وزارت کے مطابق، یہ پروگرام یورپی یونین کی گلوبل گیٹ وے اسٹریٹجی، جی ایس پی پلس وعدوں اور گرین ڈیل اہداف سے ہم آہنگ ہے

پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان "بہتر طرزِ حکمرانی اور کاروباری ماحول" کے پروگرام کے تحت 20 ملین یورو کی گرانٹ پر مبنی معاہدہ طے پا گیا ہے۔
وفاقی وزارتِ اقتصادی امور کے مطابق، اس معاہدے کا مقصد پاکستان میں بہتر طرز حکمرانی، اقتصادی ترقی، اور کاروباری ماحول کو فروغ دینا ہے، جو دونوں فریقین کے درمیان جامع اور پائیدار ترقی کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
معاہدے پر دستخط یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا اور سیکریٹری اقتصادی امور ڈاکٹر کاظم نیاز نے کیے۔ یہ پروگرام یورپی یونین کے طویل مدتی اشارتی فریم ورک 2021-2027 کے تحت مالی معاونت حاصل کرے گا۔
یورپی یونین کی اس معاونت کا خاص ہدف نجی شعبے، بالخصوص چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار (SMEs) کو مستحکم کرنا ہے۔ ان میں خواتین کی زیر قیادت کاروبار اور ایسے منصوبے بھی شامل ہیں جو خواتین کو معاشی فوائد فراہم کرتے ہیں۔
اس منصوبے کے تحت نہ صرف ایس ایم ایز سے متعلق قانون سازی کو مؤثر بنایا جائے گا بلکہ برآمدی صنعتوں کو گرین اکانومی کی طرف منتقلی میں بھی سہولت دی جائے گی۔ اس کے علاوہ، سرمایہ کاری کے فروغ اور نجی و سرکاری شعبے کے درمیان مؤثر مکالمے کو بھی فروغ دیا جائے گا۔
وزارت کے مطابق، یہ پروگرام یورپی یونین کی گلوبل گیٹ وے اسٹریٹجی، جی ایس پی پلس وعدوں اور گرین ڈیل اہداف سے ہم آہنگ ہے، اور پاکستان میں پائیدار سرمایہ کاری اور مضبوط سپلائی چین کے قیام میں اہم کردار ادا کرے گا۔

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 11 hours ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 4 hours ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 9 hours ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 9 hours ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 4 minutes ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 10 hours ago







