جی این این سوشل

جی این این میں ویڈیو ڈیسک آپ کو روزانہ کی تازہ ترین سرخیاں ، شوز ، پروگرام ، ایونٹس اور بہت کچھ فراہم کرے گا جب آپ اسے دیکھنا چاہتے ہیں۔

پاکستان

آنے والے دنوں میں معاشی حالات مزید بگڑتے نظر آ رہے ہیں:حماد اظہر

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے مستقبل کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں معاشی حالات مزید بگڑتے نظر آ رہے ہیں۔

Published by Farhan Malik

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت صرف ظلم اور جبر کر سکتی ہے، ملک چلانا ان کے بس کا کام نہیں،آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات طے کرنے میں یہ لوگ بالکل ناکام رہے،معیشت کریش کر چکی ہے۔

انہوں نے پی ڈی ایم حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کے اعصاب سے عمران خان کا خوف ہی نہیں اُتر رہا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بھارت میں شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس 4 جولائی کو ہوگا، پاکستان کو بھی دعوت دیدی

بھارت میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کا سالانہ سربراہی اجلاس 4 جولائی کو ہوگا۔

Published by Farhan Malik

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق ایس سی او کا سالانہ سربراہی اجلاس ورچوئل فارمیٹ میں ہوگا جس میں چین، پاکستان سمیت تمام رکن ممالک کو مدعوکیا گیا ہے۔

بھارتی وزارت خارجہ نے کہا کہ ایران، بیلاروس اور منگولیا کو مبصر جبکہ ترکمانستان کو بطورمہمان مدعو کیا گیا ہے۔

بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق اقوام متحدہ اور آسیان سربراہان کو بھی اجلاس میں مدعو کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ رواں ماہ بھارت میں ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس میں وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نےشرکت کی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان میں غلطی سے میزائل فائرنگ کے واقعے میں بھارت کو 82 کروڑ کا نقصان

نئی دہلی: گزشتہ سال مارچ میں پاکستان پر برہموس میزائل کے حادثاتی طور پر فائر ہونے سے بھارت کو 24 کروڑ ( 82 کروڑ پاکستانی روپے) کا نقصان ہوا۔

Published by Farhan Malik

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی سرکار نے دہلی ہائی کورٹ میں ونگ کمانڈر ابھینو شرما کی جانب سے ملازمت سے برطرفی کی درخواست کے خلاف جواب جمع کرایا جس میں ونگ کمانڈر سمیت تین بھارتی فضائیہ (IAF) افسران کی برطرفی کا جواز پیش کیا گیا۔

حکومت نے کہا کہ ان افسران کی سنگین غفلت کی وجہ سے حکومت کو 24 کروڑ روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔

حکومت کا مزید کہنا تھا کہ اس غلطی کی وجہ سے ریاست کی سلامتی پر وسیع  پیمانے پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ علاوہ ازیں معاملے کی حساس نوعیت کو مدنظر رکھتے ہوئے  درخواست گزار کی سروس کو ختم کرنے کا ایک شعوری اور سوچ سمجھ کر فیصلہ کیا گیا ہے۔

سرکار کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارتی فضائیہ میں ایسا فیصلہ 23 ​​سال بعد کیا گیا ہے کیونکہ کیس کے حقائق اور حالات ایسی سخت کارروائی کا تقاضہ کرتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll