جسٹس بابر ستار کا عدلیہ میں مبینہ مداخلت پر چیف جسٹس عامر فاروق کو ایک اور خط
آڈیو لیکس کیس میں مجھے پیچھے ہٹنے کا پیغام دیا گیا ہے، جسٹس بابر ستار
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے عدلیہ میں مبینہ مداخلت پر چیف جسٹس عامر فاروق کو ایک اور خط لکھ دیا۔
جسٹس بابر ستار نے انکشاف کیا کہ آڈیو لیکس کیس میں سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے ٹاپ آفیشل کی طرف سے مجھے پیغام دیا گیا سرویلینس کے طریقہ کار کی اسکروٹنی کرنے سے پیچھے ہٹ جاؤ۔ میں نے اس طرح کے دھمکی آمیز حربے پر کوئی توجہ نہیں دی۔
جسٹس بابر ستار نے لکھا کہ میں نے اس طرح کے دھمکی آمیز حربے پر کوئی توجہ نہیں دی ، میں نے یہ نہیں سمجھا کہ اس طرح کے پیغامات سے انصاف کے عمل کو کافی نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔ پی ٹی اے سے متعلقہ مقدمات میں بدنیتی پر مبنی مہم کا فوکس عدالتی کارروائی کو متاثر کرنے کے لیے ایک دھمکی آمیز حربہ معلوم ہوتا ہے
انہوں نے کہا کہ آڈیو لیکس کیس میں خفیہ اور تحقیقاتی اداروں، متعلقہ وزارتوں، ریگولیٹری باڈیز، آئی ایس آئی ، آئی بی، ایف آئی اے، ریگولیٹری باڈیز پی ٹی اے ، پیمرا کو عدالت نے نوٹس جاری کئے تھے۔
پانچ روزہ کثیرملکی بحری مشق ''امن،، کا کل سے آ غاز
- 4 گھنٹے قبل
یوٹیوبر رجب بٹ کا نیا گانا ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل
- 4 گھنٹے قبل
افغانستان سے پاکستان میں دہشت گردی پھیل رہی ہے ، گورنر کے پی کے
- 4 گھنٹے قبل
کراچی : کمشنر نے ٹریفک حادثات میں شہریوں کی ہلاکتوں کا نوٹس
- 2 گھنٹے قبل
جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 12 فروری تک ملتوی
- 4 گھنٹے قبل
مل کر پاکستان کو ایک پرکشش سیاحتی مقام بنا نا ہے ، یوسف رضا گیلانی
- 7 گھنٹے قبل
عام انتخابات کا ایک سال مکمل ہونے پر غیرسرکاری تنظیم پتن نے رپورٹ جاری
- 2 گھنٹے قبل
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے آفیشل اینتھم کا ٹیزر جاری
- 7 گھنٹے قبل
پتلے نوڈل بنا کر چینی شیف نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا
- 3 گھنٹے قبل
معروف پاکستانی اداکار عثمان مختار ان دنوں اپنی اداکاری سے زیادہ کس وجہ سے چرچوں میں ہیں؟
- 5 گھنٹے قبل
فلسطینی سرزمین فلسطینی عوام کی ہے ، دفتر خارجہ
- 7 گھنٹے قبل
سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 12خوارج ہلاک
- 2 گھنٹے قبل