جی این این سوشل

عمران خان سپریم کورٹ میں پیش #gnn #pti #imrankhan #supremecourt #news #breaking #latest #video

1451 لوگوں نے یہ ویڈیو دیکھی ہے

جی این این میں ویڈیو ڈیسک آپ کو روزانہ کی تازہ ترین سرخیاں ، شوز ، پروگرام ، ایونٹس اور بہت کچھ فراہم کرے گا جب آپ اسے دیکھنا چاہتے ہیں۔

دنیا

لبنان اور اسرائیل کے تنازع کوختم  کرنے کا وقت آ گیا ہے،ٹرمپ

نااہل قیادت نے امریکا کو تباہ کردیا، صدر منتخب ہوا تو امریکا میں ترقی کا نیا دور شروع ہو گا،ٹرمپ

Published by Web Desk

پر شائع ہوا

کی طرف سے

 غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق امریکی صدراور ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست مشی گن میں مقیم عرب امریکیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ اسرائیل اور لبنان کے تنازعے کو ختم کیا جائے، ٹرمپ نے مزید کہا کہ مشرق وسطیٰ اور امریکا میں ایسے لوگ ہیں جو اپنا کام نہیں کر رہے۔

اپنے خطاب  میں ٹرمپ کا کہنا  تھا  کہ نااہل قیادت نے امریکا کو تباہ کردیا، صدر منتخب ہوا تو امریکا میں ترقی کا نیا دور شروع ہو گا۔

دوسری جانب  ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کملا ہیرس کی انتخابی مہم بھی جاری ہے، کملا کی انتخابی مہم کی ٹیم نےکہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی دن ووٹ کاؤنٹ ہونے سے پہلے ہی اپنی جیت کا دعویٰ کرسکتے ہیں۔

 جبکہ امریکی ریاست ٹیکساس کی اسمبلی کے رکن سلمان بھوجانی کی انتخابات میں مسلم ووٹرز سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مسلم کمیونٹی کو ’’ہیرس-والز‘‘ کے ٹکٹ کو ایک عملی اور مفید انتخاب کے طور پر دیکھنا چاہیے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

سینئر حماس  رہنما عزالدین قصاب اسرائیلی حملے  میں شہید،حماس کی تصدیق

عز الدین قصاب ہماری ہٹ لسٹ میں حماس کے آخری سینئر رہنما تھے، اسرائیلی فوج

Published by Web Desk

پر شائع ہوا

کی طرف سے

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے اپنے ایک حملے میں حماس کے سنئیر اور سرکردہ رہنما عز الدین کو شہید کرنے کا دعوی کیا تھا، اسرائیلی فورسز کا کہنا ہے کہ عز الدین کوغزہ میں فضائی حملے کے نتیجے میں شہید کیا ہے۔
اسرائیل نے عزالدین قصاب کو حماس کا آخری سینئر عہدیدار قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ غزہ میں دوسرے گروپوں کے ساتھ رابطہ رکھنے کے ذمہ دار تھے جنہیں خان یونس میں ایک فضائی حملے میں شہید کیا گیا۔اسرائیلی فوج کا مزید کہنا تھا کہ حماس رہنما عزالدین قصاب ہماری ہٹ لسٹ میں تھے۔

 مگر فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیلی فوج کے اس دعوے پر کوئی رد عمل نہیں دیا تھا۔
 تاہم اب حماس نے عزالدین قصاب کی شہادت کی تصدیق کر دی ہے،حماس کی طرف سے جاری کیے گئے بیان میں مزید کہا گیا ہے  کہ اسرائیلی فورسز کے حملے میں عزالدین قصاب کے ساتھ موجود دوسرے رہنما ایمن آئش بھی شہید ہو گئے ہیں۔ اسرائیلی جنگی طیاروں نے دونوں رہنماؤں کی گاڑی پر بمباری کی۔
 جبکہ دوسری اسرائیلی فوج نے نصیرت کیمپ کے اطراف بھی ٹینکوں سے گولہ باری کی جس کے نتیجے میں 26 فلسطینی شہید ہوگئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی نے  پشاور میں ہونے والا جلسہ منسوخ کردیا،ٹینٹ ویلج کا اعلان

پی ٹی آئی 10 نومبر کے بعد صوابی میں ٹینٹ ویلج آباد کرے گی،ذرائع

Published by Web Desk

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پارٹی ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے 8 نومبر کو  پشاور میں ہونے والا جلسہ منسوخ کر دیا ہے، اور جلسے کی بجائے ٹینٹ ولیج لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی 10 نومبر کے بعد صوابی میں ٹینٹ ویلج آباد کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹینٹ ویلج آباد کرنے کے لیے صوابی ریسٹ ہاؤس میں ہزاروں ٹینٹ لگائےجائیں گے۔ ٹینٹ ویلج میں خیبرپختونخوا بھر سےلاکھوں پی ٹی آئی کارکن آئیں گے، علاوہ ازیں پارٹی قائدین، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور، صوبائی وزرا، ایم این ایز اور ایم پی ایز قیام کریں گے۔

پی ٹی آئی رہنما ارباب عاصم کا کہنا ہے  کہ  پشاور میں 8 نومبر کو شیڈول جلسہ کیا جا رہا ہے اور اب صوابی میں ٹینٹ ویلج لگایا جائے گا جس میں ملک بھر سے ورکرز شریک ہوں گے۔

ارباب عاصم نے کہا کہ تبلیغی اجتماع کےباعث ٹینٹ ویلج کی حتمی تاریخ کا فیصلہ نہیں ہو سکا، صوابی میں ٹینٹ ویلج کی تاریخ کا جلد اعلان کر دیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll