آن لائن کاروبار کرنے والے ہو جائیں تیار ،حکومت کا ان پر بھی ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ
ای کامرس کا پلیٹ فارم استعمال کرنے پر اشیا پر ٹیکس لگے گا، محمد اورنگزیب


حکومت نے آن لائن کاروبار کرنے والوں پر بھی ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے بجٹ تقریر میں کہا کہ ای کامرس کا پلیٹ فارم استعمال کرنے پر اشیا پر ٹیکس لگے گا۔ ڈیجیٹل طور پر منگوائی جانے والی اشیا اور خدمات پر بھی ٹیکس لگے گا۔
انہوں نے بتایا کہ ای کامرس پر کاروبار کرنے والوں کو ماہانہ ٹرانزکشنز ڈیٹا اور ٹیکس رپورٹ دینا ہو گی۔
وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ سود کی آمدنی پر ٹیکس کی شرح 5 فیصد بڑھا کر 15 سے 20 فیصد کرنے کی تجویزہے۔ اس فیصلے کا اطلاق غیرفعال طریقے سے حاصل کردہ آمدنی پر ہو گا، قومی بچت اسکیموں پر نہیں ہو گا۔
اس کے علاوہ قرض کی بنیاد پر حاصل آمدنی پر 25 فیصد ٹیکس کی تجویز، ہے جب کہ شیئرز پر حاصل کیے جانے والے منافع پر ٹیکس کی شرح میں ردوبدل نہیں کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے بجٹ 26-2025 میں آئن لائن خریداری پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنےکی تجویز دی ہے۔

چینی مہنگی بیچنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے: وزیراعظم کی ہدایت
- 6 گھنٹے قبل

وفاقی کابینہ کی حج پالیسی 2026 کی منظوری، سرکاری کوٹہ 70 فیصد کر دیا گیا
- 9 گھنٹے قبل

لاہور کی تاریخ میں نیا موڑ ، خاتون اورنج لائن ٹرین کی پہلی ڈرائیور بن گئی
- 10 گھنٹے قبل

بھارت کی جنگی تیاریوں کا جواب پاکستان کا نصر میزائل ہے ، سیکیورٹی حکام
- 9 گھنٹے قبل

عمران خان کے بیٹے امریکا دورے کے بعد لندن واپسی ،رہائی کے لیے کانگریسی رہنماؤں سے ملاقاتیں
- 6 گھنٹے قبل

امریکی صدرنے پاکستان کیساتھ تجارتی معاہدے کا اعلان کر دیا
- 33 منٹ قبل

زائرین پر سفری پابندی: قائمہ کمیٹی نے وزیر داخلہ کو وضاحت کے لیے طلب کر لیا
- 10 گھنٹے قبل

دہشتگردوں کو آبادیوں میں چھپنے نہیں دیں گے، گرینڈ جرگہ بلائیں گے: علی امین گنڈا پورا
- 8 گھنٹے قبل

چیف جسٹس کی دعوت پر اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا اسلام آباد میں ملاقات سے انکار
- 4 گھنٹے قبل

اٹک: سیلابی ریلہ گاڑی بہا لے گیا، دو خواتین جاں بحق، تین افراد لاپتا
- 10 گھنٹے قبل

ہنزہ میں اضافی سیلز ٹیکس کے خلاف احتجاج نویں روز بھی جاری، خنجراب بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل
- 4 گھنٹے قبل

امریکا اور بھارت کا مشترکہ خلائی مشن: نِسار سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا گیا
- 4 گھنٹے قبل