جی این این سوشل

فیصلہ سازوں کا عمران خان کیخلاف بڑافیصلہ ہو چکا !ٹارگٹ سیٹ ہو چکا | Haroon Rasheed | News Edge | GNN

140109 لوگوں نے یہ ویڈیو دیکھی ہے

جی این این میں ویڈیو ڈیسک آپ کو روزانہ کی تازہ ترین سرخیاں ، شوز ، پروگرام ، ایونٹس اور بہت کچھ فراہم کرے گا جب آپ اسے دیکھنا چاہتے ہیں۔

کھیل

افتخار احمد کے وہاب ریاض کو ایک اوور میں چھ چھکے،گلیڈی ایئٹرز کا زلمی کو 185 رنز کا ہدف

کوئٹہ: پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف نمائشی میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بالنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

Published by Farhan Malik

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 اوورز میں گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 60 رنز بناکر سکی ہے جبکہ اسکے 4 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے ہیں۔

بلوچستان سے تعلق رکھنے والے احسان علی 5، عمر اکمل صفر، کپتان سرفراز احمد 4 اور عبدالواحد بنگلزئی 28، خوشدل شاہ 36 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ افتخار احمد نے 50 گیندوں پر 94 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر ٹیم کا اسکور 184 رنز تک پہنچادیا۔

پشاور زلمی کی جانب سے وہاب ریاض نے 3، اسامہ میر اور عامر جمال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں میچ کے دوران تماشائیوں نے کھلاڑیوں پر پتھر برسا دیئے تھے جس کے باعث انتظامیہ نے کچھ دیر کیلئے میچ روک دیا تھا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

سرفراز احمد (کپتان)، احسن علی، بسم اللہ خان، عمر اکمل، افتخار احمد، محمد نواز، ایمل خان، نسیم شاہ، محمد حسنین، عمید آصف، عبدالواحد بنگلزئی

پشاور زلمی

بابر اعظم (کپتان)، محمد حارث، صائم ایوب، حسیب اللہ، اعظم خان، عامر جمال، اسامہ میر، شاہد آفریدی، وہاب ریاض، سلمان ارشاد

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پرویزمشرف کے انتقال پر نواز شریف کا اظہار افسوس

سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف 79 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ سابق صدر پرویز مشرف کافی عرصے سے علیل تھے اور دبئی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے ۔

Published by Muhammad Akram

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان مسلم لیگ نون کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے سابق صدر اورآرمی چیف جنرل پرویز مشرف کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغآم جاری کرتے ہوئے نواز شریف نے پرویز مشرف کے انتقال پر قرآن پاک کی آیت  " إِنَّا ِللَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ " کرتے ہوئے اپنے دکھ کا اظہار کیا ہے ۔

 

نواز شریف نے اپنے ٹویٹ میں پرویز مشرف کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

 

واضح رہے کہ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف 79 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ سابق صدر پرویز مشرف کافی عرصے سے علیل تھے اور دبئی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے ۔

سابق صدر پرویز مشرف 11 اگست 1943ء کو دہلی میں پیدا ہوئے، انہوں نے کراچی کے سینٹ پیٹرک ہائی اسکول سے تعلیم حاصل کی۔ بعد میں ایف سی کالج لاہور سے تعلیم حاصل کی اور 1961ء میں پاک فوج میں کمیشن حاصل کیا۔

سابق صدر پرویز مشرف نے بعد میں اسپیشل سروسز گروپ میں شمولیت اختیار کی، انہوں نے 1965ء اور 1971ء کی جنگوں میں بھی حصہ لیا۔

پرویز مشرف 7 اکتوبر 1998ء کو چیف آف آرمی اسٹاف کے عہدے پر فائز ہوئے۔انہوں  نے 12 اکتوبر 1999ء کو نواز شریف حکومت ختم کر کے چیف ایگزیکٹیو کا عہدہ سنبھالا۔پرویز مشرف نے نائن الیون کے حملے کے بعد فرنٹ لائن اتحادی بننے کی امریکی پیشکش قبول کی۔

اپریل 2002ء میں ریفرنڈم کرا کے پرویز مشرف باقاعدہ صدرِ پاکستان منتخب ہوئے۔پرویز مشرف 2004ء میں آئین میں 17 ویں ترمیم کے ذریعے مزید 5 سال کے لیے باوردی صدر منتخب ہوئے۔

جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے نومبر 2007ء میں آئین مخالف اقدامات کر کے اعلیٰ عدلیہ کے ججز کو معزول کیا۔ وہ 18 اگست2008ء کو صدارت سے مستعفی ہو کر ملک سے باہر چلے گئے تھے۔

سابق صدر اور آرمی چیف پرویزمشرف کی میت کو تدفین کے لیے پاکستان لایا جائے گا۔

 سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی میت کو پاکستان لے کر جانے کیلئے اہل خانہ کی  جانب سے قونصل خانہ دبئی میں درخواست کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق  پرویزمشرف کی میت لینے کیلئے  پاکستان سےطیارہ کل صبح دبئی پہنچےگا۔ خصوصی طیارہ نور خان ائیربیس سے دبئی کے المکتوم ائیرپورٹ پہنچے گا۔

خیال رہے کہ پرویز مشرف کی والدہ دبئی اور والد کراچی میں مدفون ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پرویز مشرف کی میت کو تدفین کے لیے پاکستان لایا جائے گا

سابق صدر اور آرمی چیف پرویزمشرف کی میت کو تدفین کے لیے پاکستان لایا جائے گا۔

Published by Muhammad Akram

پر شائع ہوا

کی طرف سے

 سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی میت کو پاکستان لے کر جانے کیلئے اہل خانہ کی  جانب سے قونصل خانہ دبئی میں درخواست کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق  پرویزمشرف کی میت لینے کیلئے  پاکستان سےطیارہ کل صبح دبئی پہنچےگا۔ خصوصی طیارہ نور خان ائیربیس سے دبئی کے المکتوم ائیرپورٹ پہنچے گا۔

خیال رہے کہ پرویز مشرف کی والدہ دبئی اور والد کراچی میں مدفون ہیں۔

واضح رہے کہ سابق صدر جنرل (ر) پرویزمشرف انتقال کرگئے ہیں۔ پرویز مشرف طویل عرصے سے امریکن اسپتال دبئی میں زیرعلاج تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll