جی این این سوشل

Shocking News For Solar System Buyers | Breaking News | GNN

1220 لوگوں نے یہ ویڈیو دیکھی ہے

جی این این میں ویڈیو ڈیسک آپ کو روزانہ کی تازہ ترین سرخیاں ، شوز ، پروگرام ، ایونٹس اور بہت کچھ فراہم کرے گا جب آپ اسے دیکھنا چاہتے ہیں۔

تجارت

سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ

ایک گرام سونا 211.46 ریال میں فروخت کیا جاتا رہا

Published by Baqar Gillani

پر شائع ہوا

کی طرف سے

جدہ: سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ملکی گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 244.67 ریال، 22 قیراط ایک گرام 221.53 ، 18 قیراط 181.26 ریال اور 21 قیراط ایک گرام سونا 211.46 ریال میں فروخت کیا جاتا رہا۔

گولڈ مارکیٹ میں 21 قیراط آٹھ گرام کی گنی 2,030.06 ریال، 22 قیراط کی گنی 2,126.73 ریال، 24 قیراط کی گنی 2,320.07 ریال رہی اور ایک کلوگرام سونا 243,365.46 ریال میں دستیاب رہا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

وسطی چین میں شدید برفبا ری ،معمولات زندگی درہم برہم ، سکول بند، زمینی و فضائی ٹریفک متاثر

بارش اور برفباری سے صوبے میں سڑکوں، ریلوے اور فضائی ٹریفک بھی متاثر ہوئی ہے

Published by Baqar Gillani

پر شائع ہوا

کی طرف سے

زینگ زو: چین کے وسطی صوبہ ہینان مین برفانی طوفان کے باعث معمولات زندگی درہم برہم ہو گئے۔ شنہوا کی رپورٹ کے مطابق ہینان کے دارالحکومت زینگ زو میں پیر کی صبح سکول بند اور کئی پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی رات چھ گھنٹے کے دوران زینگ زو اسٹیشن پر 14.2 ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ 10 سینٹی میٹر تک برف پڑی۔شہر کے جونیئر ہائی سکول، پرائمری سکول اورکنڈرگارٹن سکول بند کر دئے گئے ہیں۔

بارش اور برفباری سے صوبے میں سڑکوں، ریلوے اور فضائی ٹریفک بھی متاثر ہوئی ہے۔ پیر کی صبح، زینگ زو کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر 22 پروازیں منسوخ کر دی گئیں، اور 46 ایکسپریس ویز کے بارش اور برفباری سے متاثرہ حصے بند کردئے گئے۔

متعلقہ حکام کے مطابق ، متعددتیز رفتار اور انٹر سٹی ٹرینوں سمیت ٹرین آپریشن بھی معطل کر دیا گیا ہے۔اب تک صوبے میں تیز ہواؤں، شدید برفباری، شدید سردی کی لہروں اور برف باری سے سڑکوں کے متاثر ہونے کے لیے کئی سو الرٹ جاری کیے جا چکے ہیں، کئی مقامات پر شدید برف باری کے لیے ریڈ الرٹ بھی جاری کیے گئے ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

اے این ایف کی کارروائیاں،1416 کلو منشیات برآمد، 12 ملزمان گرفتار

میٹھا خان، کوہاٹ کے قریب سمگلنگ کے لئے چھپائی گئی 10 کلو 800 گرام چرس برآمد کر لی

Published by Baqar Gillani

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اسلام آباد: انسداد منشیات فورس (اے این ایف) نےمنشیات سمگلنگ کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 1416 کلو سے زائد منشیات برآمد کر کے 12 ملزمان کو گرفتار کرلیاہے۔

اے این ایف کے ترجمان نے کہاکہ اے این ایف نے منشیات سمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ اے این ایف نے کارروائی کے دوران 26 نمبر چونگی اسلام آباد، بس میں سوار 3 ملزمان سے 500 گرام چرس اور 3 کلو افیون برآمد کر لی۔آر سی ڈی روڈ حب پر کوئٹہ سے کراچی آنے والی بس میں 3 ملزمان سے 18 کلو چرس برآمد کرلی۔

رنگ روڈ پشاور پر گاڑی اور رکشہ سے مجموعی طور پر 2 ملزمان سے 48 کلو چرس برآمد کر لی۔روات میں گھر سے 3 کلو ہیروئن، 1کلو 370 گرام آئس اور 7 کلو 200 گرام چرس برآمد کر لی۔یارو چوک پشین کے قریب گاڑی سے 950 کلو چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

جامشورو ٹول پلازہ سکھر کے قریب گاڑی سے 55 کلو چرس برآمد کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

شیر شاہ کراچی کے قریب ملزم سے 54 کلو چرس برآمد کر لی۔زخہ خیل، خیبر کے غیر آباد علاقے میں دو مختلف کارروائیوں میں 105 کلو 500 گرام چرس برآمد کر لی۔میٹھا خان، کوہاٹ کے قریب سمگلنگ کے لئے چھپائی گئی 10 کلو 800 گرام چرس برآمد کر لی۔ قلعہ عبداللہ کے غیر آباد علاقے سے جھاڑیوں میں چھپائی گئی 160 کلو ہیروئن برآمد کر لی۔انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll