Anwar Maqsood's Taunting Poetry On Rift In PTI, Ayesha Gulalai, Ch ShujaatI Jashn-E-Jaun Event I GNN
34762 لوگوں نے یہ ویڈیو دیکھی ہے

پاکستان
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی روضہ رسولﷺ پر حاضری ،نوافل ادا کئے، دعائیں مانگیں
مسجد نبویﷺ سے ملحقہ عالمی میلے اور سیرت نبویﷺ اور اسلامی تہذیب سے متعلقہ عجائب گھرکا دورہ کیا

مدینہ منورہ: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ مسجد نبویﷺ گئے جہاں انہوں نے روضہ رسولﷺ پر حاضری دی ،نوافل ادا کئے اور دعائیں مانگیں۔
جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نگران وزیراعظم نے مسجد نبویﷺ سے ملحقہ عالمی میلے اور سیرت نبویﷺ اور اسلامی تہذیب سے متعلقہ عجائب گھرکا دورہ کیا۔ میوزیم کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے سیکرٹری ڈاکٹر ناصرمسفیرالزہرانی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
وزیراعظم کو دورہ کے موقع پر تاریخی عجائب گھر کے بارے میں جامع بریفنگ دی گئی جس میں نبی آخرالزمانﷺ کی زندگی اور تعلیمات کے ساتھ ساتھ اسلامی تہذیب کو بھی اجاگرکیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے میوزیم کو سراہتے ہوئے اسلامی ورثے کے تحفظ اوراسے نمایاں کرنے کےلئے کی گئی کاوشوں کو سراہا۔
ڈاکٹر ناصرمسفیر الزہرانی نے وزیراعظم کوشیلڈ اور کتابیں پیش کیں جو پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان اسلامی ورثے اور باہمی افہام وتفہیم کے فروغ کے رشتے کی علامت ہے۔ مدینہ منورہ میں عالمی میلہ اور میوزیم پیغمبر اسلام حضرت محمدﷺ کی زندگی اوراسلامی تہذیب نمایاں کرنے کے لئے کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔
یہ میوزیم نمائشوں اور ملٹی میڈیا پریزینٹیشنز کے ساتھ ایک عمیق تجربہ پیش کرتا ہے اور پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ سے متعلق تاریخ ، اہم واقعات اورتعلیمات پر روشنی ڈالتا ہے، اس میوزیم میں مختلف شعبوں میں اسلامی تہذیب کی کامیابیوں کو بھی دکھایا گیا ہے، میوزیم بین المذاہب مقالمے،افہام و تفہیم کو فروغ اورمتنوع عقائد اور تقاضوں کے احترام کے فروغ کا مرکز ہے۔\932
تجارت
افغان کرنسی کو 2023 کی تیسری مضبوط ترین کرنسی قرار دیا گیا
غربت کے شکار ملک کے لیے یہ ایک غیر معمولی قدم ہے، بلومبرگ کی رپورٹ

کابل: بلومبرگ کی ایک رپورٹ میں افغان کرنسی کو 2023 کی تیسری سہ ماہی کی بہترین کرنسی قرار دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق افغان کرنسی "افغانی" 2023 کی اب تک کی تیسری مضبوط ترین کرنسی ہے۔
اربوں ڈالر کی انسانی امداد اور ایشیائی ممالک کے ساتھ بڑھتی ہوئی تجارت نے اس سہ ماہی میں افغان کرنسی کو عالمی درجہ بندی میں سب سے اوپر دھکیل دیا ہے۔
بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق غربت کے شکار ملک کے لیے یہ ایک غیر معمولی قدم ہے، اگست 2021 میں کابل پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے کے بعد، طالبان نے کرنسی کی تجارت کو روک دیا۔
بلومبرگ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانوں کو امریکی ڈالر اور پاکستانی روپے استعمال کرنے سے روک دیا گیا ہے، افغانی کرنسی نے افغانی کو فروغ دینے کے لیے آن لائن تجارت پر پابندی لگا دی جس سے کرنسی مضبوط ہوئی ہے۔
بلومبرگ نے مزید کہا کہ کولمبیا پیسو اور سری لنکن روپیہ افغان کرنسی سے بہتر ہے۔
پاکستان
پی ایم ڈی نے کے پی کے کے مختلف اضلاع میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کردی
محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں برفباری کی پیش گوئی کی ہے

خیبرپختونخوا: پاکستان کے محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے خیبرپختونخوا کے متعدد اضلاع میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ نے آج شام سے شروع ہونے والی بارش اور تیز ہواؤں کے ایک نئے دور کی پیش گوئی کی ہے اور بالائی اضلاع میں ممکنہ برف باری کے ساتھ 30 ستمبر تک جاری رہے گی۔
28 سے 30 ستمبر تک بارش کے متوقع علاقوں میں چترال، دیر، ایبٹ آباد اور جی بی شامل ہیں۔
اس کے علاوہ اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، ژوب، بارکھان، ڈیرہ غازی خان، ملتان، بہاولپور اور بہاولنگر میں 28 سے 29 ستمبر تک بارش کا امکان ہے۔
ان بارشوں کے نتیجے میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی کا امکان ہے۔
پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) نے متوقع بارشوں کی وجہ سے بالائی اضلاع میں ممکنہ لینڈ سلائیڈنگ اور نشیبی علاقوں میں شہری سیلاب کے حوالے سے وارننگ جاری کی ہے۔
پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو چوکس رہنے کی ہدایت کی ہے اور موسم سے متعلق کسی بھی صورت حال کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔
-
علاقائی ایک دن پہلے
کراچی جیل میں قیدی کروڑوں روپے کمانے لگے
-
دنیا ایک دن پہلے
عراق میں شادی کی تقریب میں آتشزدگی، 100 سے زائدہلاک، 150 زخمی
-
تفریح ایک دن پہلے
حریم شاہ نے اپنی آمدنی کا ذریعہ بتا دیا
-
دنیا ایک دن پہلے
بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آگ بھڑک اُٹھی، پروازیں معطل
-
دنیا ایک دن پہلے
امریکی عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کو دھوکا دہی میں ملوث قرار دیدیا
-
تجارت 2 دن پہلے
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے
-
تجارت ایک دن پہلے
ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری،روپیہ مزیدمضبوط ہوگیا
-
تجارت 18 گھنٹے پہلے
عوام پر ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاری