جی این این سوشل

جی این این میں ویڈیو ڈیسک آپ کو روزانہ کی تازہ ترین سرخیاں ، شوز ، پروگرام ، ایونٹس اور بہت کچھ فراہم کرے گا جب آپ اسے دیکھنا چاہتے ہیں۔

صحت

سندھ اور خیبر پختونخوا  میں پولیو کے نئے کیسزسامنے آ گئے،مجموعی تعداد 48 ہوگئی

ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درزندہ کی یونین کونسل بہران میں 28 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق

Published by Web Desk

پر شائع ہوا

کی طرف سے

خیبر پختونخوا اور سندھ میں پولیو کے مزید دو  نئے کیسزسامنے آ گئے ہیں، جس سے ملک میں پولیو کئے مجموعی کیسز کی تعداد 48 ہوگئی ہے۔

نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (این ای او سی) میں پولیو کے خاتمے کے لیے قائم ریجنل ریفرنس لیبارٹری کے ایک عہدیدار کے مطابق لیب نے ’ڈبلیو پی وی ون‘  وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ ون کی تصدیق کی ہے۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درزندہ کی یونین کونسل بہران میں 28 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق  ہوئی ہے۔ قومی ادارہ صحت اسلام آباد نے بھی متاثرہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق کردی ہے۔

واضح رہے اس  سے قبل بھی ڈیرہ اسمعاعیل  خان سے پولیو کے دو کیس سامنے آ چکے ہیں، جبکہ  ملک میں مجموعی طور ہر 48 کیس سامنے آ چکے ہیں۔

این ای او سی لیبارٹری کے عہدیدار کے مطابق ’اب تک بلوچستان سے 23، سندھ سے 13، خیبر پختونخوا سے 10 اور پنجاب اور اسلام آباد سے پولیو کا ایک، ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سندھ کے ضلع گھوٹکی سے پولیو کیس رپورٹ ہوا تھا، یہ گھوٹکی سے سامنے آنے والا پولیو کا پہلا کیس ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سعودی عرب، قطر کشکول نہیں بلکہ  سرمایہ کاری کے منصوبے لے کر جاؤں گا، شہباز شریف

پاکستان کی معیشت بہتر ہورہی ہے، مہنگائی 32 فیصد سے 6 اعشاریہ 7 فیصد پر پہنچ گئی ہے،وزیراعظم

Published by Web Desk

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وہ سعودی عرب اور قطر گئے تو وہاں بتایا کہ آپ نے پاکستان کی ہمیشہ مدد کی ہے، لیکن اب آپ کے پاس کشکول لیکر نہیں آؤں گا بلکہ آپ کے پاس پروگرام لیکر آؤں گا،  ان کا مزید کہنا تھا کہ  پاکستان کی معیشت بہتر ہورہی ہے، مہنگائی 32 فیصد سے 6 اعشاریہ 7 فیصد پر پہنچ گئی ہے، جبکہ شرح سود 22 فیصدکم ہو کر 15فیصد پر آگئی ہے، برآمدات بڑھیں اور صنعتیں چلیں گی، روزگار کے مواقع ملیں گے۔

یوم اقبال پر تقریب سے خطاب میں انہوں نے مزید کہا کہ سعودی اور قطر کی قیادت کو بتایا کہ پاکستان قدرتی دولت سے مالا مال ہے، اس میں سرمایہ کاری کریں، منافع کمائیں، اس سے پاکستان بھی ترقی کی جانب گامزن ہو گا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ وہ یہ پیغام ہر جگہ جا کر دیتے ہیں، یہ صرف لفاظی نہیں ہے، ہم سب مل کر یہ کریں گے اور پاکستان کو عظیم بنائیں گے۔

اس موقع پر وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں پسماندہ طلباء کو مواقع فراہم کیے جاتے ہیں، اگر ان قابل بچوں کو مواقع نہ دیئے جاتے تو وہ سڑکوں پر ہوتے۔ہزاروں لڑکے اور لڑکیاں تعلیم حاصل کر کے ڈاکٹر اور انجینئر بن چکے ہیں۔ طلباء کو لاکھوں لیپ ٹاپ دئیے گئے ہیں۔ اسی سے قومیں بنتی ہیں۔ ملک کے لاکھوں بچوں کو بہترین تعلیم فراہم کی جائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

موسم

اسموگ: ملتان آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آ گیا

آلودہ ترین شہروں میں ملتان پہلےاورلاہور کا دوسرا نمبر ہے ،جبکہ پنجاب اور کے پی کے کئی شہروں میں دھند اور اسموگ نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں

Published by Web Desk

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ملتان شہر رات میں بھی پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا، ایئر کوالٹی انڈیکس 1900 سے تجاوز کر گیا۔

ائیر کوالٹی انڈیکس میں پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں ملتان پہلے جبکہ  لاہور کا دوسرا نمبر ہے جبکہ پنجاب اور کے پی کے کئی شہروں میں بھی دھند اور اسموگ نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔

دوسعری جانب اسموگ اور دھند کی وجہ سے موٹروے ایم 1 چارسدہ سے اکبرپورہ تک، موٹروے ایم 2 لاہور سے کوٹ سرورتک، موٹروے ایم 3 سمندری سے درخانہ اور ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ہیں۔

موٹروے ایم فائیو شیرشاہ سے جھانگڑہ تک اور لاہور سیالکوٹ موٹروے بھی ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی ہے۔

پنجاب کے مختلف شہروں میں اسموگ کے مسئلے سے نمنٹنے کیلئے لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب بھر میں بازار رات 8 بجے بند کرنے کا حکم دیدیا ہے جبکہ پنجاب بھر میں اتوار کو بھی تمام بازار بند رہیں گے

اسموگ سے متاثرہ 4 ڈویژن کے 18 اضلاع میں کھیلوں کے میدان، عجائب گھر اور چڑیا گھر سمیت تمام تفریحی مقامات بھی 17 نومبر تک بند رہیں گے۔

دوسری جانب لاہور والڈ سٹی اتھارٹی نے بھی شہر میں تمام سیاحتی اور تفریحی پروگرام اور تقریبات 17 نومبر تک معطل کردیں ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll