جی این این سوشل

کپتان کا چیف کو تشویشناک خط،الیکشن کی تاریخ اسٹیبلشمنٹ دیگی ؟ | Samina Pasha Vlog | GNN

40842 لوگوں نے یہ ویڈیو دیکھی ہے

جی این این میں ویڈیو ڈیسک آپ کو روزانہ کی تازہ ترین سرخیاں ، شوز ، پروگرام ، ایونٹس اور بہت کچھ فراہم کرے گا جب آپ اسے دیکھنا چاہتے ہیں۔

تجارت

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کےالیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا، نیپرا

Published by Nouman Haider

پر شائع ہوا

کی طرف سے

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 99 پیسے فی یونٹ اضافے کی اپیل پر سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کر لیا۔

چیئرمین نیپرا وسیم مختار کی سربراہی میں سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

سی پی پی اے کےمطابق فروری میں بجلی کی طلب میں 12.2 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے، ممبر نیپرا رفیق شیخ نے کہا کہ سی پی پی اے نے نیپرا اتھارٹی کو سننا چھوڑ دیا ہے، کتنی بار کہا ہے کہ بجلی کی ڈیمانڈ بڑھانے کے لیے اقدامات کریں۔ چند ماہ میں بجلی کی پیداوار میں مقامی کوئلے کے استعمال میں 36 فیصد کمی آئی ہے جس سے درآمدی بل، بجلی کی لاگت اور استعداد کی ادائیگی میں اضافہ ہوا ہے۔

ممبر نیپرا نے ریمارکس دیئے کہ ایل این جی سے بجلی کی پیداوار میں 100 فیصد اضافہ ہوا ہے۔  تھرمل پاور پلانٹس 35 فیصد بجلی پیدا کر رہے ہیں، ان پلانٹس کی 65 فیصد صلاحیت کی ادائیگیاں ہو رہی ہیں۔

دوران سماعت نیپرا کے ممبر مظہر نیاز رانا نے کہا کہ صلاحیت کی ادائیگیوں میں کمی کے لیے حکمت عملی بنائی جائے۔

نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن کمپنی (این ٹی ڈی سی) کے حکام نے نیپرا کو بتایا کہ جب ایل این جی سے چلنے والے پلانٹس کم لاگت پر لگائے گئے تھے، اب وہی پلانٹس زیادہ قیمت پر بجلی پیدا کر رہے ہیں۔

حکام نے موقف اپنایا کہ بجلی کے نظام کے استحکام کے لیے پلانٹس کا آپریشن ضروری ہے۔ ملک میں این ٹی ڈی سی کا نظام 26 ہزار میگا واٹ (میگاواٹ) کے لیے بنایا گیا ہے، ملک میں بجلی کی طلب 8 ہزار میگاواٹ تک آتی ہے۔

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 99 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنےکی درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا گیا جسے اعداد و شمار کا جائزہ لے کر جاری کیا جائے گا۔

نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کےالیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عطاء تارڑ کا این اے 127 لاہور سے کامیابی کا نوٹیفکیشن چیلنج

الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس سلطان تنویر دونوں درخواستوں پر سماعت کریں گے

Published by Nouman Haider

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ کی لاہور کے حلقہ این اے 127 سے کامیابی کا نوٹیفکیشن چیلنج کر دیا گیا۔

لاہور کے حلقہ این اے 127 سے لیگی رہنما عطاء تارڑ اور پی پی 145 سے سمیع اللہ خان کی کامیابی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا۔

الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس سلطان تنویر دونوں درخواستوں پر سماعت کریں گے، انتخابی عذرداریوں میں الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔

این اے 127 کا نوٹیفکیشن سنی اتحاد کونسل کے ظہیر عباس کھوکھر نے چیلنج کیا جبکہ پی پی 145 کا نوٹیفکیشن محمد یاسر کی جانب سے چیلنج کیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بجلی کے نرخوں میں 4 روپے 99 پیسے فی یونٹ اضافے کی اپیل پر فیصلہ محفوظ

صلاحیت کی ادائیگیوں میں کمی کے لیے حکمت عملی بنائی جائے، مظہر نیاز رانا

Published by Baqar Gillani

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 99 پیسے فی یونٹ اضافے کی اپیل پر سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیپرا وسیم مختار کی سربراہی میں سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

سی پی پی اے نے کہا کہ فروری میں بجلی کی طلب میں 12.2 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ممبر نیپرا رفیق شیخ نے کہا کہ سی پی پی اے نے نیپرا اتھارٹی کو سننا چھوڑ دیا ہے، کتنی بار کہا ہے کہ بجلی کی ڈیمانڈ بڑھانے کے لیے اقدامات کریں۔

رفیق شیخ نے مزید کہا کہ چند ماہ میں بجلی کی پیداوار میں مقامی کوئلے کے استعمال میں 36 فیصد کمی آئی ہے جس سے درآمدی بل، بجلی کی لاگت اور استعداد کی ادائیگی میں اضافہ ہوا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll