جی این این سوشل

جی این این میں ویڈیو ڈیسک آپ کو روزانہ کی تازہ ترین سرخیاں ، شوز ، پروگرام ، ایونٹس اور بہت کچھ فراہم کرے گا جب آپ اسے دیکھنا چاہتے ہیں۔

کھیل

آئی سی سی مینز ورلڈ کپ کا وارم اپ راؤنڈ کل سے شروع ہوگا

پہلا وارم اپ میچ بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان گوہاٹی میں کھیلا جائے گا

Published by Baqar Gillani

پر شائع ہوا

کی طرف سے

نئی دہلی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام 13 ویں آئی سی سی مینزون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ سے قبل وارم اپ میچز رائونڈ کل (جمعہ ) سے شروع ہوگا۔

13ویں آئی سی سی مینز ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز آئندہ ماہ 5 اکتوبر سے ہوگا، جس کے تمام میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے ۔ میگا ایونٹ سے قبل ورام اپ رائونڈ میں ہر ٹیم دو، دو وارم اپ میچ کھیلے گی، وارم اپ رائونڈ میں کل جمعہ کو تین میچز کھیلے جائیں گے۔

پہلا وارم اپ میچ بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان گوہاٹی میں کھیلا جائے گا، دوسرے وارم اپ میچ میں جنوبی افریقا اور افغانستان کی ٹیمیں تھیرو وانا تھاپورام کے مقام پر پنجہ آزمائی کریں گی جبکہ تیسرا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان حیدر آباد کے مقام پر کھیلا جائے گا۔

پاکستان کی ٹیم اپنا دوسرا میچ آسٹریلیا کے خلاف 3 اکتوبر کو اسی مقام پر کھیلے گی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے زیراہتمام آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 5 اکتوبر سے19 نومبر تک بھارت کے 10 شہروں میں کھیلا جائے گا جس میں 10 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

ٹورنامنٹ کے 45 لیگ میچز کے بعد چار ٹیمیں سیمی فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کریں گی ۔ میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ 15 نومبر کو جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ 16 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ میگا ایونٹ کی 2ٹاپ ٹیموں کے مابین فیصلہ کن معرکہ19 نومبر کو ہو گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

13 سالہ بچے نے انٹرنیٹ سے لاکھوں کما کر اپنی کمپنی بنالی

سوچ لیا تھا کہ اپنا سوفٹ وفیئر ہاؤس رن کروں گا، محمد آصف

Published by Baqar Gillani

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کراچی: جی این این پلس کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے 13 سالہ محمد آصف نے بتایا کہ ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے کورس کرتے ہوئے ہی سوچ لیا تھا کہ اپنا سوفٹ وفیئر ہاؤس رن کروں گا۔

اب میری کمپنی میں 2 پاٹنر اور بھی ہیں ایک میری (کو سی ای او) اور دوسرے سی ایم او ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

قاہرہ میں پاکستانی سفارت خانے کے زیر اہتمام قوالی نائٹ، پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی

ان دنوں سماع فیسٹول آف سپیریچوئل میوزک میں شرکت کے لئے مصر کے دورے پر ہیں

Published by Baqar Gillani

پر شائع ہوا

کی طرف سے

قاہرہ: مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں پاکستا نی سفارت خانے نے عیدمیلاد النبیﷺ اور پاک مصر سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر قوالی نائٹ کا اہتمام کیا۔

قاہرہ میں پاکستانی سفارت خانے کی طرف سے جاری بیان کے مطابق قاہرہ کے اوپیرا ہائوس میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں بین الاقوامی سطح پر شہرت یافتہ پاکستانی قوال استاد فرید ایاز۔ ابومحمد اینڈ برادرز نے صوفیانہ کلام قوالی کی صورت میں پیش کرکے حاضرین سے زبر دست داد وصول کی۔

وہ ان دنوں سماع فیسٹول آف سپیریچوئل میوزک میں شرکت کے لئے مصر کے دورے پر ہیں۔

انہوں نے قوالی کے روایتی انداز اور جدت کے ملاپ سے تقریب کے شرکا کو مسحور کر دیا۔تقریب میں قاہرہ میں غیر ملکی سفارت خانوں کے عملہ کے ارکان، مصری حکام، مختلف شعبوں کے ماہرین اور مصر میں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll