جی این این سوشل

Chief Justice Angry | Breaking News From Supreme Court | GNN

482 لوگوں نے یہ ویڈیو دیکھی ہے

جی این این میں ویڈیو ڈیسک آپ کو روزانہ کی تازہ ترین سرخیاں ، شوز ، پروگرام ، ایونٹس اور بہت کچھ فراہم کرے گا جب آپ اسے دیکھنا چاہتے ہیں۔

دنیا

یورپ میں40 فیصد اموات کی وجہ دل کی بیماریاں ہیں، عالمی ادارہ صحت

نمک کی مقدار 25 فیصد تک کم کرنے پر عمل درآمد سے دل کی بیماریوں پر قابو پاکر 9لاکھ جانیں بچائی جا سکتی ہیں، ہانس کلیوگ

Published by Kamran Jan

پر شائع ہوا

کی طرف سے

عالمی ادارہ صحت نےکہا ہے کہ دل کی شریانوں کے امراض یورپ میں 40 فیصد اموات کی وجہ ہیں،یہ ایک دن میں 10ہزاراور سال میں 40 لاکھ اموات کے برابر ہے۔

عالمی ادارہ صحت کی یورپ برانچ کے ڈائریکٹر ہانس کلیوگ نے یورپی باشندوں پر زور دیا کہ وہ کھانے میں نمک کی مقدار کم کریں۔ انہوں نے کہاکہ نمک کی مقدار 25 فیصد تک کم کرنے پر عمل درآمد سے 2030 تک دل کی بیماریوں پر قابو پاکر 9لاکھ جانیں بچائی جا سکتی ہیں۔

یورپ میں 30 سے 79 سال کی عمر کے تین میں سے ایک بالغ فرد ہائی بلڈ پریشر کا شکار ہے جس کی وجہ اکثر نمک کا استعمال ہے۔

عالمی ادارہ صحت کی تجویز کردہ نمک کی اوسط مقدار زیادہ سے زیادہ پانچ گرام یا ایک چائے کا چمچ یومیہ ہے جبکہ ادارے کے یورپی خطے کے 53 میں سے 51 ممالک کے افراد اس سے زیادہ مقدار استعمال کرتے ہیں جس کی بڑی وجہ پروسیس شدہ کھانے اور سنیکس ہیں۔

عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ زیادہ نمک کا استعمال بلڈ پریشر بڑھاتا ہے جس سے امراضِ قلب مثلاً دل کے دورے اور سٹروک کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ادارے نے کہا کہ یورپ میں بلڈ پریشر کے مریضوں کی تعداد پوری دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔

عالمی ادارہ صحت کی یورپ کی رپورٹ کے مطابق اس خطے میں خواتین کی نسبت مردوں میں امراضِ قلب سے موت کے امکانات تقریباً 2.5 گنا زیادہ ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سپریم کورٹ سے بانی پی ٹی آئی کی تصویر وائرل ہونے کی تحقیقات شروع

سپریم کورٹ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا

Published by Nouman Haider

پر شائع ہوا

کی طرف سے

نیب ترامیم کیس میں پیشی کے موقع پر سپریم کورٹ انتظامیہ نے عمران خان کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کی تحقیقات شروع کردیں۔

نیب ترامیم کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک پر پیشی ہوئی جس کی تصویر سوشل میڈیا پر سامنے آئی۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ انتظامیہ نے تصویر وائرل ہونے پر تحقیقات شروع کردی ہیں اور سی سی ٹی وی کیمرے دیکھ کر تصویر وائرل کرنے والے کی نشاندہی کرنے کی  ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ تصویر کورٹ روم رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لی گئی ہے اور پولیس تصویر کو وائرل کرنے والے کے خلاف ایکشن لے گی۔ عمران خان کی تصویر کمرہ عدالت کے بائیں جانب بیٹھے افراد میں سے کسی نے بنائی۔

ذرائع نے بتایا کہ تصویر وائرل ہونے کے بعد عدالت میں بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو کا سائز کم کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی آج ویڈیو لنک کے ذریعے نیب ترامیم کالعدم کیس میں سپریم کورٹ میں پیش ہوئے تھے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس کا سینیٹر فیصل واوڈا کے خط کا جواب

آئین پاکستان میں جج بننےکیلئے کسی اور ملک کی شہریت یا رہائش رکھنا نااہلیت نہیں، رجسٹرار آفس

Published by Nouman Haider

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے سینیٹر فیصل واوڈا کے خط کا جواب دے دیا۔ 

رجسٹرار آفس اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنے جواب میں کہا کہ آئین پاکستان میں جج بننےکیلئے کسی اور ملک کی شہریت یا رہائش رکھنا نااہلیت نہیں، وکیل سے ہائیکورٹ کا جج بنتے وقت اس سے دہری شہریت کی معلومات نہیں لی جاتی ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ جسٹس اطہرمن اللہ نے 6 ججز کےخط پر ازخود نوٹس کی کارروائی میں یہ بات واضح کی تھی اور  بتایا تھا کہ جسٹس بابرستار کے گرین کارڈ کا معاملہ جوڈیشل کونسل میں ڈسکس ہوا۔

سپریم جوڈیشل کونسل نے ڈسکشن کے بعد جسٹس بابرستارکو جج بنانےکی منظوری دی تھی جب کہ ہائیکورٹ پریس ریلیز میں وضاحت تھی کہ جسٹس بابرستار نے بتادیا تھا کہ وہ گرین کارڈ رکھتے ہیں۔

واضح رہےکہ فیصل واوڈا نےجسٹس بابرکی تعیناتی سےقبل گرین کارڈ ہولڈر ہونے سے متعلق ریکارڈ مانگا تھا اور کل پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط لکھے 15 دن ہوگئے لیکن جواب نہیں آیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll