Advertisement
تجارت

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونا ہزاروں روپے سستا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 6 ہزار 100 کی کمی ریکارڈ کی گئی،صرافہ ایسوسی ایشن

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Jun 10th 2025, 6:11 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونا ہزاروں روپے سستا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

کراچی: نئے مالی سال کے بجٹ سے پہلے عالمی اور مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس کے باعث خریداروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز  ایسوسی ایشن کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 6 ہزار 100 کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد 24 گرام سونے کی نئی قیمت کم ہو کر 3 لاکھ 52 ہزار 300 روپے کی سطح پر آ گئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 5 ہزار 230 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 2 ہزار 40 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب عالمی بلین  مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں واضح کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 61 ڈالر سستا ہو کر 3 ہزار 339 ڈالر پر آ گیا ہے۔

Advertisement