جی این این سوشل

IHC Big Surprise To Imran Khan | News Headlines | 02 PM | 21 November 2023 | GNN

6971 لوگوں نے یہ ویڈیو دیکھی ہے

جی این این میں ویڈیو ڈیسک آپ کو روزانہ کی تازہ ترین سرخیاں ، شوز ، پروگرام ، ایونٹس اور بہت کچھ فراہم کرے گا جب آپ اسے دیکھنا چاہتے ہیں۔

پاکستان

سمند ر پار پاکستانیوں کو 60 روز میں پا سپورٹ جاری کیا جائے گا ، وزیر خارجہ

نائب وزیراعظم کو یقین دہانی کروائی گئی کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو 60 روز کے اندر پاسپورٹ جاری کیاجائے گا

Published by Web Desk

پر شائع ہوا

کی طرف سے

نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت آج(پیر) اسلام آباد میں ایک اجلاس میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح وبہبود سے متعلق امور کاجائزہ لیا گیا۔

نائب وزیراعظم کو سیکرٹری داخلہ، امیگریشن اور پاسپورٹ کے محکمے ڈائریکٹرجنرل نے پاسپورٹ کے بروقت اجراء کے حوالے سے ایک جامع بریفنگ دی۔

واضح رہے کہ نائب وزیراعظم کو یقین دہانی کروائی گئی کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو 60 روز کے اندر پاسپورٹ جاری کیاجائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

معروف گلوکار  راحت فتح علی خان دبئی ائیرپورٹ پر گرفتار

راحت فتح علی خان کو گرفتار کرکے بُرج دبئی پولیس اسٹیشن میں رکھا گیا ہے

Published by Nouman Haider

پر شائع ہوا

کی طرف سے

معروف گلوکار راحت فتح علی خان کو دبئی ائیرپورٹ پر گرفتار کرلیا گیا۔

راحت فتح علی خان کو گرفتار کرکے بُرج دبئی پولیس اسٹیشن میں رکھا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق راحت فتح علی خان کے سابق منیجر سلمان احمد نے ان کے خلاف دبئی حکام کو درخواستیں دے رکھی ہیں۔ راحت فتح علی خان اپنےکنسرٹس کے سلسلے میں دبئی پہنچے تھے۔

راحت فتح علی خان نے چند ماہ قبل اپنے منیجر سلمان احمد کو تنازع کے بعد برطرف کردیا تھا، راحت  فتح علی خان اور سابق پروموٹر سلمان نے ایک دوسرے کے خلاف مقدمات کر رکھے ہیں۔

راحت فتح علی نے سلمان احمد کے خلاف انہیں بلیک میل کرنے اور ان کا یوٹیوب چینل غیر مجاز استعمال کرنے پر فوجداری مقدمہ تک درج کرایا ہوا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عمران خان کی وکلاء سے ملاقاتوں میں رکاوٹوں کے خلاف کیس ، تحریری حکم نامہ جاری

انی پی ٹی آئی کی وکلاء سے مشاورت کے حق میں رکاوٹوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا، حکم نامہ

Published by Nouman Haider

پر شائع ہوا

کی طرف سے

عمران خان کی اڈیالہ جیل میں وکلاء سے ملاقاتوں میں رکاوٹوں کے خلاف کیس میں جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو وارننگ جاری کردی گئی۔

عدالت نے حکم نامہ میں قرار دیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی وکلاء سے مشاورت کے حق میں رکاوٹوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا، دوبارہ ایسا واقعہ رپورٹ ہوا تو عدالت فوری توہینِ عدالت کی کارروائی شروع کرے گی۔

حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ دوبارہ ایسے واقعے کی صورت میں آج کے آرڈر کو ہی توہینِ عدالت کا باقاعدہ نوٹس قرار دیا جائے گا، سپرنٹنڈنٹ جیل نے بانی پی ٹی آئی کی جیل ملاقاتوں کی فہرست جمع کرائی، عدالت کو بتایا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کی وکلاء سے ملاقاتوں میں رکاوٹیں ڈالی جاتی ہیں، عدالت کو بتایا گیا کہ وکلاء کو جیل پہنچنے کیلئے میلوں پیدل چلنا پڑتا ہے۔۔

تحریری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ ملاقات کے درمیان شیشے کی رکاوٹ اور گفتگو سُننے کیلئے پولیس اہلکار کھڑے کرنے سے متعلق بتایا گیا، عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی وکلاء سے ملاقات میں رکاوٹوں پر حیرت کا اظہار کیا، عدالت جیل حکام کے ایس او پیز پر عم لدرآمد کے موقف سے اتفاق کرتی ہے، وکلاء اور دیگر ملاقات کرنے والوں کی ملاقاتوں کو تبدیل نہیں کیا جانا چاہیے۔

عدالت نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے ملاقاتوں کی فہرست دیکھنے کیلئے وقت مانگا، کیس کی سماعت 13 ستمبر تک ملتوی کی جاتی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll