Intra-Party Election | Big Surprise for PTI | News Headlines | 01 PM | 06 September 2024 | GNN
26553 لوگوں نے یہ ویڈیو دیکھی ہے
پاکستان
پی ٹی آئی کا مجوزہ آئینی ترامیم کیخلاف وکلاء تحریک شروع کرنے کا اعلان
سپریم کورٹ کے ہوتے ہوئے کوئی اور آئینی عدالت نہیں بن سکتی، حامد خان
تحریک انصاف کے رہنما اور سپریم کورٹ بار کے سابق صدر حامد خان نے مجوزہ آئینی ترامیم کیخلاف وکلاء تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حامد خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے ہوتے ہوئے کوئی اور آئینی عدالت نہیں بن سکتی، وکلا کسی صورت حکومت کو اجازت نہیں دیں گے۔آئینی پیکیج لانے کا ماحول ہے اور نہ وقت، آئینی ترامیم کے معاملے پر آئین کا جنازہ نکالا جا رہا ہے، یہ فارم 47 کے ایم این ایز ہیں، انہیں جب مرضی گھیرکر جو مرضی کرا لیں۔
انہوں نے کہا کہ وکلا اس ترمیمی بل کو پیش ہونے سے پہلے ہی مسترد کرتے ہیں، جس طرح مشرف کے خلاف تحریک چلائی اسی طرح ان کے خلاف بھی چلائیں گے۔اگر وفاقی آئینی عدالت بنانی ہے تو پہلے ہم وکلاء کی لاشوں پر سے گزرنا پڑے گا، 19 ستمبر کو لاہور ہائیکورٹ سے تحریک کا آغاز کریں گے۔
حامد خان نے کہا کہ سپریم کورٹ ہی آئینی عدالت ہے، کوئی متوازی عدالت نہیں بنائی جا سکتی، چیف جسٹس کی تبدیلی کے طریقہ کار کو تبدیل کرنے کو بھی نہیں مانتے، آج ہی جسٹس منصور علی شاہ کے چیف جسٹس کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے، 26 اکتوبر کو منصور علی شاہ کے علاوہ کسی اور کو چیف جسٹس نہیں مانیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں سب سے زیادہ طاقت کالے کوٹ کی ہے، سارے پاکستان کے وکلا کو نکلنے کی اپیل ہے، آئینی پیکج کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیں۔
علاقائی
وزیر بلدیات بلوچستان سردار سرفراز چاکر ڈومکی انتقال کر گئے
سرفراز چاکر ڈومکی کی میت آج لہڑی منتقل کی جائے گی جہاں ان کی آبائی قبرستان میں تدفین کی جائے گی
کوئٹہ: صوبائی وزیر بلدیات سردار سرفراز چاکر ڈومکی انتقال کر گئے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے وزیر بلدیات سردار سرفراز چاکر ڈومکی 10 روز سے کراچی کے نجی ہسپتال میں زیرعلاج تھے، وہ پھیپھڑوں اور گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔
بلوچستان کے وزیر بلدیات سردار سرفراز چاکر ڈومکی کے بھائی ہربیار ڈومکی کا کہنا ہے کہ سرفراز چاکر ڈومکی کی میت آج کراچی سے لہڑی منتقل کی جائےگی، سرفراز چاکر ڈومکی کی تدفین لہڑی میں آبائی قبرستان میں کی جائےگی۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے وزیر بلدیات سردار سرفراز چاکر ڈومکی کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ سرفراز چاکر ڈومکی ایک زیرک اور معتبر سیاست دان اور قبائلی شخصیت تھے، سرفراز چاکر ڈومکی بلوچستان کابینہ کے متحرک رکن تھے، انہوں نے بلوچستان کے سیاسی اور قبائلی نظام میں ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا۔
یاد رہے کہ فروری 2024 کے انتخابات میں سرفراز چاکر ڈومکی پی بی 8 سبی سے پیپلزپارٹی کی ٹکٹ پر رکن بلوچستان اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔
پاکستان
عید میلاد النبیؐ کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کی کمی
صدر مملکت آصف علی زرداری نے قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کی منظوری دے دی
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کی کمی کی منظوری دے دی ہے۔ صدر مملکت نے وزیراعظم کی سفارش پر آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت یہ فیصلہ کیا ہے۔
سزاؤں میں کمی کا اطلاق 65 سال سے زائد عمر کے مرد قیدی اور 60 سال سے زائد عمر کی خواتین قیدی جو اپنی ایک تہائی قید کاٹ چکے ہیں ان پر ہو گا۔ اس کے علاوہ 18 سال سے کم عمر افراد جو اپنی ایک تہائی سزا کاٹ چکے ہیں ان پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق ہوگا۔
سزاؤں میں کمی کا اطلاق ان قیدیوں پر نہیں ہوگا جو قتل، جاسوسی، ریاست مخالف سرگرمیوں، زنا، چوری، ڈکیتی، اغوا اور دہشت گردی جیسے سنگین جرائم میں ملوث ہیں۔ اس کے علاوہ مالی جرائم اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مجرموں پر بھی یہ سہولت حاصل نہیں ہوگی۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
عدالت کا پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین کو فوری رہا کرنے کا حکم
-
پاکستان ایک دن پہلے
آج کا بل قانون کی خلاف ورزی ہو گی ، بیرسٹر گوہر
-
تجارت ایک دن پہلے
آئی پی پیزکا کیپسیٹی چارجز سمیت بجلی کے نرخوں میں کمی سے انکار
-
جرم ایک دن پہلے
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے داعش کے 2 دہشتگردوں کو سزائیں سنا دیں
-
تجارت 6 گھنٹے پہلے
عوام کو بڑا ریلیف! پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
تفریح 2 دن پہلے
اربوں کے فراڈ میں ملوث معروف بھارتی اداکارہ شوہر سمیت گرفتار
-
دنیا ایک دن پہلے
دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجروال کا استعفیٰ دے کر نئے الیکشن میں جانے کا اعلان
-
پاکستان 2 دن پہلے
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے افغانستان آصف درانی مستعفی