جواب میں سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن کے فیصلوں کا حوالہ دیا گیا ہے


پاکستان تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی الیکشن پر اعتراضات کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے جواب جمع کرا دیا۔
پی ٹی آئی نے اپنے جواب میں کہا کہ تحریک انصاف ایک رجسٹرد سیاسی جماعت ہے، جماعت نے 3 اپریل کو انٹرا پارٹی انتخابات کرائے، پی ٹی آئی کے انفارمیشن سیکرٹری رؤف حسن نے جواب جمع کرائے، جواب میں سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن کے فیصلوں کا حوالہ دیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی کے خلاف 208 اے کے تحت کارروائی نہیں بنتی۔ پی ٹی آئی نے 9 جون 2022 اور 23 نومبر 2023 کو پارٹی انتخابات کرائے ہیں۔پی ٹی آئی متحرک جماعت کے طور پر موجود ہے۔ الیکشن ایکٹ میں ایسی کوئی شق نہیں کہ جماعت کا تنظیمی ڈھانچہ ختم ہوا ہے۔
جواب میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کے مطابق پارٹی الیکشنز کرائے،انٹرا پارٹی الیکشنز کا طریقہ کار کنڈکنٹ آف الیکشنز سے آگاہ کیا گیا۔ الیکشن کمیشن کے پاس سرٹیفیکیٹ اور نشان روکنے کی کوئی معقول وجہ نہیں۔ پی ٹی آئی کے خلاف سیکشن 202 کے تحت کارروائی کا کوئی جواز نہیں۔
الیکشن کمیشن کے اعتراضات بلاجواز ہیں،پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی الیکشنز پر 5 درخواستوں کو مسترد کرنے کی استدعا کی۔ پی ٹی آئی کے خلاف انٹرا پارٹی الیکشنز نہ کرانے کا الزام درست نہیں ہے،پی ٹی آئی نے تین بار انٹرا پارٹی الیکشنز کرائے، جنرل باڈی کی منظوری کے بعد فیڈرل چیف الیکشن کمشنر اور چیف آرگنائزر کوتعینات کیا گیا۔

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 2 دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 2 دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 13 گھنٹے قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 18 گھنٹے قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 18 گھنٹے قبل

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 2 دن قبل

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 2 دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 3 دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 12 گھنٹے قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 3 دن قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 2 دن قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 2 دن قبل







