Maryam Aurangzeb And Miftah Ismail Press Conference | GNN | 23 June 2022
798 لوگوں نے یہ ویڈیو دیکھی ہے

پاکستان
امپورٹڈ حکومت چاہتی ہے ہم فوج اور عدلیہ کے سامنے کھڑے ہوجائیں :عمران خان
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت چاہتی ہے ہم فوج اور عدلیہ کے سامنے کھڑے ہوجائیں۔

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ عوام نہیں ایمپائرز ان کے ساتھ ہیں، دھاندلی کے باوجود ان کو شکست دیں گے۔
پریڈ گراونڈ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اللہ نیوٹرلز سے پوچھے گا کہ چوروں کو کیسے ملک پر مسلط ہونے دیا؟ چوروں کو مسلط کرنے پر عدلیہ کو سو موٹو لینا چاہیئے تھا، طاقت آپ کے پاس تھی کیسے چوروں کو ملک پر مسلط ہونے دیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ میں اداروں سے پوچھتا ہوں کہ کیا کرپشن کے خلاف میں نے اکیلے ٹھیکا لیا ہوا ہے؟ کیا یہ آپ کا پاکستان نہیں ہے؟
انہوں نے نیب قوانین میں ترمیم کر کے 1100 ارب روپیہ معاف کیا، انہوں نے اپنے کیس بچانے کیلئے نیب کو ختم کر دیا، کیا ساری ذمہ داری میری ہے، قانون کی بالادستی یقینی بنانا عدلیہ کا کام ہے۔
انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت چاہتی ہے ہم فوج اور عدلیہ کے سامنے کھڑے ہوجائیں۔ امپورٹڈ حکومت میں بیٹھے سب سن لیں ہمارا جینا مرنا پاکستان میں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کبھی نہیں سوچا کہ باہر کا پاسپورٹ لے لوں، پاکستان کے علاوہ کہیں اور رہنے کا سوچا بھی نہیں، امپورٹڈ حکومت میں بیٹھے لوگوں کا جینا مرنا پاکستان میں نہیں۔
عمران خان نے کہا کہ نواز شریف اب پاکستان آنے کے لیے این آر او کے انتظار میں ہے۔ ملک نیچے جانے سے ان کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ آصف زرداری نے صدر ہوتے ہوئے حسین حقانی کے ذریعے امریکی سپہ سالار کو پیغام دیا کہ مجھے بچا لو۔
انہوں نے کہا کہ اگر 25 مئی کو پولیس چھاپے نہ مارتی تو ایسا ہی عوام کا سمندر نےاسلام آباد آنا تھا، عوام نے صرف ایک ہی نعرہ لگانا تھا کہ امپورٹڈ حکومت نامنظور، قوم امریکا کی سازش اور انہیں قبول نہیں کرتی،انہوں نے ہمیں پرامن احتجاج نہیں کرنے دیا۔
عمران خان نے کہا کہ آج صرف اسلام آباد نہیں پورے ملک میں لوگ جمع ہوئے ہیں، قوم پیغام دے رہی ہے کہ ابھی بھی وقت ہے ملک کو بچا لو۔ میرے والدین ایک غلام ملک میں پیدا ہوئے تھے، آزاد قومیں ہی بڑا کام کرتی ہیں، انگریزوں کی غلامی سے آزادی کیلئے پاکستان بنا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر امریکیوں کی غلامی کرنی تھی تو پھر آزادی کی جنگ کیوں لڑی، امریکیوں کے غلاموں کو یہ قوم کبھی تسلیم نہیں کرے گی۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ کئی سال تک یہ دو خاندان اس ملک پر حکومت کرتے رہے ہیں، انہی لوگوں نے تو ملک کو وینٹی لیٹر پر ڈالا ہے، یہ پیسے کی پوجا کرتے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ جب وزیراعظم ہاتھ پھیلاتا ہے تو ساری قوم کو ذلیل کرتا ہے، وزیراعظم خود ہی کہتا ہے کہ ہم تو بھکاری ہیں۔ ان کے بیٹے کہتے ہیں ہم تو پاکستان کے شہری ہی نہیں برطانیہ کے شہری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے 2 دفعہ زرداری پر کیس کر کے اسے جیل میں ڈالا، آج سارے اکٹھے ہو کر پاکستانیوں کا خون چوسنے آئے ہیں، ان کی چوری پر تو کتابیں لکھی ہوئی ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پاکستان کے اداروں سے سوال ہے کہ کیسے آپ نے ان ڈاکوؤں کو ہمارے اوپر مسلط ہونے دیا؟ میں اداروں سے پوچھتا ہوں کہ کیا کرپشن کے خلاف میں نے اکیلے ٹھیکا لیا ہوا ہے؟ کیا یہ آپ کا پاکستان نہیں ہے؟
ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کو اس کی والدہ نے فون پر بتایا کہ کون کون سے بینکوں میں پیسہ رکھا ہوا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ ہمیں اپنی ساڑھے 3سالہ کارکردگی پر فخر ہے، مجھے خوف ہے انہوں نے الیکشن کمیشن کے ذریعے دھاندلی کرنی ہے، سندھ کے بلدیاتی انتخاب میں سب نے دیکھا کتنی دھاندلی ہوئی، ان کے ہوتے ہوئے کبھی بھی صاف و شفاف الیکشن نہیں ہو سکتے۔
انہوں نے کہا کہ 2سال سے کہہ رہے ہیں کہ ای وی ایم کا استعمال کیا جائے، انہوں نے ملک کے ساتھ وہ کیا ہے جو کوئی دشمن بھی نہ کرے، میں نے کبھی کسی کی غلامی تسلیم کی نہ کسی کے سامنے جھکا، کبھی بھی ایک امپورٹڈ حکومت کو ہم نہیں مانیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ دھاندلی کے باوجود ہم نے پنجاب کے ضمنی الیکشن میں ان کو شکست دینی ہے، یہ لوگ صرف اورصرف دھاندلی سے ہی جیتیں گے۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ تمام دوستوں کو سلام علیکم کہہ دیا میں عمران خان کے ساتھ ہوں۔
پریڈ گراونڈ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان آج سارے پاکستان کی آواز ہے، جس طرح پاک فوج سارے ملک کی آواز اسی طرح عمران خان بھی سارے ملک کی آواز ہے۔
انہوں نے کہا کہ جولائی کو پی ٹی آئی کو جتوا کر امپورٹڈ حکومت کو لکشمی چوک پر دفن کرنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بہتری اسی میں ہے کہ جلدی الیکشن کا اعلان کر دیا جائے، یہ لوگ ملک کو نہیں چلا سکتے۔
شیخ رشید نے کہا کہ فضل الرحمان اپنے بھائی کو گورنر لگانا چاہتا ہے، ایک چور نے اپنے بیٹے کو وزیر مواصلات بنا دیا، دوسرے چور نے اپنے بیٹے کو وزیر خارجہ بنا دیا۔
جلسے سے خطاب میں وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ ہماری سوچ سے بڑھ کر عوام مہنگائی کے خلاف نکلی، عمران خان کو مبارکباد دیتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں 17 کو الیکشن ہونے جا رہا ہے،پنجاب کے لوگوں سے کہتا ہوں انہیں گھر بھیجو۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے مہنگائی کو کنٹرول کیا، تیل اور بجلی سستی کئے، انہیں تکلیف تھی کہ ملک میں بہتری کیوں آ رہی ہے۔عوام سمجھ دار ہے عمران خان خان کو دو تہائی اکثریت دیں گے۔
پاکستان
اداروں کو آئین کے خلاف دعوت دینا جرم ہے، رانا ثناء اللّٰہ
وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ کابینہ سے کہا ہے عمران خان کے خلاف مقدمہ درج ہونا چاہیے۔

سابق وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر رد عمل دیتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ اداروں کو آئین کے خلاف دعوت دینا جرم ہے۔
رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ عمران خان قوم میں فتنہ فساد پھیلانا چاہتے ہیں۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان کے خلاف کارروائی کے لیے اتحادی حکومت کے ارکان سے مل کر آگے بڑھیں گے۔
پاکستان
پنجاب : مارکیٹوں، بازاروں کو رات 9 بجے بند کرنے کی پابندی ختم
وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے عوام اور تاجر برادری کے لئے بڑی عید کا بڑا تحفہ دے دیا۔

وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے پنجاب بھر کی مارکیٹوں اور بازاروں کو 9 بجے رات بند کرنے کی پابندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ فیصلے کا اطلاق پنجاب بھر میں آج سے ہو گا۔ چاند رات تک مارکیٹوں اور بازاروں پر وقت کی پابندی کا اطلاق نہیں ہو گا۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے یہ فیصلہ تاجر برادری اور عوام کی سہولت کیلئے کیا ہے۔کاروبار اور شاپنگ میں آسانیاں پیدا ہوں گی۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
پنجاب اسمبلی میں نمبر گیم کی دلچسپ صورتحال
-
پاکستان ایک دن پہلے
ضمنی انتخابات کی مشینری حمزہ کے ماتحت نہیں ہو گی:فواد چودھری
-
پاکستان ایک دن پہلے
حمزہ شہباز عبوری وزیر اعلیٰ برقرار،دوبارہ انتخاب 22 جولائی کو ہوگا:سپریم کورٹ
-
پاکستان 10 گھنٹے پہلے
عیدالاضحیٰ پر تین چھٹیاں ہوں گی، سمری وزیراعظم کو ارسال
-
تجارت ایک دن پہلے
پنشن میں اضافہ ، وفاقی حکومت کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری
-
پاکستان ایک دن پہلے
تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کے 2 آپشنز میں سے ایک پر اتفاق کر لیا
-
دنیا 19 گھنٹے پہلے
ایران میں زلزلے کے شدید جھٹکے
-
تجارت 2 دن پہلے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا