پاکستان

وزیر اعظم شہباز شریف آج آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے

وزیراعظم مظفر آباد بھی جائیں گے جہاں ان کی اہم ملاقاتیں متوقع ہیں،وفاقی وزراء بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گے

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 ماہ قبل پر مئی 16 2024، 9:14 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیر اعظم شہباز شریف آج آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے

وزیراعظم شہباز شریف آج آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم مظفر آباد بھی جائیں گے جہاں ان کی اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔وفاقی وزراء بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گے۔ آزاد کشمیر میں گزشتہ دنوں ہونے والے احتجاج کے دوران تسلیم کیے گئے مطالبات سے متعلق ا ہم اعلان متوقع ہیں۔

شہباز شریف، وزیر اعظم آزاد کشمیر اور کابینہ ارکان سے ملاقاتیں کرینگے۔ جس میں مستقبل میں کسی بھی بڑے تنازع سے بچنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنے کا مشورہ دیا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نیلم جہلم پروجیکٹ کا بھی معائنہ کریں گے، اس کے علاوہ انہیں آزادکشمیر میں حال ہی میں ہونے والے احتجاج سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ 3 روز سے آزاد کشمیر میں سستی بجلی اور سستے آٹے کی فراہمی کے لیے جاری احتجاج اور ہڑتال کے دوران مشتعل مظاہرین اور پولیس آمنے سامنے آگئے تھے جس کے دوران پتھراؤ کے جواب میں پولیس نے آنسوگیس کی شیلنگ کردی تھی۔