پاکستان
سپریم کورٹ سے بانی پی ٹی آئی کی تصویر وائرل ہونے کی تحقیقات شروع
سپریم کورٹ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا
نیب ترامیم کیس میں پیشی کے موقع پر سپریم کورٹ انتظامیہ نے عمران خان کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کی تحقیقات شروع کردیں۔
نیب ترامیم کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک پر پیشی ہوئی جس کی تصویر سوشل میڈیا پر سامنے آئی۔
ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ انتظامیہ نے تصویر وائرل ہونے پر تحقیقات شروع کردی ہیں اور سی سی ٹی وی کیمرے دیکھ کر تصویر وائرل کرنے والے کی نشاندہی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ تصویر کورٹ روم رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لی گئی ہے اور پولیس تصویر کو وائرل کرنے والے کے خلاف ایکشن لے گی۔ عمران خان کی تصویر کمرہ عدالت کے بائیں جانب بیٹھے افراد میں سے کسی نے بنائی۔
ذرائع نے بتایا کہ تصویر وائرل ہونے کے بعد عدالت میں بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو کا سائز کم کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی آج ویڈیو لنک کے ذریعے نیب ترامیم کالعدم کیس میں سپریم کورٹ میں پیش ہوئے تھے۔
پاکستان
عمران خان سے ملاقات کیلئے باضابطہ درخواست وزارتِ داخلہ کو موصول
آخری دفعہ ہمارے وکیلوں کی بانی چیئرمین سے اڈیالہ میں ملاقات 3 اکتوبر کو ہوئی
پی ٹی آئی نے بانی تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کے لئے باضابطہ درخواست جمع کرائی جو کہ وزارتِ داخلہ کو موصول بھی ہو گئی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے وزارتِ داخلہ کو موصول ہونے والی درخواست کے متن کے مطابق بیرسٹر گوہر اور حامد رضا کو بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں ملنے کی درخواست ہے.
آخری دفعہ ہمارے وکیلوں کی بانی چیئرمین سے اڈیالہ میں ملاقات 3 اکتوبر کو ہوئی۔ پی ٹی ایم نے پہلا معرکہ سر کر لیا ! درخواست میں استدعا کی گئی کہ بانی چیئرمین عمران خان سے فوری ملاقات کرنے کی اجازت دی جائے۔
پاکستان
ایس سی او کانفرنس کیلئے اسلام آباد میں سکیورٹی کے سخت انتظامات، پاک فوج تعینات
میٹرو بس سروس آج 14 اکتوبر سے 17 اکتوبر تک بند رہے گی، اسلام آباد پولیس نے ٹریفک پلان بھی جاری کردیا
ایس سی او کانفرنس کیلئے اسلام آباد میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کر لئے گئے۔
ایس سی او کانفرنس کے حوالے سے اسلام آباد شہر میں پاک فوج کے دستے تعینات کر دیئے گئے، میٹرو بس سروس آج 14 اکتوبر سے 17 اکتوبر تک بند رہے گی، اسلام آباد پولیس نے ٹریفک پلان بھی جاری کردیا۔
ملپور سے ڈھوکری چوک، کشمیر چوک اور سرینا ہوٹل تک سڑک بند رہے گی، راول ڈیم چوک سے کشمیر چوک، سرینا ہوٹل تک مری روڈ بھی بند رہے گا، ملپور سے سرینگر ہائی وے کے ذریعے آبپارہ تک روٹ بند ہوگا، مری اور بھارہ کہو سے راولپنڈی آنے والوں کیلئے متبادل روٹس فراہم کر دیا گیا۔
مری اور بھارہ کہو سے راولپنڈی آنے والے کورنگ روڈ، بنی گالہ، پارک روڈ، راول ڈیم چوک کے ذریعے فیض آباد آسکیں گے، راولپنڈی سے اسلام آباد آنے والے نائنتھ ایونیو استعمال کرسکیں گے، ایکسپریس وے فیصل ایونیو سے زیرو پوائنٹ اور کورال چوک تک بند رہے گی۔
آج سے 16 اکتوبر تک اسلام آباد میں ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا د اخلہ بند ہوگا۔
دنیا
سوڈان کے دارالحکومت میں بمباری ،23 افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی
سوڈان کی فوج کی جانب سے اس حملے کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی تاہم حریف فورس کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیوز شیئر کی گئیں جس میں تباہی دکھائی گئی ہے
خانہ جنگی کے شکار سوڈان کے دارالحکومت میں ایک پُرہجوم بازار میں بمباری میں 23 افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بازار حکومت مخالف نیم فوجی دستے ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) کے مرکزی کیمپ کے قریب واقع ہے اور مبینہ طور پر حکومتی فوج نے اسے نشانہ بنانا چاہا تھا۔
سوڈان کی فوج کی جانب سے اس حملے کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی تاہم حریف فورس کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیوز شیئر کی گئیں جس میں تباہی دکھائی گئی ہے۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
کالعدم فتنہ الخوارج اور پاکستان پشتون تحفظ موومنٹ کا گٹھ جوڑ بے نقاب ، کال منظر عام پر آگئی
-
تجارت 19 گھنٹے پہلے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
-
پاکستان ایک دن پہلے
کراچی پولیس کی جانب سے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کے خلاف مقدمہ درج
-
علاقائی 16 گھنٹے پہلے
کراچی میں 5 روز کیلئے دفعہ 144 کا نفاذ
-
تجارت ایک دن پہلے
لاہور : 20 کلو گرام آٹے کی قیمت میں 20 روپے اضافہ
-
کھیل 22 گھنٹے پہلے
انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے بابر اعظم کو آرام دینے کی تجویز
-
علاقائی 2 دن پہلے
راولپنڈی میں بھی 8 روز کے لئے دفعہ 144 نافذ
-
پاکستان 2 دن پہلے
اعظم سواتی کی سابق وزیر داخلہ چودھری نثار کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت