وطن واپسی کی خبریں،نواز شریف کا بڑا اعلان | News Headlines | 08 PM | 24 Jan 2023 | GNN
2830 لوگوں نے یہ ویڈیو دیکھی ہے
-
نور عالم سپیکر کو سیدھے ہوگئے رانا ثنا اللہ بھی تلملاتے رہ گئے I Noor Alam Fiery Speech I GNN
-
فواد چودھری کی ضمانت منظور، عدالت کا بڑا فیصلہ آگیا | Breaking News | GNN
-
آئی ایم ایف کی ایک اور شرط قبول، بجلی مزید مہنگی | Breaking News | GNN
-
نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو عدالت نے بڑی خوشخبری سنادی | Breaking News | GNN

جرم
اسامہ ستی قتل کیس: 2 اہلکاروںکو پھانسی، 3 کو عمر قید کی سزا
عدالت نے فیصلہ سنانے سے قبل تمام میڈیا نمائندگان اور غیر متعلقہ افراد کو باہر نکال دیا

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے اسامہ ستی قتل کیس کے 2 اہکلاروں کو سزائے موت جبکہ 3 کو عمر قید کی سزا سنا دی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کی ایڈیشنل سیشن جج زیبا چودھری نے اسامہ ستی کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا ہے۔
عدالت نے فیصلہ سنانے سے قبل تمام میڈیا نمائندگان اور غیر متعلقہ افراد کو باہر نکال دیا، ملزمان افتخار احمد، سعیداحمد، شکیل احمد اور محمد مصطفی کو ہتھکڑیوں میں عدالت پیش کیا گیا۔
عدالت نے ملزمان افتخار احمد اور محمد مصطفی کو سزائے موت جبکہ سعید احمد، شکیل احمد اور مدثر مختار کو عمر قید کی سزا سنائی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے افتخار احمد اور محمد مصطفی پر ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔
پس منظر:
واضح رہےکہ اسامہ ستی کو جنوری 2021 کو اسلام آباد میں سری نگر ہائے وے پر رات ڈیڑھ بجے اینٹی ٹیررازم اسکواڈ (اے ٹی ایس) کے اہلکاروں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔
ابتدائی طور پر پولیس نے واقعےکو ڈکیتی کا رنگ دیا تھا،بعد ازاں پانچ پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے کر ان کے خلاف انسداد دہشت گردی اور قتل کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔
پاکستان
وزیراعظم شہباز شریف کا ترکیہ میں شدید زلزلے سے نقصانات پر رنج وغم کا اظہار
ترکیہ نے ہر مشکل میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ترکیہ میں شدید زلزلے سے ہونے والے نقصانات پر رنج وغم کا اظہارکیا ہے۔ پیرکواپنے تعزیتی بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کی حکومت اور عوام سے قیمتی جانوں کے ضیاع پرتعزیت کا اظہارکرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا،وزیراعظم نے جاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت اور عوام مشکل کی اس گھڑی میں برادر ملک ترکیہ کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔ ترکیہ نے ہر مشکل میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ پاکستان اپنے برادر ملک ترکیہ کے عوام اور حکومت کی ہر ممکن مدد کرے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ قدرتی آفات اور موسمیاتی تبدیلیوں سے تباہی کے بڑھتے واقعات پوری دنیا کے لئے خطرے کی گھنٹی ہے، یہ انسانیت اور کرہ ارض کی بقا کا معاملہ ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ قدرتی آفات اور موسمیاتی تبدیلیوں سے تباہی کسی ایک ملک یا خطے تک محدود نہیں رہی۔

ملتان: سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نوا ز کا کہنا ہے کہ مہنگائی کا اس وقت ن لیگ پر بہت بڑا بوجھ ہے، معیشت کو چار سال خراب کیا گیا ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کوترقی کرتا پاکستان ملا تھا، یہ پچھلی حکومت کی نااہلی ہے، شہباز شریف دن رات کام کر رہے ہیں، لیکن وعدہ کر رہے ہیں کہ حالات کو بہتر کریں گے۔
آئی ایم ایف کہتا ہے پہلے قیمتیں بڑھائیں پھر قرض ملے گا ہماری مجبوری ہے کہ آئی ایم ایف کی شرائط ماننا پڑیں گی ۔مہنگائی کے باوجود عوام کا جذبہ بلند ہے، آئی ایم ایف پروگرام کو عوامی مفاد میں چلایا لیکن تحریک انصاف نے پاکستان کو گروی رکھ دیا ہے، پی ٹی آئی فارن فنڈ صاف شفاف کیس ہے مگر ابھی تک احتساب نہیں ہو سکا، یہ نہیں ہو سکتا کہ عمران خان جرائم کریں اور ان کو چھوڑ دیا جائے ۔
مریم نواز نے عمران خان کی جیل بھرو تحریک پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہم انتظار کررہے ہیں، جیل بھرو تحریک کی شروعات زمان پارک سے کریں، فرنٹ لائن پر انہوں نے خواتین کو رکھا ہوا ہے، خود سامنے آئیں، پورے جنوبی پنجاب سے ن لیگ الیکشن جیتے گی، جاوید ہاشمی ن لیگ کے اہم رہنما ہیں اور میرے لئے بہت قابل احترام ہیں۔
ہم جھوٹے وعدے نہیں کریں گے، جو وعدے کریں گے وفا کریں گے اور جھوٹی تسلیاں نہیں دیں گے۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
روس کیساتھ سستا تیل لینے کے مذاکرات مکمل ہوگئے: مصدق ملک
-
پاکستان 2 دن پہلے
الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخواہ اور پنجاب میں انتخابات کی تاریخوں پر مشاورت کیلئے اجلاس طلب کر لیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
پاکستان نے آئی ایم ایف کو 300 ارب روپے کے نئے ٹیکس لگانے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستان ایک دن پہلے
کوئٹہ کے علاقے گلستان روڈ پر دھماکہ
-
تجارت 2 دن پہلے
ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں اضافہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
گورنر کو چھوڑیں الیکشن کی تاریخ دیں: جسٹس جواد حسن
-
پاکستان 18 گھنٹے پہلے
پاکستان اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی: نجم سیٹھی
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی