونے والی مکمل گائیڈلائنز سے واضح ہوں گی۔
دوسری جانب یوٹیوب نےیوٹیوب نے اپنے مقبول ’ٹرینڈنگ‘ پیج کو بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
یوٹیوب کے مطابق یہ تبدیلی اس لیے کی جا رہی ہے تاکہ ہر کمیونٹی کو اپنی پسند کے مطابق مقبول مواد دکھایا جا سکے۔
یوٹیوب کا کہنا ہے کہ پہلے جب ٹرینڈنگ پیج بنایا گیا تھا تو کیا ٹرینڈ کر رہا ہے سمجھنا آسان تھا، چند ہی ویڈیوز ہر جگہ دیکھنے کو ملتی تھیں، مگر آج کے دور میں مختلف کمیونٹیز اور مداحوں کے الگ الگ ذوق اور پسند ہے، اس لیے اب کئی قسم کے مائیکرو ٹرینڈز بنائے جائیں گے۔

لاہور: غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا حکم
- 2 دن قبل
ملک میں یومِ تکریمِ شہداء پر خطباتِ جمعہ میں قربانیوں کو زبردست خراجِ عقیدت
- 2 دن قبل

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے ڈیٹا سینٹر سکائی 47 قراقرم ون کا افتتاح کر دیا
- 2 دن قبل

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی، خریداروں کے چہرے کھل اٹھے
- 2 دن قبل
لیجنڈ گلوکارعطا اللہ عیسیٰ خیلوی کا اپنی تدفین کے حوالے سے انکشاف
- 2 دن قبل

مون سون نے خطرے کی گھنٹی بجا دی، محکمۂ صحت ڈینگی کے ممکنہ پھیلاؤ سے الرٹ
- 2 دن قبل

بچوں کے پسندیدہ ڈرامہ 'عینک والا جن' کی نئے انداز میں واپسی
- 3 دن قبل
.jpeg&w=3840&q=75)
پنجاب میں جدید زرعی آلات کی مقامی تیاری کیلئے مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق
- 2 دن قبل
لاہور: آوارہ کتوں کا دو کم سن بچوں پر حملہ، دونوں شدید زخمی
- 3 دن قبل

سعودی عرب کا دفاع، پاکستان کا دفاع ہے: طاہراشرفی
- 3 دن قبل

2027 میں 5 ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیےپاکستان انگلینڈ کا دورہ کرے گا
- 3 دن قبل
وزیراعظم کا لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو ''فور اسٹار جنرل''کے عہدے پر ترقی دینے کااعلان
- 2 دن قبل







